سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

آئی این وائی اے ایس نے 9ویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقدکی


ڈائریکٹر سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر نے معاشرے کی بہتری کے لیے سائنس کمیونیکیشن کی ضرورت کے بارے میں بات کی

Posted On: 19 FEB 2024 11:06AM by PIB Delhi

انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنس (انیاس) نے کل اپنی نویں سالانہ جنرل باڈی میٹنگ منعقد کی۔ سی ایس آئی آر-نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈ پالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  ) کی ڈائریکٹر پروفیسر رنجنا اگروال نے اس پروگرام میں  مہمان خصوصی  کی حیثیت سےشرکت کی۔ اس موقع پر پروفیسر اگروال نے ایک بصیرت انگیز گفتگو کی اور سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر  کے کلیدی مقاصد اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے بتایا کہ معاشرے میں سائنسی مزاج کے رجحان کے لیے کس طرح سائنس مواصلات اہم ہے۔ انھوں نے انیاس کا سالانہ نیوز لیٹر بھی جاری کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ZYN0.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012UP6.jpg

انیاس بھارت میں نوجوان سائنسدانوں کی واحد تسلیم شدہ اکیڈمی ہے جو 2014 میں سائنس کی تعلیم اور نوجوان سائنسدانوں کے درمیان نیٹ ورکنگ کو فروغ دینے کے نظریئے  کے ساتھ قائم کی گئی تھی۔ پانچ سال کی انکیوبیشن مدت کامیابی کے ساتھ مکمل کرنے کے بعد، انیاس 2020 سے ایک نئے مرحلے میں داخل ہواہے۔

سی ایس  آئی آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سائنس کمیونیکیشن اینڈپالیسی ریسرچ (سی ایس آئی آر-این آئی ایس سی پی آر) بھارتی حکومت کے سائنس  اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے تحت کونسل آف سائنٹفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (سی ایس آئی آر) کی جزوی تجربہ گاہوں میں سے ایک ہے۔ یہ ادارہ سائنس مواصلات کے شعبوں میں مہارت رکھتا ہے؛ ایس ٹی آئی نے شواہد پر مبنی پالیسی ریسرچ اور اسٹڈیز پرتوجہ مرکوز کی ہے۔یہ  سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف جرائد، کتابیں، رسالے، نیوز لیٹر اور رپورٹس شائع کرتا ہے۔ یہ سائنس کمیونیکیشن، سائنس پالیسی، اختراعی نظام، سائنس-سوسائٹی انٹرفیس، اور سائنس ڈپلومیسی پر بھی تحقیق کرتا ہے۔  اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیےدی گئی ویب سائٹ کا مشاہدہ کریں  https://niscpr.res.in/ یاٹوئٹر پر فالو کریں: @CSIR_NIScPR Facebook: CSIR NISCPR -آفیشل پیج انسٹاگرام: csr_niscpr

*********

 (ش ح۔ش   م۔ع آ)

U-5107



(Release ID: 2007003) Visitor Counter : 46