نیتی آیوگ
نیتی آیوگ نے پوزیشن پیپر - ہندوستان میں سینئر کیئرریفارمز: سینئر کیئر پیراڈائم کا از سر نو تصور جاری کیا
Posted On:
19 FEB 2024 11:26AM by PIB Delhi
نیتی آیوگ نے 16 فروری 2024 کو ‘‘ہندوستان میں سینئر کیئر ریفارمز: سینئر کیئر پیراڈائم کا از سر نو تصور’’ کے عنوان سے ایک پوزیشن پیپر جاری کیا۔ یہ رپورٹ نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے ممبر (صحت) ڈاکٹر ونود کے پال ، سی ای او، بی وی آر سبرامنیم اور محکمہ سماجی انصاف وتفویض اختیارات (ڈی او ایس جے ای) کے سکریٹری سوربھ گرگ کی موجودگی میں جاری کی۔
محترمہ ایل ایس چانگسن، اے ایس اینڈ ایم ڈی، وزارت صحت وکنبہ بہبود، جناب راجیب سین، سینئر مشیر، نیتی آیوگ، محترمہ مونالی پی دھکاٹے، جوائنٹ سکریٹری، ڈی او ایس جے ای اور محترمہ کویتا گرگ، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش بھی لانچ کے موقع پر موجود تھیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین سمن بیری نے کہا، "اس رپورٹ کا اجراء وکست بھارت @ 2047 کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے ہندوستان کے عزم کی جانب ایک قدم ہے۔ سینئر افرادکی دیکھ بھال کے لیے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کو بڑے پیمانے پر ترجیح دینا ضروری ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ طبی اور سماجی جہتوں کے علاوہ سینئر کیئر کے خصوصی جہتوں کے بارے میں سوچنا شروع کیا جائے۔
نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر وی کے پال نے اپنے خطاب میں کہا کہ ‘‘یہ وہ وقت ہے جب بڑھاپے کو با وقار ، محفوظ اور نتیجہ خیز بنانے پر سنجیدہ بات چیت ہونی چاہیے۔ ہمیں بزرگوں کے سماجی تحفظ کو یقینی بنانے اور ان کی تندرستی اور دیکھ بھال پر زیادہ زور دینے کی ضرورت ہے۔’’
سی ای او، نیتی آیوگ بی وی آر سبرامنیم نے کہاک ‘‘صحت مند بڑھاپے کے لیے ایک ماحولیاتی نظام کی ترقی میں خاندان اور خاندانی اقدار کا کردار اہم ہے۔ رپورٹ میں ہندوستان میں صحت مند بڑھاپے کے لیے مناسب پالیسی ہدایات سامنے لائی گئی ہیں۔ ’’
سکریٹری ڈی او ایس جے ای سوربھ گرگ نے کہاکہ‘‘ رپورٹ اس بات پر کارروائی کا مطالبہ کرتی ہے کہ سینئر کیئر پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کے لیے کیا کرنے کی ضرورت ہے۔’’ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی اوایس جے ای کی وسیع تر توجہ وقار کے ساتھ عمر رسیدگی، گھر میں عمر رسیدگی اور پیداواری بڑھاپے پر ہے، جس میں سماجی، اقتصادی اور صحت کے پہلو شامل ہوں گے۔’’
اس پوزیشن پیپر میں سفارشات ،چار بنیادی شعبوں: صحت، سماجی، اقتصادی/مالی، اور ڈیجیٹل کے تحت بااختیار بنانے، خدمات کی فراہمی اور ان کی شمولیت کے حوالے سے درکار مخصوص مداخلتوں کی درجہ بندی کرتی ہیں۔ یہ بزرگوں کی ابھرتی ہوئی طبی اور غیر طبی ضروریات کو تسلیم کرتے ہوئے سینئر کیئر کی سرحدوں کو آگے بڑھانے کی کوشش کرتی ہے، اس طرح یہ رپورٹ ایک موثر اور ہم آہنگ سینئر کیئر پالیسی کو ڈیزائن کرنے کے لیے ایک کثیر الجہتی حکمت عملی کا تصور پیش کرتی ہے۔
پوزیشن پیپر ‘‘سینئر کیئر ریفارمز ان انڈیا’’ کو رپورٹس سیکشن کے تحت
https://niti.gov.in/report-and-publication سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔
********
ش ح۔م م ۔رم
U-5108
(Release ID: 2006997)
Visitor Counter : 127