امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور امدادی باہمی  کے وزیر جناب امت شاہ نے عظیم سنت پرم پوجیہ آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک اور سماج کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور اپنے لیے ذاتی نقصان قرار دیا


آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج نے اپنی آخری سانس تک صرف انسانیت کی فلاح و بہبود کو ہی ترجیح دی – جناب امت شاہ

آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کائنات کی فلاح و بہبود اور ہر فرد کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عہد کےتئیں بے لوث جذبے سے عہد بند رہے

ودیا ساگر جی مہاراج نےایک  آچاریہ،یوگی، مفکر، فلسفی اور سماجی کارکن  اور ان تمام کرداروں میں سماج کی  رہنمائی کی

آچاریہ ودیا ساگر جی مہاراج کی زندگی قطب ستارے کی طرح آنے والی نسلوں کو راستہ دکھاتی رہے گی

Posted On: 18 FEB 2024 1:18PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور امداد باہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے عظیم سنت پرم پوجیہ آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج کے انتقال پر غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملک اور سماج کے لیے ناقابل تلافی نقصان اور اپنے لیے ذاتی نقصان قرار دیا۔

ایکس پرا پنی  ایک پوسٹ میں،جناب امت شاہ نے کہا کہ’’ عظیم سنت، پرم پوجیہ آچاریہ شری 108 ودیا ساگر جی مہاراج جیسے عظیم انسان کا انتقال ملک اور سماج کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے‘‘۔ انہوں نے اپنی آخری سانس تک انسانیت کی فلاح و بہبود کو  ترجیح دی ۔

 میں  اپنے آپ کو خوش نصیب تصور کرتا ہوں کہ ایسی شخصیت کی مجھے قربت، پیار اور آشیرواد ملتا رہا۔ انسانیت کے سچے پرستار آچاریہ ودیا ساگر جی مہاراج کا جانا میرے لئے ایک ذاتی خسارہ ہے۔وہ کائنات  کے مفاد اور ہر شخص کی فلاح و بہبود کے تئیں بے لوث سے  عہد بندرہے۔ ودیا ساگر جی مہاراج نے ایک آچاریہ،یوگی، مفکر، فلسفی اور سماجی کارکن، تمام کرداروں میں  سماج کی رہنمائی کی۔ وہ باہر سے  سادہ  اور خوش مزاج تھے لیکن اندر سے پتھر کی طرح بہت مضبوط تھے۔

تعلیم، صحت اور غریبوں کی بہبود کے کاموں کے ذریعے آچاریہ ودیا ساگر جی مہاراج نے دکھایا کہ کس طرح انسانیت کی خدمت اور ثقافتی بیداری کے کام  ایک ساتھ کئے جاسکتے ہیں۔ آچاریہ ودیا ساگر جی مہاراج کی زندگی قطب ستارے کی طرح آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہے گی۔  میں ان کے تمام عقیدت مندوں کے تئیں  اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔

*********

ش ح۔ ج ق -ج

Uno—5092



(Release ID: 2006900) Visitor Counter : 67