امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اورباہمی  تعاون کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے مجاہد آزادی اور سماجی تبدیلی کے رہنما، آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا


کرپوری جی نے اپنی سماجی زندگی میں ایمانداری اور قربانی کے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے: جناب امت شاہ

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کرپوری ٹھاکر جی کو بھارت رتن سے نواز کر ان کے کاموں کو اجاگر کرنے کا کام کیا ہے

زندگی بھر پسماندہ لوگوں اور خواتین کے حقوق کے لیے وقف، ٹھاکر جی نے تعلیمی نظام کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اہم کام کیا

Posted On: 17 FEB 2024 2:38PM by PIB Delhi

امور داخلہ اورباہمی تعاون کے مرکزی وزیر، جناب امت شاہ نے مجاہد آزادی اور سماجی تبدیلی کے قائد ، آنجہانی کرپوری ٹھاکر جی کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔

ایکس پلیٹ فارم پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ کرپوری جی نے اپنی سماجی زندگی میں ایمانداری اور قربانی کے اعلیٰ ترین معیار قائم کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی پوری زندگی پسماندہ لوگوں اور خواتین کے حقوق کے لیے وقف  کردینے والے ، ٹھاکر جی نے تعلیمی نظام کو سب کے لیے قابل رسائی بنانے کے لیے اہم کام انجام دیے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے کرپوری ٹھاکر جی کو بھارت رتن سے نواز کر ان کے کاموں کواجاگر کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض  ۔ ت ع(

5076

 


(Release ID: 2006772) Visitor Counter : 112