وزارت دفاع

آتم نربھر بھارت : ڈی اے سی  نے مسلح افواج اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے 84,560 کروڑ روپے کے سرمایہ کے حصول کی تجاویز کو منظوری دی


تجاویز میں نئی نسل کی اینٹی ٹینک بارودی سرنگیں، ایئر ڈیفنس ٹیکٹیکل کنٹرول رڈار، ہیوی ویٹ ٹارپیڈوز، میڈیم رینج میری ٹائم جاسوسی اور ملٹی مشن میری ٹائم ایئر کرافٹ، فلائٹ ریفیولر ایئر کرافٹ اور سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز شامل ہیں

دفاعی حصول کے طریقہ کار 2020 میں ترامیم کو اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز سے جدید ٹیکنالوجی کی خریداری کو فروغ دینے کی منظوری مل گئی

Posted On: 16 FEB 2024 3:32PM by PIB Delhi

ڈیفنس اکیوزیشن کونسل (ڈی اے سی)یعنی دفاعی سازو سامان کی خریداری  سے متعلق کونسل  نے وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں 84,560 کروڑ روپے کی مختلف سرمایہ کے حصول کی تجاویز کے لیے ضرورت کی منظوری (اے او این ایس) کو منظوری دی۔ ’آتم نربھرتا‘ کی حقیقی روح میں، 16 فروری 2024 کو دی گئی منظوریوں میں ہندوستانی دکانداروں سے مختلف آلات کی خریداری پر خصوصی زور دیا گیا ہے۔

ڈی اے سی نے بائی }انڈین انڈی جنسلی ڈزائنڈ ڈیویلپڈ اینڈ مینوفیکچرڈ (آئی ڈی ڈی ایم)}یعنی ہندوستانی- مقامی طور پرڈزائن شدہ ترقی شدہ اور تیار کردہ  زمرہ کے تحت سیسمک سینسر والی اینٹی ٹینک مائنز کی نئی نسل کی خریداری اور اضافی حفاظتی خصوصیات کے ساتھ ریموٹ ڈی ایکٹیویشن کی فراہمی کے لیے اے او این دیا ہے۔ ٹیکٹیکل بیٹل ایریا میں آپریشنل کارکردگی اور تسلط کو بڑھانے کے لیے جو اہداف میکانائزڈ فورسز کے ذریعےنظر کی  بصری لائن سے پرے ہیں، کو نشانہ بنانے کے لیے بائی ( انڈین -آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت کینسٹر لانچڈ اینٹی آرمر لوئٹر گولہ باری کے نظام کی خریداری کے لیے اے او این  دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ایئر ڈیفنس سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے، خاص طور پر سست، چھوٹے اور کم پرواز کرنے والے اہداف کا پتہ لگانے کی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ مختلف اہداف کی نگرانی، پتہ لگانے اور ٹریک کرنے کے لیے بائی (انڈین -آئی ڈی ڈی ایم) زمرے کے تحت ایئر ڈیفنس ٹیکٹیکل کنٹرول رڈار کی خریداری کے لیے اے اواین  دیا گیا ہے۔

ملک کے وسیع سمندری علاقہ میں ہندوستانی بحریہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ( آئی سی جی) کی نگرانی اور روک تھام کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانے کے لیے‘خریدو اور بنائیں’ زمرہ کے ذریعے میڈیم رینج میری ٹائم ریکونیسنس اور ملٹی مشن میری ٹائم ایئر کرافٹ کی خریداری کے لیے اے او این، ڈی اے سی کے ذریعہ دیا گیا ہے۔

مزید برآں، ہندوستانی بحریہ کے بحری جہازوں کو مخالفین کی طرف سے لاحق خطرات سے ایک قدم آگے رکھنے کے لیے، بائی (بھارتی) زمرے کے تحت  ایکٹو ٹووڈ اری سونار، جس میں مخالف آبدوزوں کا  دور سےپتہ لگانے کے لیے کم فریکوئنسی اور لمبی رینج کے لیے مختلف گہرائیوں پر کام کرنے کی صلاحیت موجود ہو،کی خریداری کے لیے اے اوا ین دیا گیا ہے۔ کلوری کلاس آبدوزوں کی حملہ کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بھاری وزن کے تارپیڈوز کی خریداری کے لیے بھی اے او این دیا گیا ہے۔ امریکی حکومت کے ساتھ غیر ملکی فوجی فروخت کے راستے کے تحت 24 ایم ایچ 60آر  طیاروں کے لیے فالو آن سپلائی  سپورٹ (ایف او ایس ایس) کے ذریعے فالو آن سپورٹ(ایف او ایس)اوررپیئر رپلینشمنٹ سپورٹ کے واسطے پائیداری کی حمایت کی غرض سے بھی   اے او این دیا گیا ہے۔

ڈی اے سی نے ہندوستانی فضائیہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور رسائی کو بڑھانے کے لیے فلائٹ ریفیولر ہوائی جہاز کی خریداری کے لیے اے او این کی منظوری دی۔ آئی سی جی کے لیے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ ریڈیوز کی خریداری کے لیے بائی (انڈین-آئی ڈی ڈی ایم) زمرہ کے تحت بھی اے او این دیا گیاہے۔ یہ آئی سی جی اور ہندوستانی بحریہ کی اکائیوں کے درمیان ہموار معلومات کے تبادلے کے لیے محفوظ نیٹ ورکنگ کی صلاحیت کے ساتھ تیز رفتار مواصلات کے لیے آئی سی جی کی ضرورت کو پورا کرے گا۔

ایک دوستانہ دفاعی اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم بنانے اور انوویشن فار ڈیفنس ایکسیلنس (آئی ڈی ای ایکس) اور ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ فنڈ اسکیموں کے تحت تیار کردہ اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز سے جدید ٹیکنالوجیز کی خریداری کو فروغ دینے کے لیے، ڈی اے سی نے دفاعی حصول کے طریقہ کار (ڈی اے پی) 2020 بینچ مارکنگ اور لاگت کی گنتی، ادائیگی کا شیڈول، خریداری کی مقدار وغیرہ کے بارے  میں ترامیم کی منظوری دی ہے۔ یہ آئی ڈی ای ایکس اور ٹی ڈی ایف اسکیموں کے تحت اسٹارٹ اپس اور ایم ایس ایم ایز کے لیے ایک معاون کاروباری ماحول کے ساتھ انتہائی ضروری ترغیب فراہم کرے گا جو کہ  حقیقی معنوں میں 'کاروبار کرنے میں آسانی' کی روح ہے۔

 

************

ش ح۔ ا ک ۔  ر ب

 (U: 5049)

 



(Release ID: 2006637) Visitor Counter : 53