امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات کی  روک تھام کے لیے رہنما خطوط کے مسودے پر عوام سے رائے طلب کی ہے 


مسودے کے رہنما خطوط یہ ہوں گے کہ کوچنگ میں مصروف ہر فرد کی کامیابی کی شرح ،  انتخاب کی تعداد وغیرہ کے بارے میں جھوٹے دعووں کو روکا جائے 

اتھارٹی نے 16 مارچ 2024 تک 30 دنوں کے اندر ان رہنما خطوط پر عوامی تبصرے / مشورے طلب کیے ہیں

Posted On: 16 FEB 2024 1:57PM by PIB Delhi

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام کے لیے رہنما خطوط کے مسودے پر عوام سے رائے طلب کی ہے ۔   مسودے کے یہ رہنما خطوط صارفین کے امور کے محکمے کی ویب سائٹ اور لنک پر دستیاب ہیں ۔

(https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file uploads/latestnews/Public%20Comments%20Letter%202.pdf کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ )

اس سلسلے میں عوام کے تبصرے / مشورے / رائے طلب کیے گئے ہیں ،  جو 30 دن کے اندر (16 مارچ 2024 تک) سینٹرل اتھارٹی کو فراہم کیے جا سکتے ہیں ۔

صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی (سی سی پی اے) نے 8 جنوری 2024 کو کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات پر  متعلقہ فریقوں  سے مشورہ کرنے کے لیے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا تھا ،  جس میں عملے اور تربیت کے محکمہ (ڈی او پی ٹی)  ،  وزارت تعلیم  ،  لال بہادر شاستری نیشنل اکیڈمی ایڈمنسٹریشن (ایل بی ایس این اے اے)  ،  نیشنل لاء یونیورسٹی (این ایل یو) دہلی  ،   ایف آئی آئی ٹی جے ای ای   ،   خان گلوبل اسٹڈیز اور آئی کے آئی جی اے آئی لاء نے حصہ لیا ۔  اس میٹنگ میں اس بات پر اتفاق رائے پایا گیا کہ  صارفین کے تحفظ سے متعلق مرکزی اتھارٹی  کو  ،  کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات کو روکنے کے لیے رہنما اصول لا نے چاہئیں  ۔

کوچنگ سیکٹر میں گمراہ کن اشتہارات کی روک تھام کے لیے گائیڈ لائنز کا مسودہ تمام  متعلقہ فریقوں بشمول کوچنگ انسٹی ٹیوٹ ،  لاء فرم ،  حکومت اور رضاکارانہ صارف تنظیموں (وی سی اوز) سے تفصیلی مشاورت کے بعد تیار کیا گیا ہے اور اب اسے عوامی مشاورت کے لیے پیش کیا جا رہا ہے ۔  یہ مجوزہ رہنما خطوط  صارفین کے تحفظ سے متعلق ایکٹ 2019 کے سیکشن 18 (2) (l) کے تحت جاری کیے جائیں گے ۔

یہ مسودہ رہنما خطوط ‘‘ کوچنگ ’’  کی تعریف بطور ٹیوشن  ،   ہدایات یا تعلیمی مدد یا سیکھنے کے پروگرام یا کسی فرد کی طرف سے فراہم کردہ رہنمائی کے طور پر کام کرتے ہیں ۔  گائیڈ لائنز کے تحت گمراہ کن اشتہارات کے لیے شرائط رکھی گئی ہیں ۔  کوئی بھی شخص جو کوچنگ میں مصروف ہے اسے گمراہ کن اشتہارات میں ملوث سمجھا جائے گا اگر وہ مندرجہ ذیل میں سے کوئی عمل اپناتا ہے ۔

اے  ۔  کامیاب امیدوار کے ذریعہ منتخب کردہ کورس کا نام (خواہ مفت ہو یا معاوضہ) اور کورس کی مدت سے متعلق اہم معلومات یا کوئی دوسری مادی معلومات جو آپ کی خدمات کے انتخاب کے صارف کے فیصلے پر اثر انداز ہو سکتی ہیں اُسے چھپایا جائے  ۔

بی  ۔  بغیر تصدیقی ثبوت فراہم کیے ہوئے  ،  کسی بھی مقابلہ جاتی امتحان میں کامیابی کی شرح ،  انتخاب کی تعداد یا طلباء کی درجہ بندی کے بارے میں جھوٹے دعوے کرتے ہوئے پکڑے جائیں ۔

سی ۔ طلباء کی انفرادی کوششوں کو تسلیم کیے بغیر  ،  یہ غلط بیانیہ پھیلانا کہ طلباء کی کامیابی مکمل طور پر کوچنگ کی وجہ سے ہے ۔  واضح طور پر ان کی کامیابی میں کوچنگ کی شمولیت کی حد بیان کریں ۔

ڈی ۔  عجلت کا غلط احساس پیدا کرنا اور یہ خوف پیدا کرنا کہ اگر وہ اس سے محروم رہے تو انہیں ناکام سمجھا جائے گا ،  اس سے طلباء اور ان کے والدین کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔

ای ۔  کوئی دوسرا عمل جو صارفین کو گمراہ کر سکتا ہے یا ان کی خود مختاری اور انتخاب کو نقصان پہنچا سکتا ہے ۔

مذکورہ رہنما اصول کوچنگ سے وابستہ ہر فرد پر لاگو ہوں گے ۔  ان ہدایات کا مقصد صارفین کو کوچنگ کے شعبے میں گمراہ کن اشتہارات سے بچانا ہے ۔  اس طرح ،  یہ مجوزہ رہنما خطوط گمراہ کن اشتہارات کو روکنے کی کوشش کرتے ہیں جو صارفین کو ایک طبقے کے طور پر متاثر کرتے ہیں ۔  کوچنگ سیکٹر کی طرف سے گمراہ کن اشتہارات کو کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019 کے مطابق منضبط کیا جائے گا اور یہ مجوزہ گائیڈ لائنز ان متعلقہ فریقوں کو واضح کریں گی اور صارفین کے مفادات کا تحفظ کریں گی ۔

ان نئی ہدایات کے بارے میں مزید معلومات کے لیے درج ذیل لنکس پر جائیں:

https://consumeraffairs.nic.in/sites/default/files/file-uploads/latestnews/Public%20Comments%20Letter%202.pdf

*************

 

ش ح     ۔     ش م    ۔    ت ح

U. No.  5045



(Release ID: 2006616) Visitor Counter : 79