خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

‘امنگوں سے لبریز رہنماؤں اور رہنماؤں  و معلموں کے لیے اسٹارٹ اپ فورم (ایس یو ایف اے ایل اے ایم –سفلم) میں اختراع اور اشتراک پر توجہ مرکوز کی گئی’

Posted On: 16 FEB 2024 11:49AM by PIB Delhi

اسٹارٹ اپ فورم فار اسپائرنگ لیڈرز اینڈ مینٹرز (سفلم -2024) نے اس پیغام کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی کہ خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے مختلف پہلوؤں میں اختراع، اشتراک اور جدید ٹیکنالوجیز خوراک کو ڈبہ بند کرنے کے شعبہ میں تبدیل ہوتے اسٹارٹ اپس کے لیے کلیدی محرک ہیں تاکہ خوراک سے متعلق کاروبار کو قائم کیا جاسکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AJ65.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CEIA.jpg

 

خوراک کو ڈبہ بندکرنے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب پشوپتی کمار پارس نے نئی دہلی میں13 اور 14 فروری 2024 کو منعقدہ اس دو روزہ تقریب کا افتتاح کیاتھا۔ اس تقریب میں زراعت اور کسانوں کی بہبود اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے صنعتوں کی وزیر مملکت محترمہ سوشری شوبھاکرندلاجے ، این آئی ای ایف ٹی ایم کونڈلی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ہریندر اوبرائے،خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی سکریٹری محترمہ انیتاپروین  اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے کی صنعتوں کی وزارت کی ایڈیشنل سکریٹری جناب منہاج عالم بھی موجود تھے۔ اس تقریب میں 250 سے زیادہ شراکت داروں کی شرکت دیکھی گئی، جن میں اسٹارٹ اپ، فوڈ پروسیسنگ کمپنیوں کے سینئر ایگزیکٹوز،ایم ایس ایم ایز ، مالیاتی اداروں، پروجیکٹوں میں سرمایہ کاری کرنے والوں اور ماہرین تعلیم شامل تھے۔ دو دن پر محیط اس تقریب میں تین معلوماتی اجلاس، ، دو پچنگ اجلاس ، دو پینل مباحثے ، نیٹ ورکنگ اجلاس اور ایک نمائش بھی شامل تھی۔ اسٹارٹ اپ - جائزہ اور فوائدکے بارے میں معلوماتی اجلاس کے دوران ، شرکاء کو اسٹارٹ اپ انڈیا کےرول کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔اسٹارٹ اپ انڈیا کے تحت مینٹرشپ اور اختراعات  کے تحت  یہ جانکاری فراہم کی گئی اور بتایا گیا کہ کس طرح  ہندوستان میں ایکو  نظام کو فروغ دینے میں مدد کر رہی ہے۔ خوراک کے ضوابط کے بارے میں دیگر معلوماتی اجلاس کے دوران شرکاء نے مختلف ضوابط ،سرٹیفکیشن اور ملک میں عمل آوری، ایف ایس ایس اے آئی کے مطابق، خوراک کی مختلف مصنوعات کی درآمد برآمد اور ای آئی سی ریگولیشن کے بارے میں صاف ستھرا نظریہ حاصل کیا۔تازہ کے ساتھ ساتھ ڈبہ بند خوراک مصنوعات کے فروغ کے لیے اے پی ای ڈی اے کے تحت مختلف اسکیموں کے بارے میں نئی معلومات، کاروبار اور اسٹارٹ اپ کے لیے مالی ماڈلنگ، مختلف ٹپس اسٹارٹ اپس کو دی گئیں جس سے کاروبارکا منصوبہ تیار کیا جاسکے اور کاروبار کے ہر پہلو میں پائیداری اور استحکام کو نمایاں کیا جاسکے، کسی بھی کاروبار اور مناسب نقدی کی آمد کے بندوبست میں مالی منصوبہ بندی میں نقدی سے پاک آمد کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003LAAG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004KL02.jpg

 

کھانے کے نظام کو تبدیل کرنے کے بارے میں پینل مباحثہ، خام مال کی تنوع، آب و ہوا کے لیے لچکدار متبادل جیسے کہ الگائی ، موٹا اناج اور صنعت کاری میں تخلیقی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز تھی۔ خوراک کی حفاظت کے معیارات کو پورا کرنے اور سپلائی چین کو بہتر بنانے کے لیے پروسیسنگ مشینری، خام مال، اور جدید ایگری ٹیک سلوشنز کی ڈیزائننگ پر روشنی ڈالی گئی۔ خام مال کے حصول میں طریقہ کار ، پروٹین سے بھرپور خوراک اور پائیدار پیکیجنگ میں مواقع کی تلاش، اور پائیدار اختراعات کے لیے تعاون پر بھی توجہ دی گئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005FJ6O.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006TUF1.jpg

 

خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق صنعت کاروں کے لیے اسٹارٹ اپ کانکلیو سے متعلق اجلاس کے دوران ، خوراک کی جدت طرازی کے ایک ہب کے طور پر ہندوستان کی صلاحیت، صنعت، اسٹارٹ اپس اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ صارفین کی ترجیحات اور تعمیل کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ پائیدار پیکیجنگ کی اہمیت پر مرکوز کلیدی بات چیت،اسٹارٹ اپس پر زور دیا گیا کہ وہ معیاری خام مال کی فراہمی، کسانوں کے ساتھ تعاون کرنے، اور پروٹین سے بھرپور خوراک اور سستی غذائیت پر مبنی مصنوعات کی تیاری میں فعال کردار ادا کریں۔ اجلاس خاص طور پر کریڈٹ اختراع اور کراس انڈسٹری پارٹنرشپ کے ذریعےمسلسل اختراع کے لیے سیکٹروں میں اشتراک پر پرزور توجہ کے ساتھ ختم ہوا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007D0E0.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008QM2S.jpg

 

 دو دن کے اجلاس میں دو دو پچنگ اجلاس میں 12 منتخب اسٹارٹ اپس  میں خوراک سے متعلق  ماہرین ٹیکنالوجی کے ایک پینل ،  ایس بی آئی اور ایچ ڈی ایف سی بینک کے اعلیٰ بینکنگ حکام، وی سیز، این آئی ایف ٹی ای ایم فیکلٹی اور صنعت کے پیشہ ور افراد کے پینل نے اپنے نظریات پیش کیے۔ چھ اسٹارٹ اپس کو پروڈکٹ ریفائنمنٹ، مارکیٹ لنکیج کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے رابطے میں رہنمائی کی پیشکش کی گئی۔ پینلسٹس نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور امید افزا چھوٹے منصوبوں کے لیے رہنمائی اور رہنمائی کے لیے مستقبل کی ایسی کوششوں میں تعاون کی پیشکش کی۔ دو روزہ تقریب کے دوران مجموعی طور پر 38 نمائش کنندگان بشمول 26 اسٹارٹ اپس، 9پی ایم ایف ایم ای استفادہ کنندگان اور تین سرکاری ایجنسیوں نے اپنی مصنوعات، اسکیموں اور ٹیکنالوجیز کی نمائش کی۔ اس کے علاوہ، سٹارٹ اپس اور انڈسٹری کے درمیان الگ الگ نیٹ ورکنگ اجلاس ہوئے جہاں اسٹارٹ اپس کے لیے مدد اور تکنیکی امداد پر توجہ مرکوز رہی۔

سفلم-2024 نے تبدیلی پر مبنی بات چیت کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کیا ہے، جس سے خوراک کو ڈبہ بندکرنے والی صنعت کی جدت طرازی پر مبنی ترقی کی سمت تشکیل دی گئی ہے، اسٹارٹ اپس اور اسٹارٹ اپس، صنعت اور اکیڈمیاں کے درمیان تعاون کو فروغ دیا گیا ہے۔

*****

 

ش ح ۔  ح ا  ۔ ج ا

U. No.5041


(Release ID: 2006522) Visitor Counter : 105


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu