صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

ایف ایس ایس اے آئی نے ریاستوں کے تمام بھونوں، مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور قومی راجدھانی میں سرکاری دفاتر کے کینٹین میں غذائی سلامتی کو یقینی بنانے کی طرف قدم بڑھا یا ہے

Posted On: 16 FEB 2024 10:55AM by PIB Delhi

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) اپنی فوڈ سیفٹی ٹریننگ اور سرٹیفکیشن (ایف او ایس ٹی اے سی) پروگرام  کے ذریعے ملک بھر میں فوڈ سیفٹی ایکو سسٹم کو بڑھانے کی اپنی کوشش کے ایک حصے کے طور پرقومی راجدھانی میں واقع تمام ریاستی؍ مرکز کے زیر انتظام علاقے کے  بھونوں اور سرکاری دفاتر کے کینٹین میں فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کر رہی  ہے۔

فوڈ ریگولیٹر نے اب تک چار ریاستی بھونوں بشمول بہار، کرناٹک، مہاراشٹرا اور سکم میں تربیتی سیشن منعقد کیے ہیں، جن میں ان بھونوں کے تمام فوڈ ہینڈلرز کو ضروری تربیت دی گئی تھی۔ اس کے علاوہ، ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی)، نارتھ بلاک میں بھی تربیت کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان تربیتی پروگراموں کا مقصد پورے ریاست؍مرکز کے زیر انتظام علاقے کے بھونوں اور سرکاری دفتری عمارتوں کی کینٹین میں غذائی سلامتی کے معیار کو بڑھانا ہے۔ آنے والے دنوں میں آندھرا پردیش، تلنگانہ اور منی پور بھونوں میں تربیتی سیشن کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ (ایف او ایس ٹی اے سی) پروگرام کے تحت سرکاری دفاتر میں تمام کینٹین میں تربیت دی جائے گی۔

یہ اقدام‘‘اگلے 3 سالوں میں ایف ایس ایس اے آئی کے ذریعہ 25 لاکھ فوڈ بزنس آپریٹرز کی تربیت’’ کے اعلان کے مطابق ہے جو 7 جون 2023 کو صحت اور خاندانی بہبود کے عزت مآب مرکزی وزیر نے غذائی سلامتی کے عالمی دن کے موقع پر کیا تھا۔ یہ ہندوستان کے شہریوں کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند کھانے کے ماحول کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہوگا۔

پس منظر:

ایف او ایس ٹی اے سی، ایف ایس ایس اے آئی کا ایک اہم اقدام ہے، جو کہ کھانے کے کاروبار سے وابستہ فوڈ ہینڈلرز کو تربیت فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔فوڈ انڈسٹری میں ریاستی؍مرکز کے زیرانتظام علاقے کے بھونوں اور سرکاری دفاتر کے کینٹین میں تربیتی پروگراموں میں فوڈ سیفٹی کے قواعد و ضوابط، ذاتی حفظان صحت، الرجین مینجمنٹ، فوڈ آپریشن اور کنٹرول، دستاویزات اور ریکارڈ، لیبلنگ، تربیتی طریقہ کار اور ابھرتے ہوئے رجحانات سمیت متعدد موضوعات کا احاطہ کیا جاتا ہے۔اس کا مقصد غذائی شعبے میں مسلسل سیکھنے اور بہتری کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ تربیت کو کامیابی سے مکمل کرنے والے شرکاء کو فوڈ سیفٹی سپروائزر (ایف ایس ایس) سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جسے پورے ہندوستان میں تسلیم کیا جاتا ہے۔ مالی سال 24-2023 میں، ملک بھر میں ایف او ایس ٹی اے سی پروگرام کے تحت کل 3,58,224 فوڈ ہینڈلرز کو تربیت دی گئی ہے۔

تمام ریاستی؍مرکز کے زیرانتظام علاقے کے  بھونوں اور سرکاری دفاتر کی کینٹین میں ایف او ایس ٹی اے سی ٹریننگ دینے کے فیصلے سے بڑے پیمانے پر لوگوں تک پہنچنے میں مدد ملے گی  اور فوڈ سپلائی چین میں شامل افراد کو فوڈ سیفٹی کے معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری علم اور مہارت کے ساتھ بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔

***

ش ح۔  ف ا ۔ ک ا



(Release ID: 2006493) Visitor Counter : 77