کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت کل حیدرآباد میں صنعتی مذاکرات کی میزبانی کرے گی تاکہ ہندوستان میں کوئلہ/لگنائٹ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹوں کو فروغ دیا جاسکے
Posted On:
15 FEB 2024 12:49PM by PIB Delhi
حکومت ہند کی کوئلہ کی وزارت ، 16 فروری 2024 کو حیدرآباد میں ایک صنعتی مذاکرے کا اہتمام کرے گی ۔ جس کا مقصد ملک بھر میں کوئلہ/لگنائٹ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کےپروجیکٹوں کی ترقی اور توسیع کو فروغ دینا ہے۔اس مذاکرے سے ہندوستان میں پائیدار توانائی کے حل کو آگے بڑھانے کے لئے کوئلے اور لگنائٹ کے وسائل کی صلاحیت کو بروئے کار لانے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی ہوتی ہے۔
حکومت ہند نے ملک کی مستقبل کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کوئلہ/لگنائٹ کو گیس میں تبدیل کرنے کے پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے ایک اسکیم کو منظوری دی ہے۔ منظور شدہ اسکیم کے مطابق روپے۔ کوئلہ کی وزارت کی طرف سے کوئلہ/لگنائٹ کو گیس میں تبدیل کرنے کےپروجیکٹوں کو 3 زمروں کے تحت 8,500 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی، جوسرکاری شعبہ کے یونٹوں اور پرائیویٹ کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے پیمانے کے پروجیکٹوں کے لیے بھی ہوگی۔
کوئلہ/لگنائٹ کو گیس میں تبدیل کرنے کےمنصوبوں کا فروغ توانائی کے ذرائع کو متنوع بنانے، درآمد شدہ ایندھن پر انحصار کم کرنے اور صاف ستھری ٹیکنالوجیز کے ذریعے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کے حکومت کے نظریہ کے مطابق ہے۔ یہ اقدام توانائی کے شعبے میں جدت اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے کوئلہ کی وزارت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔صنعت کے فریقوں کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کے ذریعے، کوئلہ کی وزارت،کوئلے کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں تیزی لانے اور کوئلے/لگنائٹ پر مبنی توانائی کے حل کے لیے ایک مضبوط ماحولیاتی نظام کی ترقی میں سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس تقریب میں کلیدی فریقوں ،بشمول پالیسی ساز، صنعت کے رہنما، اور سرمایہ کاریکجاں ہوں گے ، تاکہ کوئلے/لگنائٹ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کےمنصوبوں سے وابستہ موقعوں اور چیلنجز پر غور کیا جا سکے۔ شرکاء تفصیلی طورپر بات چیت کریں گے، بہترین طورطریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرائیں گے اور ہندوستان میں کوئلے کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لیے تعاون کے راستے تلاش کریں گے۔
جناب امرت لال مینا، سکریٹری، کوئلہ وزارت اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں کول انڈیا لمیٹڈ کے چیئرمین جناب پی ایم پرساد بھی شرکت کریں گے۔
کوئلہ کی وزارت تمام دلچسپی رکھنے والے متعلقہ فریقوں کو اس اہم تقریب میں شامل ہونے اور ہندوستان میں توانائی کے مستقبل کی تشکیل میں اپنا تعاون دینے کی دعوت دیتی ہے۔ کوئلہ کو گیس کی شکل میں تبدیل کرنے کے پائیدار کام سے توانائی کے تحفظ کے ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کوئلے اور لگنائٹ کے وسائل کی بے پناہ صلاحیت بروئے کارآئے گی۔
***********
ش ح ۔ ا س - م ش
U. No.4996
(Release ID: 2006210)
Visitor Counter : 105