صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے بینیشور دھام میں مختلف سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ قبائلی خواتین سے خطاب کیا

Posted On: 14 FEB 2024 6:02PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (14 فروری، 2024) راجستھان کے بینشور دھام میں راجستھان کے مختلف سیلف ہیلپ گروپوں سے وابستہ قبائلی خواتین کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہند نے کہا کہ ہندوستان نے خود کفیل بننے کا عزم کیا ہے۔ ہندوستان تبھی خود کفیل ہو سکتا ہے جب ہندوستان کی ہر اکائی خود خود کفیل ہو۔ انہوں نے خود انحصاری کو فروغ دینے کے لیے سیلف ہیلپ گروپوں اور ان سے وابستہ ہر ایک فرد کی تعریف کی۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ سیلف ہیلپ گروپ نہ صرف کام کاجی سرمایہ فراہم کر رہے ہیں بلکہ انسانی سرمایہ اور سماجی سرمایہ پیدا کرنے میں بھی قابل ستائش کام کر رہے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ معاشرے کے دیگر طبقات کے لوگ قبائلی معاشرے سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔ قبائلی برادریوں نے خود حکمرانی کی اچھی مثالیں قائم کی ہیں۔ ہم ان سے سیکھ سکتے ہیں کہ فطرت کے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ خوشی سے کیسے جینا ہے۔ ہم فطرت کو نقصان پہنچائے بغیر کم سے کم وسائل کے ساتھ زندگی گزارنا ان سے سیکھ سکتے ہیں۔ ہم خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں بھی جان سکتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے پورے معاشرے کو کوششیں کرنا ہوں گی۔ خواتین میں تعلیم اور ہنرمندی کو فروغ دیا جائے۔ ایسا کرنے سے خواتین ملک و دنیا کی ترقی میں برابر کی شراکت دار بن سکیں گی۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ خواتین ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے میں اہم کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کامیابی کے زور پر ہی ہندوستان کا مستقبل روشن ہوگا۔

صدر جمہوریہ کی تقریر ملاحظہ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

*****

ش ح – ق ت

U: 4968


(Release ID: 2006034) Visitor Counter : 71