عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ذاتی طور پر ایودھیا کے عقیدت مندوں کا خصوصی کٹرا-ویشنودیوی ٹرین سے آمد پر استقبال کیا


کٹرا سے پہلی خصوصی 'آستھا' ٹرین ایودھیا پہنچی، جس میں جموں کے علاوہ ادھم پور اور ریاسی سے زیادہ تر عقیدت مند شامل ہیں

وزیر موصوف   عقیدت مندوں کے ساتھ رام مندر میں پوجا کرنے گئے

ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ حسن اتفاق سے مقدس شہر کٹرا اور ایودھیا پی ایم مودی کی قیادت میں ریل کے ذریعے منسلک ہیں

"وزیر اعظم مودی کا ماتا ویشنو دیوی کے زیارت گاہ سے خاص رشتہ ہے": ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 14 FEB 2024 5:23PM by PIB Delhi

ایک اہم خیر سگالی کے طور پر، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ آج صبح ایودھیا میں خصوصی کٹرا-ویشنودیوی اسپیشل ٹرین سے سفر کرنے والے عقیدت مندوں کا استقبال کرنے کے لیے ذاتی طور پر موجود تھے جو آج صبح اس مقدس شہر میں نو تعمیر شدہ شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا کرنے کے لیے پہنچے۔

کٹراسے یاتریوں کی پہلی خصوصی ٹرین آج صبح ایودھیا پہنچی اور جموں کے علاوہ ادھم پور اور ریاسی سے زیادہ تر  عقیدت مندوں کو لے کر آئی۔ یہ اس مقدس سفر کی سہولت کے لیے شمالی ریلوے کے ذریعے چلائی جانے والی کٹرا اسٹیشن سے شروع ہونے والی خصوصی 'آستھا' ٹرینوں میں سے پہلی ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FS4F.jpg

 

22 جنوری 2024 کو رام مندر کے افتتاح کے بعد ایودھیا کے یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ہندوستانی ریلوے نے ملک بھر میں 66 مقامات کو جوڑنے والی "آستھا اسپیشل" ٹرینیں، جن میں سے ہر ایک میں 22 ڈبے شامل ہیں، کا اعلان کیا گیا ہے۔

ادھم پور، ریاسی اور جموں اضلاع کے عقیدت مندوں کو خوشی ہوئی کہ ان میں مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ بھی شامل ہیں، جنہوں نے یاتریوں کے شری رام جنم بھومی مندر میں پوجا  کرنے کے لیے ان کا ساتھ دیا۔

سائنس اور ٹیکنالوجی  کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، پی ایم او ، عملے، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت   ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، ’’یہ ایک حسن اتفاق ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کٹرا وشنودیوی اور ایودھیا کے مقدس شہروں کو رام للا کی وجہ سے جوڑنا ممکن ہوا ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ENIW.jpg

جب کہ پوری دنیا ایودھیا میں رام مندر کے تقدس  کے انعقاد کی ستائش کر رہی ہے، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یاد کیا کہ وزیر اعظم مودی کا ماتا ویشنو دیوی کی زیارت گاہ کے  ساتھ ایک خاص رشتہ ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے انکشاف کیا کہ 2014 کے عام انتخابات کے لیے وزیر اعظم کے امیدوار کے طور پر نامزد ہونے کے فوراً بعد، جناب نریندر مودی نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں پوجا کرنے کے بعد اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا تھا۔

اور ایک بار پھر، مئی 2014 میں وزیر اعظم کے طور پر حلف لینے کے بعد، ان کی طرف سے شرکت کرنے والے پہلے بڑے پروگراموں میں سے ایک کٹرا-ویشنو دیوی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح تھا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس کے فوراً بعد، پی ایم مودی کی ہدایت پر، کٹرا ریلوے اسٹیشن کو شمسی توانائی میں تبدیل کر دیا گیا کیونکہ اس پر بھرپور دھوپ آتی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے کئی دیگر ریلوے اسٹیشنوں نے بھی اسی نظیر کی پیروی کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003L9I0.jpg

 

لوک سبھا میں ادھم پور حلقے کی نمائندگی کرنے والے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا، اسی طرح وزیر اعظم مودی کے دور میں کٹرا ویشنو دیوی کو نئی دہلی سے ایکسپریس روڈ کوریڈور ملا، ایک وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کے بجائے دو اور کٹرا کو پرشاد (مذہبی یاترا کی تجدید کاری اور روحانی  وراثت  کو تیز کرنے کی مہم) اسکیم میں شامل کیا گیا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ جہاں عقیدت مندوں کو ایودھیا میں پوجا کرنے کا موقع ملے گا وہیں وہ ایودھیا کے رام للا مندر تک ماتا ویشنو دیوی کا آشیرواد بھی لے کر جائیں گے۔

*************

 

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4966



(Release ID: 2006023) Visitor Counter : 46


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu