شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

ڈونیر کی وزارت، شمال مشرقی کونسل اور آئی آئی ایم شیلانگ نے ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرکز برائے   پالیسی تحقیق اور تجزیہ کے  کام کے جاری  رہنے کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے

Posted On: 14 FEB 2024 3:43PM by PIB Delhi

شمال مشرقی کونسل شیلانگ، آئی آئی ایم شیلانگ اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کی  وزارت  ( ڈونیر) کے درمیان 13فروری2024 کو این ای سی سیکرٹریٹ، شیلانگ میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرکز برائے  پالیسی تحقیق اور تجزیہ کے ساتھ آئی آئی ایم شیلانگ کے ساتھ گہرا تعلق بڑھانے کے لیے ایک مفاہمت نامے  پر دستخط کیے گئے۔جس میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت نے  ویب لنک کے ذریعے شرکت کی۔ اس مفاہمت نامے  پر جناب انگشومن ڈے، جوائنٹ سکریٹری ایم ڈونیرکی وزارت، جناب موسیس کے چلائی، سکریٹری، این ای سی اور پروفیسر ڈی پی گوئل، ڈائریکٹر، آئی آئی ایم شیلانگ نے جناب چنچل کمار، سکریٹری، ایم ڈونیر اور ڈونیر، این ای سی  اور آئی آئی ایم شیلانگ کے دیگر سینئر افسران کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001Z15P.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QNEL.jpg

 

ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سینٹر فار پالیسی ریسرچ اینڈ اینالیسس( ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام مرکز برائے  پالیسی تحقیق اور تجزیہ) آئی آئی ایم  شیلانگ اور شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ایم ڈونیر) اور شمال مشرقی کونسل کے درمیان 15 اکتوبر 2016 کو ایک سہ فریقی معاہدے کے ذریعے تشکیل دیا گیا تھا۔ اس کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کی ریاستوں اور لاگو کرنے والی ایجنسیوں کی مدد کرنے کے لیے ایک جدید ترین  مرکز کے طور پر ابھرنا تھا۔ تاکہ  پروجیکٹوں کی منصوبہ بندی  کی جائے اور انہیں صحیح طریقے سے نافذ کیا جائے ، خطے میں بہترین طریقوں کے ذخیرے کے طور پر اختراعات اور افعال کو فروغ دیا جائے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈی پی گوئل، ڈائرکٹر، آئی آئی ایم شیلانگ نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور آنجہانی صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی شاندار وراثت اور ترقی کے ان کے وژن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے حالیہ برسوں میں ڈاکٹر کلام سنٹر کی طرف سے کی گئی اہم  پہل  قدمیوں  اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ مفاہمت نامے کی توسیع سے تینوں اہم ایجنسیوں کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور شمال مشرقی خطے کی ترقی کے عزم کو تقویت ملے گی۔

جناب موسیس چلائی، سکریٹری این ای سی نے اس بات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا کہ مرکز کس طرح توقع کے مطابق ابھرا ہے۔ انہوں نے مرکز سے اپیل کی کہ وہ خطے کی خواہش کے مطابق پالیسیوں  اور مرکزی حکومت کے  رہنما خطوط پرآگاہی پیدا کرے تاکہ انہیں  متحرک رکھا جاسکے۔ انہوں نے  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام سنٹر کی انتظامی عمارت کی تعمیر مکمل کرنے پر خوشی کا اظہار کیا جس کی سرپرستی وزارت ڈونیر نے این ای سی کے ذریعے کی تھی۔ انہوں نے مرکز کے باقاعدہ افتتاح کے لیے ایم ڈونیر کی توجہ مبذول کرائی۔

جناب چنچل کمار، سکریٹری، ایم ڈونیر نے مرکز کے لیے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید کی کہ یہ خطے کے ایک اہم تھنک ٹینک کے طور پر ابھرے گا۔ انہوں نے آئی آئی ایم شیلانگ سے ڈاکٹر کلام سنٹر کے ذریعے نارتھ ایسٹ ڈیولپمنٹ فیلو زکو متعارف کرانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی جس کا انتظامیہ اور خطے میں اچھی حکمرانی لانے میں اہم اثر پڑے گا۔ انہوں نے مرکز کی ترقی میں ایم ڈونیر کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

جناب اتل کلکرنی، ممبر بورڈ آف گورنرز، آئی آئی ایم  شیلانگ جو ورچوول  طور پر موجود تھے، نے خطے کی امنگوں کو پورا کرنے میں ڈاکٹر کلام سنٹر کی اہمیت پر زور دیا، خواہ وہ کاروبار، تعلیم ، پالیسی کی ترقی ہو یا تربیت، یا ریاستی حکومت کو اچھی حکمرانی کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنا ہو۔

مفاہمت نامے کی توسیع کے ساتھ، ڈاکٹر کلام سنٹر مزید محنت اور عزم کے ساتھ کام کرے گا۔

ڈاکٹر کلام سنٹر کئی اہم شعبوں کے تحت کام کرے گا، جن میں 1. تربیت اور ترقی 2. تحقیق اور مشاورت 3. پالیسی کی وکالت 4. علم کی ترسیل اور 5. شہری مصروفیت، مندرجہ ذیل مقاصد کے ساتھ:

  1. قومی ترقی  کے لیے شمال مشرقی خطہ کو ایک اہم شراکت دار کے طور پر رکھنے کے لیے بہترین انتظامی طریقوں کے اطلاق کے ذریعےخیالات فراہم کرنے والے انتظامی فریم ورک اور آؤٹ لک اور کاروباری ماڈل  کے ذریعہ شمال مشرقی خطے (این ای آر) کا 'تھنک ٹینک' کے طور پر ابھرنا۔
  2. این ای آر میں وسائل کے استعمال کی کارکردگی اور پائے داری  کے بارے میں معلومات فراہم کرنا۔
  3. این ای آر کی سماجی و اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کے اس کے مشن میں ایم ڈونیر کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ پر فریم ورک فراہم کرنا اور این ای آر میں دیگر اداروں کے ساتھ مشاورت سے این ای آر کی مجموعی ترقی کے لیے ایک طویل مدتی وژن تیار کرنے میں ایم ڈونیر / این ای سی کی مدد کرنا۔
  4. مرکزی اور ریاستی حکومتوں دونوں کی پالیسیوں اور پروگراموں کے نفاذ میں شامل عہدیداروں کے نصاب، کورس کے ڈیزائن اور صلاحیت سازی  کی تیاری  میں اداروں کی مدد کرکے خطے میں انسانی وسائل کی ترقی کو فروغ دینا۔
  5. این ای آر کی ترقی سے متعلقہ مختلف موضوعات کے شعبوں میں بہترین کارکردگی کے دیگر اداروں کے ساتھ نیٹ ورک بنانا اور باہمی تحقیق، تجزیہ اور مشاورت وغیرہ کے لیے ایک ادارہ جاتی نیٹ ورک قائم کرنا۔
  6. ایم ڈونیر، این ای سی اور ریاستوں کے ساتھ مشترکہ طور پر یا انفرادی طور پر این ای آر کے ترقیاتی ایجنڈے پر تحقیق اور تجزیہ کرنا اور این ای آر کے دیہاتوں میں ترقیاتی پروگراموں/ اسکیموں میں موجود خامیوں کی نشاندہی کرنا تاکہ اس کا موثر نفاذ  ہوسکے۔
  7. ممکنہ شعبوں میں اختراع اور انٹرپرینیورشپ کے ذریعے این ای آر میں معاشی ترقی کو تیز کرنے میں مدد کرنا۔
  8. مارکیٹ انٹیلی جنس کو جمع کرکے این ای آر سے برآمدات کی مستحکم نمو کے لیے درکار اقدامات کی نشاندہی کرنا۔
  9. این ای آر میں اپنانے کے لیے تمام شعبوں میں نئے آئیڈیاز اور علم پیدا کرنے میں مدد کرنا۔
  10. این ای سی میں ڈاکٹر کلام سنٹر اور جدید ترین ریسورس سنٹر کوششوں کی نقل سے گریز کرتے ہوئے باہمی تکمیل اور تقویت دینے کے طریقوں پر کام کریں گے۔

مرکز سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ شمال مشرقی کونسل، ریاستوں اور شمال مشرقی خطے کے نامور اداروں کے ساتھ ساتھ قومی سطح کے اداروں کے ساتھ مل کر خطے کی حقیقی ترقی کی صلاحیت کو بروئے کار لائے گا۔

 

*************

 

ش ح ۔ ا ک ۔ ر ب

U. No.4960



(Release ID: 2006002) Visitor Counter : 44