نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

کھیل کود کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل بڈاپیسٹ کو سونپی


شطرنج حکمت عملی کی گہرائی اور فلسفیانہ حکمت کی عکاس ہے: جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر

Posted On: 14 FEB 2024 3:23PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج نئی دہلی میں شطرنج اولمپیاڈ کی مشعل شطرنج اولمپیاڈ کے 45ویں ایڈیشن کے آفیشل میزبان بڈاپیسٹ ہنگری کو سونپی۔

دستبرداری کی تقریب میجر دھیان چند نیشنل اسٹیڈیم میں ہوئی، جہاں وزیرموصوف نے ایف آئی ڈی ای کے صدر اور بوڈاپیسٹ   کو اولمپیاڈ مشعل  سونپنے سے قبل ہندوستانی گرینڈ ماسٹر وشواناتھن آنند کے ساتھ کے صدر آرکاڈی ڈورکوچ اور ہنگری کے گرینڈ ماسٹر جوڈٹ پولگر کے خلاف شطرنج کا دوستانہ کھیل بھی کھیلا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001HQNN.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002S4O8.jpg          

تقریب کے دوران، وزیرموصوف نے کہا کہ "مجھے خوشی ہے کہ ہم نےجو چند سال پہلے جو فیصلہ کیا تھا (شطرنج اولمپیاڈ مشعل ریلے کا) وہ حقیقت میں ہوا اور میں یہاں شطرنج اولمپیاڈ کے لیے مشعل کو سونپنے کی تقریب میں موجود ہوں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "شطرنج ایک دانشورانہ میراث ہے جو شاید ہندوستان دنیا کو پیش کرتا ہے، اور یہ محض ایک کھیل نہیں ہے، بلکہ اسٹریٹجک گہرائی اور فلسفیانہ حکمت کی عکاس ہے۔ خوبصورت کھیل نہ صرف ذہن کو تیز کرتا ہے بلکہ صبر اور لچک کا انمول سبق بھی سکھاتا ہے  اور مظاہرہ کرتا ہے اور کسی  بھی شخص کو  اسٹریٹجک مہارت کی دانشورانہ جستجو کے راستے پر لے جاتا ہے۔

شطرنج اولمپیاڈ کا 44 ویں ایڈیشن  کا اہتمام سال 2022 میں چنئی میں کیا گیا تھا۔ اس وقت عالمی مقابلے میں 2500 سے زیادہ کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا۔ ایف آئی ڈی ای شطرنج اولمپیاڈ کے اگلے ایڈیشن کا اہتمام  اس سال ہنگری کے بڈاپسٹ میں کیا جائے گا۔ جس کا باضابطہ اعلان اس سال کے شروع میں کیا گیا تھا۔

پہلی شطرنج اولمپیاڈ مشعل  ریلے کا آغاز 19 جون 2022 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے دہلی کے اندرا گاندھی اسٹیڈیم میں ایک تقریب میں کیاتھا۔

*****

ش ح۔ا گ ۔ ج

Uno-4953



(Release ID: 2005906) Visitor Counter : 62