قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قبائلی کاروبار کو بااختیار بنانا: آدی مہوتسو کی کاروبار سے متعلق (بی 2 بی) میٹنگ  اقتصادی اشتراک کو فروغ دے گی


قبائلی امور کے مرکزی وزیر  ارجن منڈا نے بی 2 بی میٹنگ سے خطاب کیا اور بنیادی سطح پر قبائلی  صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا

ٹرائفیڈ نے پردھان منتری جن جاتیہ وکاس مشن کے تحت آئی ٹی سی کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کئے تاکہ قبائلی کسانوں اور ہلدی سپلائی کرنے والوں  کو بااختیار بنایا جا سکے، جبکہ دیہی معیشتوں کو بہتر اوپر اٹھانے  اور ذریعہ معاش کو بہتر بنانے کا وعدہ کیا

Posted On: 14 FEB 2024 11:44AM by PIB Delhi

قبائلی امور ،  زراعت اور کسانوں کی بہبود کے  مرکزی وزیر جناب ارجن منڈا نے نئی دہلی میں جاری آدی مہوتسو کے ایک حصے کے طور پر قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے منعقدہ بزنس ٹو بزنس (بی 2 بی) میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے صدارت کی۔

بی 2 بی میٹنگ نے صنعت کے رہنماؤں،ا سٹارٹ اپ سی ای اوز اور  قبائلی دستکاروں  اور پروڈیوسروں کے درمیان براہ راست انٹرفیس فراہم کیا، جس سے متعدد کاروباری مواقع کی تلاش اور مرکزی دھارے میں ان کے انضمام کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ماہرین کی زیرقیادت ورکشاپس اور پینل مباحثوں نے کاروباری کامیابی کے لیے ضروری موضوعات پر روشنی ڈالی،جن میں برانڈنگ کی حکمت عملی، پیکیجنگ کی اختراعات، فنڈنگ تک رسائی اور مارکیٹ کی شناخت شامل ہیں۔

اس موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب  ارجن منڈا نے کہا کہ اس تقریب نے  بنیادی سطح پر قبائلی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے گہری وابستگی پر زور دیا ہے۔ قبائلی امور کے سکریٹری جناب ویبھو نائر نے گونا گوں شعبوں میں قبائلی صنعت کاروں کے درمیان اقتصادی ترقی، اشتراک اور بااختیار بنانے کے لئے ایک محرک کے طور پر بی 2بی اجلاس کے رول کو اجاگر کرتے ہوئے اس کی اہمیت پر زور دیا۔

اس تقریب کے دوران، ٹرائبل کوآپریٹو مارکیٹنگ ڈیولپمنٹ فیڈریشن آف انڈیا (ٹرائفیڈ) اور کارپوریٹ پاور ہاؤس آئی ٹی سی کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط کے ساتھ ایک اہم سنگ میل حاصل کیا گیا، جس نے پردھان منتری جنجاتیہ وکاس مشن (پی ایم جے وی ایم) اسکیم کے تحت ایک باہمی تعاون کا فریم ورک قائم کیا گیا۔ اس اقدام کا مقصدخاص طور پر  اُن ریاستوں میں قبائلی کسانوں اور سپلائی کرنے والوں کو بااختیار بنانے کے لیے دونوں اداروں کی صلاحیت کوبروئے کار لانا ہے، جہاں ہلدی کی کاشت رائج ہے، جو دیہی معیشتوں کو بہتر بنانے اور معاش کو بہتر بنانے کا وعدہ کرتی ہے۔ قبائلی خواتین کاروباریوں کی کامیابیوں کا جشن مناتے ہوئے، اس تقریب نے ٹرائفیڈ کے تعاون سے عالمی منڈیوں میں ان کے شاندار سفر کی نمائش کی، جو ان کی مصنوعات کو فروغ دینے اور صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ایجنسی کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0012UHJ.jpg

بحث و مباحثے اور نیٹ ورکنگ کے مواقع میں 16 کارپوریشنز، 4 سٹارٹ اپس، 3 انڈسٹری کنفیڈریشنز، 1 فوڈ چین ریسٹورنٹ،8 ایس اے آئی ؍ ایس این ڈیز اور 5 آرگینک فوڈ ڈیلرز کی فعال شرکت دیکھنے میں آئی ، جو قبائلی کاریگروں کے ساتھ براہ راست مشغول تھے۔  ان مباحثوں کا مقصد پیداواری صلاحیتوں اور خریداری کے امکانات سے متعلق معلومات  فراہم کرتے ہوئے قبائلی مصنوعات کے لیے ملکی اور عالمی منڈیوں کو وسعت دینا  تھا۔

 

اس کے علاوہ تقریب کے دوران کاروبار کی توسیع کے لئے سوشل میڈیا پلیٹ فارموں سے استفادہ کرنے سے متعلق رہنمائی فراہم کرتے ہوئے میٹا کے نمائندوں کے ساتھ نیٹ ورکنگ شرکاء کے ذریعے 90 فروخت کنندگان نے رجسٹریشن کرایا۔ ے کاروبار کی توسیع کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔ مزید برآں، 20 فروخت کنندگان کو اوپن نیٹ ورک فار ڈیجیٹل کامرس (او این ڈی سی) نیٹ ورک پر کامیابی کے ساتھ شامل کیا گیا، جو ڈیجیٹل انضمام اور مارکیٹ تک رسائی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

تقریباً 250 قبائلی کاروباریوں کے اسٹالز پر مشتمل اس متحرک نمائش نے حاضرین کو مختلف قسم کی مصنوعات کے ساتھ موہ لیا، جس میں روایتی دستکاری کو عصری جدت کے ساتھ ملایا گیا۔ بی 2 بی  تقریب  نے نئے تعاون اور شراکت کو متحرک کیا ہے، جس سے قبائلی پروڈیوسروں اور کاریگروں کے لیے غیر ملاوٹ والی، قدرتی اور نامیاتی مصنوعات پیش کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے جو صحت کو فروغ دیتی ہیں، طرز زندگی کو بڑھاتی ہیں، اور پائیدار زرعی  طور طریقوں کی وکالت کرتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YD1C.jpg

اس تقریب میں  ایڈیشنل سکریٹری ڈاکٹر نول جیت کپور، جوائنٹ سکریٹری بی این پرساد اور ٹرائفیڈ کے سکریٹری جناب ٹی  روموآن پائتے سمیت قبائلی امور کی وزارت کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

***

ش ح۔  ح ا ۔ ک ا


(Release ID: 2005866) Visitor Counter : 83


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil