پنچایتی راج کی وزارت

مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج بہار کے بیگوسرائے ضلع کی گرام پنچایتوں میں پی ایم وانی سروس کی توسیع کے لیے ایک پائلٹ پروجیکٹ ’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کے ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں انقلاب‘ کا آغاز کیا

Posted On: 13 FEB 2024 4:28PM by PIB Delhi

دیہی ترقی اور پنچایتی راج کے مرکزی وزیر جناب گری راج سنگھ نے آج بیگوسرائے ضلع کے برونی بلاک کے تحت پارپور گرام پنچایت میں ایک تاریخی پہل کا افتتاح کیا، جو گرامین بھارت (دیہی ہندوستان) میں ڈیجیٹل عطائے اختیار کی طرف ایک اہم چھلانگ کا اشارہ ہے۔ ’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کی ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں انقلاب‘ کے عنوان سے پائلٹ پروجیکٹ شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد بہار کے بیگوسرائے ضلع کی تمام گرام پنچایتوں میں پی ایم وانی (وزیر اعظم کے وائی فائی ایکسیس نیٹ ورک انٹرفیس) سروس کی توسیع کرنا ہے۔ بیگوسرائے اب بہار کا پہلا ضلع بن گیا ہے جس نے پی ایم وانی اسکیم کے تحت تمام گرام پنچایتوں کو وائی فائی خدمات سے لیس کیا ہے۔

 

 

اپنے خطاب میں، جناب گری راج سنگھ نے دیہی برادریوں کی بہتری اور ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کی طرف سے متعارف کرائی گئی مختلف اسکیموں پر روشنی ڈالی، جن کا مقصد ڈیجیٹل اقدامات کے ذریعے دیہی علاقوں کو با اختیار بنانا ہے۔

 

 

جناب سنگھ نے گرام پنچایتوں کو با اختیار بنانے، نشو و نما اور ہمہ گیر ترقی کے لیے پنچایت کے نمائندوں اور کارکنوں کے لیے ٹیکنالوجی کو اپنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ہر کسی سے زور دے کر کہا کہ وہ کسی بھی عمر یا پس منظر سے قطع نظر، ٹیکنالوجی کو اپنی زندگی کے ایک لازمی حصے کے طور پر اپنائیں، اور اس سے جو تبدیلی لانے والے اثرات مرتب ہو سکتے ہیں انہوں نے اس پر روشنی ڈالی۔

گرام پنچایتوں میں وائی فائی خدمات کے آغاز کے ساتھ، حکومت کی طرف سے تصور کی گئی مثبت تبدیلی دیہی زندگی کے مختلف پہلوؤں میں ظاہر ہوگی۔ مرکزی وزیر جناب سنگھ نے 3 کروڑ خواتین کو ’لکھ پتی دیدی‘ بنانے کے ہدف سمیت جامع ترقی اور عطائے اختیار کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

 

جناب گری راج سنگھ نے مقامی باشندوں اور پنچایت کے نمائندوں سے کہا کہ وہ ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ اپنے گاؤں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے مل کر کام کریں۔ انہوں نے دیہاتوں کو آہستہ آہستہ اسمارٹ پنچایتوں اور اسمارٹ کمیونٹیز بننے کی طرف لے جانے میں ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت کو اجاگر کیا۔ جناب سنگھ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ٹکنالوجی میں گاؤں کو بتدریج اسمارٹ بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے دیہی علاقوں کی ترقی پذیر ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ٹیکنالوجی پر مبنی حل اپنانے کی اہمیت کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے ملک بھر میں دیہی علاقوں کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کے لیے اسٹریٹجک نفاذ اور مسلسل کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

جناب گری راج سنگھ نے کہا کہ دیہی علاقوں میں وائی فائی خدمات کی رسائی نئے شعبوں میں ترقی کو متحرک کرے گی اور موجودہ میں نمایاں طور پر اضافہ کرے گی۔ انہوں نے پی ایم وانی اسکیم کو انقلابی قرار دیا، جو بغیر کسی رکاوٹ کے انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی فراہم کرتی ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل انڈیا کو فروغ دینا اور خود انحصار ہندوستان کے وژن کو تقویت دینا ہے۔

”وائی فائی خدمات کا تعارف بلا شبہ دیہی علاقوں میں مختلف شعبوں کو زبردست فروغ دے گا،“ جناب گری راج سنگھ نے ہر جگہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی کے ذریعے سہولت فراہم کی جانے والی سماجی و اقتصادی تبدیلی کے لیے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا۔ ’اسمارٹ گرام پنچایت: گرام پنچایت کی ڈیجیٹلائزیشن کی سمت میں انقلاب‘ کے عنوان سے پائلٹ پروجیکٹ کا افتتاح، دیہی ہندوستان میں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی لگن کا ثبوت ہے۔

 

 

افتتاحی تقریب میں مقامی باشندوں، پنچایت کے نمائندوں، خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے ارکان، دیہاتی تنظیموں اور کلسٹر سطح کے فیڈریشنوں کی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ پنچایتی راج کی وزارت، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، ریاستی محکمہ پنچایتی راج، ضلع انتظامیہ، ضلع پنچایت، اور پنچایتی راج اداروں کے نمائندوں نے بھی بیگو سرائے ضلع کے برونی بلاک کے تحت پارپور گرام پنچایت میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت کی۔

 

 

پی ایم وانی (وزیر اعظم کی وائی فائی رسائی نیٹ ورک انٹرفیس) اسکیم کے تحت پبلک وائی فائی ہاٹ سپاٹ کے ذریعے بلا تعطل اور قابل بھروسہ وائی فائی انٹرنیٹ خدمات تک رسائی کے ساتھ، گرام پنچایتیں مختلف ترقیاتی اقدامات میں سہولت فراہم کر سکتی ہیں اور اپنی برادریوں کو تعلیم  صحت کی دیکھ بھال، زراعت، ای گورننس، مہارت کی ترقی، اقتصادی مواقع جیسے متعدد طریقوں سے با اختیار بنا سکتی ہیں۔ گرام پنچایتیں ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے اور جامع ترقی کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہیں، اور ایک قابل اعتماد وائی فائی انٹرنیٹ سروس گرام پنچایتوں میں سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ایک محرک ہے جو غیر منسلک افراد کو جوڑنے کے اس ذمہ دار اور تیز رفتار طریقے کو استعمال کرتی ہے۔ بلاتعطل کنیکٹیوٹی کو یقینی بنا کر، پنچایتی راج کی وزارت نے گرام پنچایتوں کو با اختیار بنانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے تاکہ وہ وکست بھارت کے وژن میں معنی خیز تعاون کر سکیں، جہاں ہر فرد کو ڈیجیٹل دور میں ترقی اور خوشحالی کے مواقع تک رسائی حاصل ہے۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4922



(Release ID: 2005707) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu