صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ

  صدر جمہوریہ ہندنے شریمد راج چندر مشن دھرم پور کا دورہ کیا

Posted On: 13 FEB 2024 2:26PM by PIB Delhi

  صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج  (13 فروری 2024) کو ولساڈ میں  شریمد راج چندر مشن دھرم پور، کا دورہ کیا۔

صدر جمہوریہ نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریمد راج چندر جی ایک عظیم سنت، شاعر، فلسفی اور سماجی مصلح تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے گرودیو شری راکیش جی نے روحانی میدان میں بے مثال کام کیا ہے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ شری راکیش جی کی رہنمائی میں شریمد راج چندر مشن دھرم پور دنیا بھر میں 200 سے زیادہ مقامات پر سرگرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشن خود شناسی کا راستہ دکھا رہا ہے جو کہ  انسانی بہبود میں اس کی عظیم شراکت ہے۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ آج زیادہ تر لوگ مادی خوشیوں کے پیچھے بھاگ رہے ہیں۔ وہ بھول چکے ہیں کہ انہیں زندگی میں کیا درکار ہے۔ ہم آہستہ آہستہ اپنی روحانی دولت کو بھول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ پیسہ کمانے کے ساتھ ساتھ ذہنی سکون، ہم آہنگی ، تحمل اور اخلاقیات بھی بہت ضروری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا میں موجود بہت سے مسائل کا حل ہم اپنی بنیاد کی طرف جا کر تلاش کر سکتے ہیں   لیکن، اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جدید ترقیات کو ترک کر دیں۔ بلکہ روحانی راستے پر چلیں اور جدید ترقی کو اختیار کریں۔

صدرجمہوریہ کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں-

 

************

ش ح۔  ا ک   ۔ م  ص

 (U: 4889)

                         



(Release ID: 2005556) Visitor Counter : 55