وزارت اطلاعات ونشریات
بھارت میں کمیونٹی ریڈیو کے 20 سال مکمل ہونے کا جشن
Posted On:
12 FEB 2024 5:00PM by PIB Delhi
اطلاعات و نشریات کی وزارت بھارت میں کمیونٹی ریڈیو کے 20 سال مکمل ہونے کا جشن مناتے ہوئے، 13 اور 14 فروری 2024 کو انّا یونیورسٹی چنئی میں، ایک علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن (جنوبی) کا انعقاد کر رہی ہے۔ اس سمیلن میں جنوبی ریاستوں/ مرکزی کے انتظام علاقوں کے تمام 117 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن شرکت کریں گے۔
اس موقع پر اطلاعات و نشریات نیز نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر کلیدی خطبہ دیں گے۔ اطلاعات و نشریات نیز ماہی پروری، مویشی پالن اور ڈیری کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن اپنے خصوصی خطاب کے ذریعے اجتماع سے خطاب کریں گے۔
توقع ہے کہ اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر علاقائی کمیونٹی ریڈیو سمیلن کے دوران کمیونٹی ریڈیو سیکٹر کو تحریک دینے کی خاطر اس شعبے کے لیے کچھ پالیسی تبدیلیوں کا اعلان کریں گے۔
ہندوستان میں کمیونٹی ریڈیو کا سفر، سال 2002 میں شروع ہواتھا، جب حکومت ہند نے آئی آئی ٹیز / آئی آئی ایمس سمیت بہتر طور پر قائم تعلیمی اداروں کو کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کے قیام کے لیے لائسنس دینے کی پالیسی کی منظوری دی۔ اس بات پر غور کرتے ہوئے کہ کمیونٹی ریڈیو کمیونٹی کی آواز کی نمائندگی کرتا ہے، حکومت ہند نے 'غیر منافع بخش' تنظیموں، مثلا سول سوسائٹی اور رضاکارانہ تنظیموں وغیرہ کو اپنے دائرہ کار میں لاکر پالیسی کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ ترقی اور سماجی تبدیلی کی خاطر سول سوسائٹی سے متعلقہ مسائل پر زیادہ سے زیادہ شرکت کی اجازت دی جاسکے۔
اس کے نتیجے میں، پہلے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا افتتاح بھارت رتن جناب ایل کے اڈوانی جی کے ہاتھوں یکم فروری 2004 کو عمل میں آیا۔ کمیونٹی ریڈیو کا یہ سفر سست رفتاری سے شروع ہوا اور بعد میں اس کو ، اس وقت تحریک ملی ، جب کمیونٹی پر مبنی دیگر تنظیموں کو بھی کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن قائم کرنے کی اجازت دی گئی۔
حالیہ برسوں میں حکومت نے درخواستیں جمع کرانے کے لیے ایک مکمل آن لائن طریقہ کار کی شروعات کر کے اس شعبے میں کام کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لیے متعدد سرگرم اقدامات کیے ہیں۔ اس کے نتیجے میں کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کی تعداد بڑھ کر 481 ہو گئی ہے، جن میں سے گزشتہ دو سالوں میں 155 کمیونٹی ریڈیو اسٹیشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پچھلے 9 سالوں میں اس شعبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنوں کی تعداد 2014 میں 140 سے بڑھ کر 2023 میں 481 ہوگئی ہے۔
اس علاقائی سمیلن کا افتتاح، "ریڈیو کے عالمی دن " کے موقع پر 13 فروری کو کیا جا رہا ہے ۔
کمیونٹی ریڈیو، ریڈیونشریات میں ایک اہم اور تیسرے درجے کا وسیلہ ہے، جو عوامی سرکاری ریڈیو نشریات اور کمرشل ریڈیو سے بالکل الگ ہے۔ کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز (سی آر ایسز) کم طاقت والے ریڈیو اسٹیشن ہیں، جن کا مقصد مقامی کمیونٹیز کے ذریعے اس کو قائم کرنا اور کام کاج سنبھالنا ہے۔
کمیونٹی ریڈیو صحت، غذائیت، تعلیم، زراعت وغیرہ سے متعلق مسائل پر مقامی برادریوں کے درمیان مقامی آوازوں کو نشر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ مزید برآں کمیونٹی ریڈیو معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لیے ان کے تحفظات اور تشویشات کا اظہار کرنے کا ایک طاقتور وسیلہ ہے۔ اس کے علاوہ ، چونکہ نشریاتی عمل مقامی زبانوں اور بولیوں میں انجام دیا جاتا ہے، اس لیے لوگ اس سے فوری طور پر منسلک ہو جاتے ہیں۔
کمیونٹی ریڈ یو میں یہ صلاحیت بھی ہے کہ وہ اپنے مجموعی نقطہ نظر کے ذریعے، ترقیاتی پروگراموں میں لوگوں کی شرکت کو تقویت دے سکے۔ ہندوستان جیسے ملک میں، جہاں ہر ریاست کی اپنی زبان اور مخصوص ثقافتی شناخت ہے، کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز(سی آر ایس ) مقامی لوک موسیقی اور ثقافتی ورثے کا خزینہ بھی ہیں۔ بہت سے کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز مقامی گانوں کو ریکارڈ اور محفوظ کرتے ہیں اور مقامی فنکاروں کو کمیونٹی کے سامنے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہیں۔ مثبت سماجی تبدیلی کے ایک آلے کے طور پر کمیونٹی ریڈیو اسٹیشنز کی منفرد حیثیت اسے کمیونٹی کو بااختیار بنانے کا ایک مثالی ذریعہ بناتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م ع - ق ر)
U-4857
(Release ID: 2005347)
Visitor Counter : 92