امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے ، آج گجرات  کے شہر احمد آباد میں ،احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے 1950 کروڑ روپے  کی مالیت کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا


سال 2001 میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی  کے ذریعہ گجرات سے شروع کیا عوام پر مبنی اور ہمہ گیر ترقی کا سفر پورے ملک میں جاری ہے

مودی جی نے، گجرات ماڈل کی شکل میں ترقی کے ایک نئے ایک نئے خیال کی تشکیل کی اور اسی بنیاد پر ملک کے عوام نے ملک کی کمان مودی جی کو سونپ دی

مودی سرکار کے 10 سالوں میں سے پہلے 5 سال ،پچھلی حکومتوں کی کوتاہیوں کو پورا کرنے میں اور اگلے 5 سال ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد رکھنے میں صرف کیے گئے۔ تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جی اسی بنیاد پر ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کریں گے

مودی جی نے ایسے بہت سے کام کیے ہیں، جو صدیوں سے زیر التوا تھے، جیسے ایودھیا میں شری رام مندر  میں رام للّا  کی پرتشٹھا

جناب نریندر مودی جی اور شری بھوپیندر پٹیل جی کی جوڑی نے گجرات میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے

مہارشی دیانند جی نے وطن پرستی کے لیے، شمالی ہندوستان میں ایک زبردست تحریک کی قیادت کی

Posted On: 12 FEB 2024 4:03PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے، آج احمد آباد، گجرات میں احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے مختلف ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج احمد آباد شہر میں 1950 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2001 سے، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے گجرات سے پورے ملک میں عوام پر مبنی اور ہمہ جہتی ترقی کے تصور کو قائم کرنے کے لیے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی نے جو ترقی کا سفر شروع کیا ہے وہ مسلسل جاری ہے۔ جناب شاہ نے مزید کہا کہ مودی جی نے گجرات میں غریبوں کو 1.25 لاکھ گھر فراہم کیے ہیں اور اب غریب اپنے گھروں میں رہنے لگے ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے، گجرات ماڈل کی شکل میں ترقی کے ایک نئے وژن کی تشکیل کی اور اس کی بنیاد پر ملک کے عوام نے ملک کی کمان مودی جی کو سونپی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی کی قیادت میں پچھلے 10 سالوں میں پورے ملک میں ہر شعبے میں جامع تبدیلیاں آئی ہیں، جس کی وجہ سے ملک کے 140 کروڑ شہریوں کو یقین ہے کہ 2047 میں ہندوستان دنیا کے ہر شعبے میں، پوزیشن  کے اعتبار سےپہلے نمبر پر ہوگا۔

 

جناب شاہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کئی ایسے کام کیے ہیں، جو صدیوں سے زیر التواء تھے۔ صرف پچھلے مہینے، شری نریندر مودی جی نے ایودھیا کے شری رام مندر میں رام للّا کی مورتی کی  پرتشٹھا کی۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً 550 سال سے ملک کا ہر شہری، ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کا انتظار کر رہا تھا اور مودی جی نے یہ کر دکھایا۔ پی ایم مودی جی نے ایسے بہت سے کاموں کو رفتار اور سمت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کے آخری 10 سالوں میں، پہلے 5 سال پچھلی حکومتوں کی کوتاہیوں کو پورا کرنے میں صرف ہوئے،جبکہ اگلے 5 سال سنگ بنیاد رکھنے میں صرف ہوئےہیں۔ اب تیسری بار وزیر اعظم بننے کے بعد مودی جی بہت تیز رفتاری سے اس بنیاد پر ایک عظیم الشان عمارت تعمیر کر رہے ہیں۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ آج مہارشی دیانند سرسوتی کی 200ویں یوم پیدائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہارشی دیانند جی، جو گجرات میں پیدا ہوئے، نے ہمارے ویدوں کو بحال کیا۔ مہارشی دیانند جی نے پورے شمالی ہندوستان میں حب الوطنی، آزادی، مادری زبان اور ویدوں کے لیے ایک زبردست تحریک چلائی۔

 

مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ آج گاندھی نگر اور احمد آباد کے دونوں لوک سبھا حلقوں میں، ای ڈبلیو ایس ہاؤسنگ کی قرعہ اندازی ہوئی ہے اور تقریباً 891 کروڑ روپے کی لاگت سے 44 پروجیکٹوں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 1058 کروڑ روپے کے 26 پروجیکٹوں کا بھومی پوجن بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہاں 1950 کروڑ روپے کے مجموعی ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں، جن میں گاندھی نگر کے علاقے میں 1000 کروڑ روپے کے کام شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پانی، ریلوے اسکیموں، تالابوں کی تزئین و آرائش، ڈرینج پمپنگ اسٹیشن، کامن ہال، آنگن واڑی وغیرہ جیسے کئی کاموں کا افتتاح کیا گیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ جناب نریندر مودی جی اور جناب بھوپیندر پٹیل جی کی جوڑی نے، گجرات میں ترقی کی رفتار کو برقرار رکھا ہے۔

 

**********

ش ح۔ ا ع ۔ م ش

 (U: 4852)

 



(Release ID: 2005275) Visitor Counter : 53