الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
مرکزی وزیرمملکت راجیو چندر شیکھر نے آج وشاکھا پٹنم میں منعقد ہونے والے روزگار میلے میں 225 سے زیادہ تقرر نامے سونپے
"لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت اور عزم اب حکومت ہند کا کلچر بن چکاہے": مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
"حکومت میں رہنے کا مطلب لوگوں کی خدمت، بہتر حکمرانی اور ضرورت مندوں کی مدد کرنا ہے؛ یہ طاقت کا مظاہرہ نہیں ہے : مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
"میں نے دیکھا کہ اس ملک نے نوجوان ہندوستانیوں کو پہلے کوئی موقع نہیں دیا؛ اب، ہندوستان مواقع سے بھرا ہوا ملک ہے، چاہے آپ خود کے روزگار سے منسلک ہوں، یا سرکاری یا نجی شعبے میں ملازم ہوں :مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر
Posted On:
12 FEB 2024 2:58PM by PIB Delhi
الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)، ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری نیز جل شکتی کے مرکزی وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے آج وشاکھاپٹنم کے مقام پر سرکاری ملازمت میں اپنا سفر شروع کرنے والے نوجوان ہندوستانیوں کو 225 تقرری نامے سونپے ۔ ان نئے طور پر تقرر پانے والے افراد کو مختلف سرکاری محکموں میں خوش آمدید کہا گیا ہے، جن میں قبائلی امور کی وزارت، وزارت دفاع اور جوہری توانائی کا محکمہ شامل ہیں۔ اس تقریب میں نوجوان ہندوستانیوں، تقرر پانے والے افراد کے ساتھ ساتھ اُن کے اہل خانہ اور شہر کے ممتاز شہری موجود تھے۔
یہ اہم پروگرام وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ورچوئل خطاب اور انڈمان و نکوبار جزائر کے نوجوان ہندوستانیوں کو ایک لاکھ تقرر نامے کی تقسیم کے پس منظر میں منعقد ہوا ۔
اپنے خطاب میں مرکزی وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر نے 2014 سے ہندوستان میں حکمرانی اور سیاسی کلچر میں ہونے والی گہری تبدیلی پر زور دیا، جس نے نوجوان ہندوستانیوں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کیے ہیں۔
وزیرموصوف نے کہا کہ "میں آپ کو ملک اور اس کے لوگوں کی خدمت کرنے کے فیصلے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ لوگ آزاد ہندوستان کی تاریخ کے سب سے دلچسپ مرحلے میں سرکاری ملازمت میں داخل ہو رہے ہیں۔ کئی سالوں سے، ہمارا ملک اپنی عظیم ثقافت اور صلاحیت کے لیے جانا جاتا تھا، اس کے باوجود غیر فعال طرز حکمرانی کی داستان یہاں غالب تھی۔ تاہم، پچھلی دہائی کے دوران، حکومتی اور سیاسی کلچر میں تبدیلی آئی ہے اور کارکردگی کا کلچرپیدا ہوا ہے، جو عام طور پر پرائیویٹ سیکٹر اور اسٹارٹ اپس سے منسلک ہوتا ہے، اب یہ کارکردگی کا کلچر سرکاری شعبے میں داخل ہو چکا ہے۔ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے سخت محنت اور عزم کا کلچر اب حکومت ہند کی شناخت بن چکا ہے۔ حکومت میں رہنے کا مطلب لوگوں کی خدمت کرنا، بہتر حکمرانی اور ضرورت مند افراد کو مدد فراہم کرنا ہے، یہ طاقت یا اتھارٹی کا مظاہرہ کرنا نہیں ہے"۔
وزیر موصوف نے 2014 سے پہلے کی حکمرانی میں تاریخی عدم توازن اور تال میل کے فقدان پر بھی روشنی ڈالی، جس سے نوجوان ہندوستانیوں کے لیے بڑی رکاوٹیں کھڑی ہوئیں ۔
وزیر موصوف نے مزید کہا کہ"اس سے پہلے، حکومت میں کسی کی طاقت اور ایک عام شہری کی طرف سے خدمت اور حمایت کی توقعات کے درمیان عدم توازن اور تال میل کا فقدان تھا۔ ذاتی طور پر میں 18 سال سے سیاست میں ہوں، 8 سال بطور اپوزیشن رکن پارلیمنٹ رہا۔ میں نے دیکھا کہ اس ملک نے پہلے نوجوان ہندوستانیوں کو کوئی موقع نہیں دیا۔ اب یہ ملک ہر روز مواقع سے بھرا ہوا ہے، چاہے آپ خودکے روزگار سے وابستہ ہوں، حکومت میں یا نجی شعبے میں ملازمت کرتے ہوں‘‘۔
پروگرام میں موجود حاضرین میں نوجوان ہندوستانیوں نے مواقع کو بڑھانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ "پردھان سیوک" کے طور پر وہ اپنی تیسری مدت کار میں لوگوں کی زندگیوں کو یوں ہی بدلتے رہیں گے ۔ انہوں نے نریندر مودی حکومت کے ارکان کے طور پر پوری لگن اور تندہی سے خدمات انجام دینے، نیز اپنی ملک کو فخر کا احساس دلانے اور اسے دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف لے جانے کی کوشش کرنے کا عہد کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- م ع - ق ر)
U-4849
(Release ID: 2005263)
Visitor Counter : 103