وزیراعظم کا دفتر

وزیر اعظم نے روزگار میلے کے تحت سرکاری محکموں اور تنظیموں میں نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کیے


نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ‘‘کرمایوگی بھون’’ کے فیز I کا سنگ بنیاد رکھا

‘‘روزگار میلہ قوم کی تعمیر میں ہماری یووا شکتی کے تعاون کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے’’

‘‘حکومت ہند میں بھرتی کا عمل اب مکمل طور پر شفاف ہو گیا ہے’’

‘‘ہماری کوشش نوجوانوں کو حکومت ہند سے جوڑنے اور انہیں قومی تعمیر میں شراکت دار بنانے کی رہی ہے’’

‘‘ہندوستانی ریلوے اس دہائی کے آخر تک مکمل طور پر تبدیل ہونے والا ہے’’

‘‘اچھی مربوط کاری کا ملک کی ترقی پر براہ راست اثر پڑتا ہے’’

‘‘نیم فوجی دستوں کے انتخاب کے عمل میں اصلاحات سے ہر علاقے کے نوجوانوں کو یکساں مواقع ملیں گے’’

Posted On: 12 FEB 2024 11:32AM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ نئے بھرتی ہونے والوں میں 1 لاکھ سے زیادہ تقرری نامے تقسیم کئے۔ انہوں نے نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ‘‘کرمایوگی بھون’’ کے فیز I کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ یہ کمپلیکس مشن کرمایوگی کے مختلف اداروں کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دے گا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ 1 لاکھ سے زائد بھرتی ہونے والوں کو تقرری نامے دیے جا رہے ہیں اور اس موقع پر انہیں اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت ہند میں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ملازمت کے نوٹیفکیشن اور تقرری ناموں کی تقسیم کے درمیان طویل عرصہ گزرنے سے رشوت ستانی میں اضافہ ہوا، وزیر اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے بھرتی کے عمل کو مقررہ مدت کے تحت مکمل کرتے ہوئے پورے عمل کو شفاف بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے ہر نوجوان کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے یکساں مواقع میسر آئے ہیں۔ ‘‘آج، ہر نوجوان کا ماننا ہے کہ وہ محنت اور مہارت سے اپنی ملازمت کی پوزیشن کو مستحکم کر سکتے ہیں’’، پی ایم مودی نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو ملک کی ترقی میں شراکت دار بنانے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ 10 برسوں میں گزشتہ حکومتوں کے مقابلے میں 1.5 گنا زیادہ نوجوانوں کو نوکریاں دی ہیں۔ وزیر اعظم نے نئی دہلی میں انٹیگریٹڈ کمپلیکس ‘کرمایوگی بھون’ کے فیز I کا سنگ بنیاد رکھنے کےحوالے سےبھی گفتگو کی اور کہا کہ اس سے صلاحیت سازی کی طرف حکومت کی پیشرفت کو تقویت ملے گی۔

حکومت کی کوششوں سے نئے سیکٹرز کھولنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار اور خود روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے بجٹ میں چھتوں پر نصب کئے جانے والے 1 کروڑ سولر پلانٹس کے اعلان کا ذکر کیا جس سے خاندانوں کے بجلی کے بل میں کمی آئے گی اور وہ گرڈ کو بجلی فراہم کر کے پیسے کما سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے لاکھوں نئی ملازمتیں بھی پیدا ہوں گی۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہندوستان تقریباً 1.25 لاکھ اسٹارٹ اپس کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام وا لا ملک ہے، پی ایم مودی نے خوشی کا اظہار کیا کہ ان میں سے بہت سے اسٹارٹ اپ ٹائر 2 یا ٹائر 3 شہروں سے ہیں۔ چونکہ یہ اسٹارٹ اپ روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہے ہیں، تازہ ترین بجٹ میں اسٹارٹ اپس کے لیے ٹیکس چھوٹ کو جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم نے ایک لاکھ کروڑ کے فنڈ کا بھی ذکر کیا جس کا بجٹ میں تحقیق اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے اعلان کیا گیا ہے۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ریلوے میں بھی آج روزگار میلے کے ذریعے بھرتی ہو رہی ہے، وزیر اعظم نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ جب سفر کی بات آتی ہے تو ریلوے عام لوگوں کی پہلی پسند ہے۔ جناب مودی نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کروائی کہ ہندوستان میں ریلوے ایک بڑے پیمانے پر تبدیلی سے گزر رہا ہے اور یہ سیکٹر اگلی دہائی میں مکمل تبدیلی کا مشاہدہ کرے گا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ 2014 سے پہلے ریلوے پر زیادہ توجہ نہیں دی گئی تھی اور انہوں نے ریل لائنوں کی برقی کاری اوران کی تعداد دوگنا کرنے کے ساتھ ساتھ نئی ٹرینوں کو جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے اورمسافروں کے لیے سہولیات میں اضافہ کا ذکر کیا۔ لیکن 2014 کے بعد، وزیر اعظم نے بتایا کہ ریلوے کے جدید اور اپ گریڈیشن پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے پورے ٹرین کے سفر کے تجربے کو نئے سرے سے ایجاد کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ وندے بھارت ایکسپریس جیسی 40,000 جدید بوگیاں تیار کی جائیں گی اور انہیں اس سال کے بجٹ کے تحت عام ٹرینوں میں شامل کیا جائے گا، اس طرح مسافروں کی سہولت اور راحت میں اضافہ ہوگا۔

کنیکٹیویٹی کے دور رس اثرات کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نئی منڈیوں، سیاحت کی توسیع، نئے کاروبار اور بہتر رابطے کی وجہ سے لاکھوں ملازمتیں پیدا کرنے کا ذکر کیا۔ "ترقی کو تیز کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کو بڑھایا جا رہا ہے‘‘، وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے 11 لاکھ کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے ریل، سڑک، ہوائی اڈے، اور آبی گزرگاہوں کے منصوبے روزگار کے نئے مواقع پیدا کریں گے۔

اس بات کاذکر کرتے ہوئے کہ نئی تقرریوں میں سے بہت سی نیم فوجی دستوں میں کی جارہی ہیں، وزیر اعظم نے نیم فوجی دستوں کے انتخاب کے عمل میں اصلاحات پر توجہ دی اور بتایا کہ اس جنوری سے ہندی اور انگریزی کے علاوہ 13 ہندوستانی زبانوں میں امتحان لیا جائے گا۔ اس سے ہر ایک کو لاکھوں امیدواروں کو یکساں موقع ملے گا۔ انہوں نے سرحدی اور انتہا پسندی سے متاثرہ اضلاع کے کوٹہ میں اضافے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم نے وکست بھارت کے سفر میں سرکاری اہلکاروں کے کردار پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم نے کہا، "1 لاکھ سے زیادہ کرمیوگی جو آج شامل ہو رہے ہیں، اس سفر کو ایک نئی توانائی اور رفتار دیں گے۔" انہوں نے ان سے کہا کہ وہ  اپناہر دن قوم کی تعمیر کے لیے وقف کریں۔ انہوں نے انہیں کرمیوگی بھارت پورٹل کے بارے میں بتایا جس میں 800 سے زیادہ کورسز اور 30 لاکھ صارفین ہیں اور ان سے کہا کہ وہ اس کا پورا فائدہ اٹھائیں۔

پس منظر

ملک بھر میں 47 مقامات پر روزگار میلہ کا انعقاد کیا گیا۔ بھرتیاں مرکزی حکومت کے محکموں اور ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کی  جارہی ہیں جو اس پہل کی حمایت کر رہے ہیں۔نئے  بھرتی  ہونے والےافراد مختلف وزارتوں/محکموں یعنی ۔ محکمہ محصولات، وزارت داخلہ، محکمہ اعلیٰ تعلیم، محکمہ جوہری توانائی، وزارت دفاع، محکمہ مالیاتی خدمات، وزارت صحت اور خاندانی بہبود، قبائلی امور کی وزارت اور ریلوے کی وزارت میں مختلف عہدوں پرفائز ہوکر حکومت میں شامل ہوں گے۔

روزگار میلہ ملک میں روزگار کی فراہمی کو اولین ترجیح دینے کے وزیر اعظم کے عزم کی تکمیل کی طرف ایک قدم ہے۔ روزگار میلے سے روزگار کے مزید مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور قومی ترقی میں براہ راست شرکت کے لیے فائدہ مند مواقع فراہم  کئے جانے کی امید ہے۔

نئے شامل کیے گئے افراد کوآئی گوٹ کرم یوگی پورٹل پر ایک آن لائن ماڈیول، کرم یوگی پرارمبھ کے ذریعے خود کو تربیت دینے کا موقع بھی ملے گا جہاں 880 سے زیادہ ای لرننگ کورسز ‘کہیں بھی کسی بھی ڈیوائس’ سیکھنے کے فارمیٹ کے لیے دستیاب کرائے گئے ہیں۔

************

ش ح۔س ب۔ف ر

 (U: 4832)



(Release ID: 2005191) Visitor Counter : 76