صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ ہند نے آرمی گارڈ بٹالین کی رسمی تبدیلی کا مشاہدہ کیا

Posted On: 11 FEB 2024 2:16PM by PIB Delhi

صدرجمہوریہ ہند  محترمہ دروپدی مرمو نے آج (11 فروری 2024) راشٹرپتی بھون میں تعینات آرمی گارڈ بٹالین کی رسمی تبدیلی کا مشاہدہ کیا جس میں سکھ رجمنٹ کیچھٹی بٹالین نے رسمی آرمی گارڈ بٹالین کے طور پر اپنی میعاد مکمل ہونے پر، پانچویں گورکھا رائفلز کی پہلی بٹالین کو چارج سونپا۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں صدر جمہوریہ نے سکھ رجمنٹ کیچھٹی بٹالین کے افسروں اور سپاہیوں کے فوجی روایات کے اعلیٰ ترین معیارات پر عمل کرنے اور راشٹرپتی بھون میں پوری لگن کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دینے پر تعریف کی۔ انہوں نے 5ویں گورکھا رائفلز کی پہلی بٹالین کا خیرمقدم کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اپنی 166 سال کی شاندار تاریخ کے بعد اپنے دور میں راشٹرپتی بھون میں ایک نیا معیار قائم کریں گے۔

فوج کے مختلف انفنٹرییونٹ راشٹرپتی بھون میں سیریمونیل آرمی گارڈ کے طور پر روٹیشن کے ذریعے کام کرتے ہیں۔ آرمی گارڈ بٹالین مختلف اہم تقریبات میںرسمی فرائض انجام دیتی ہے مثلاً معززین کو گارڈ آف آنرز، یوم جمہوریہ پریڈ،یوم آزادی پریڈ، بیٹنگ دی ریٹریٹ تقریب کے علاوہ راشٹرپتی بھون میں رسمی گارڈ کے فرائض انجام دیتی ہے۔

 

ش ح۔ ا گ۔ج

4807Uno-


(Release ID: 2004982) Visitor Counter : 78