قبائیلی امور کی وزارت
پارلیمنٹ نے آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل 2024 کو منظوری دی
پارلیمنٹ نے آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 اور آئین (درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل ) آرڈرز (ترمیمی) بل، 2024 کو بھی پاس کیا
سات پی وی ٹی جی سمیت 50 سے زیادہ برادریوں ؛ بہت سے صوتی تغیرات/ مترادفات؛ اور جموں و کشمیر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے ایس ٹی کی فہرست میں چند نئیبرادریوں کو شامل کیا جائے گا
حکومت قبائلی برادریوں کی سماجی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے: ارجن منڈا
یہ بل کمزور قبائلی برادریوں کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں گے: ڈاکٹر بھارتی پروین پوار
Posted On:
11 FEB 2024 9:43AM by PIB Delhi
جموں و کشمیر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کی قبائلی برادریوں کے دیرینہ مطالبات کو پورا کرنے کے لیے پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کیے گئے تین بلوں پرقبائلی امور ،زراعت اور کسانوں کی بہبودکے مرکزی وزیر جناب ارجن منڈانے کہا کہ حکومت قبائلی برادریوں کیسماجی و ثقافتی ورثے کے تحفظ کو دھیان میں رکھتے ہوئےان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے ۔
پارلیمنٹ نے'پہاڑی نسلی گروپ، پڈاری قبیلہ، کولی اور گڈا برہمن' برادریوں کو مرکز کے زیر انتظام جموں اور کشمیر کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں شامل کرنے کے لیےآئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 کو منظوری دی ۔ راجیہ سبھا نے 9 فروری 2024 کومرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے حوالے سے آئین (جموں و کشمیر) درج فہرست قبائل آرڈر، 1989 میں ترمیم کرنے کا بل منظور کیا۔ اس سے قبل یہ بل لوک سبھا نے 6 فروری 2024 کو پاس کیا تھا۔
(لنک: https://pib.gov.in/PressReleaseIframePage.aspx?PRID=2003288)
اس سے قبل، آندھرا پردیش کے حوالے سے آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 اور اوڈیشہ کے حوالے سے آئین (درج فہرست ذات و درج فہرست قبائل) آرڈرز (ترمیمی) بل، 2024 کو درج فہرست قبائل کی ان کی متعلقہ فہرستوں میں شمولیتکے نفاذ کے لیےلوک سبھا نے 8 فروری 2024کومنظور کیا تھا۔ قبائلی امور ، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت ، ڈاکٹر بھارتی پروین پوار نے لوک سبھا میں ترمیمی بل پیش کیا۔ اس سے قبل یہ بل 6 فروری 2024 کو راجیہ سبھا سے منظور کیا گیا تھا۔
وزیرموصوف نے کہا کہ حکومت ملک کی قبائلی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل سے خاص طور پر کمزور قبائلی گروپوں کو انصاف ملے گا۔
آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر (ترمیمی) بل، 2024 کا مقصد آندھرا پردیش سے متعلق درج فہرست قبائل کی فہرست میں ترمیم کے لیے آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر، 1950 میں ترمیم کرنا ہے۔ آندھرا پردیش کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں درج ذیل کو شامل کیا جائے گا۔
- 'بندو پورجا' اور 'کھنڈ پورجا'کی شمولیت، جو کہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ(پی وی ٹی جی ) ہیں اور آندھرا پردیش کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں 25 ویں نمبر پر ہیں ۔
- 'کونڈا سواراس'کی شمولیت، جو کہ خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی) ہے اور آندھرا پردیش کیدرج فہرست قبائل کی فہرست میں 28 ویں نمبر پرہے۔
آئین (درج فہرست ذاتوں اور درج فہرست قبائل) آرڈرز (ترمیمی) بل، 2024 میں آئین (درج فہرست ذات) آرڈر، 1950 اور آئین (درج فہرست قبائل) آرڈر، 1950 میں ترمیم کرنے کی تجویز دی گئی تاکہ اوڈیشہسے متعلق درج فہرست ذاتوں اور قبائل کی فہرست میں ترمیم کی جاسکے۔ اوڈیشہ کے درج فہرست قبائل کی فہرست میں درج ذیل تبدیلیاں/شمولیت کی جائیں گی۔
- چار خاص طور پر کمزور قبائلی گروپ (پی وی ٹی جی)، جنہیںدرج فہرست قبائل کی فہرست میں ان کے اپنے ناموں میں شامل کرنے کی تجویز ہے:
- پوری بھویاں، پوڑی بھویاں بھویا کے مترادفات کے طور پر، بھویان نمبر 6پر;
- چکتیا بھونجیا بطور مترادف بھونجیا نمبر 9پر;
- بونڈو بطور ذیلی اندراج ایس ٹی کے تحت "بونڈو پورجا، بونڈہ پروجا. بندہ پروجا" نمبر 13پر; اور،
- نمبر 47 پر" منکیڈیا "ایس ٹی کے مترادف ہے۔
- II. درج فہرست ذاتوں کی فہرست سے دو ناموں کا اخراج
- تماڈیا نمبر 87پر; اور
- تموڈیا نمبر 88 پر
III ریاست کے درج فہرست قبائل کی فہرست میںبرادریوں کے ناموں کی شمولیت جن کے صوتی تغیراتیا پہلے سے موجود اندراجات کے مترادفات ہیں:
- تماڈیا *، تماریا، تموڈیا*، تمودیابھومج، تموڈیا بھومج، تمونڈیا بھومج، تمولیا بھومج، تماڈیابھومج ذیلی اندراج کے طور پر مرکزی اندراج "بھومیج" 8نمبر پر
(*ان برادریوں کو درج فہرست ذات کی فہرست سے خارج کرنے کی تجویز ہے۔)
- بندہ پرجا، بونڈہ پرجا، بونڈہ، بندہ بطور ذیلی اندراج ایس ٹی کے تحت "بونڈو پورجا، بونڈہ پاروجا. بندہ پروجا" نمبر 13پر۔
- دوروا، دھروا، دھروا دھروا کے ذیلی حصے کے طور پر، دھروبا، دھروا نمبر 17پر۔
- کور، کنور، کانور، کنور، کنور، کنار، کانر، کوانر، کنور ایس ٹی کے مترادف کے طور پر "کاور، کنور" نمبر 28پر۔
- کوئی (کندھا) کو ایس ٹی کھونڈ کے تحت ایک نئے ذیلی اندراج کے طور پر شامل کرنا اور کندھا کمبھار برادری کے ذیلی سیٹ کے طور پر کندھا شیڈولڈ ٹرائب کے ذیلی سیٹ کے طور پر نمبر31۔
- اوراون کے مترادفات کے طور پر ارم، اورام، اوراون، ڈھنگارا اور اوراون موڈی کمیونٹیز درج ذیل نمبر 53پر ہیں۔
- برینگ جھودیا پروجا، پینگا پروجا، پینگو پروجا، پورجا، سیلیا پروجا، ایس ٹی پیروجا کے مترادف کے طور پر نمبر 55پر۔
- راجوئل، راجواد ایس ٹی راجوار کے مترادف کے طور پر نمبر 57پر۔
- سارا مترادف کے طور پر ساورا، ساور، سورا، سہارا وغیرہ کے تحت نمبر 59۔
- نئی انٹری کے ذریعہ برادریوں کی شمولیت:
- موکا ڈورا، موکا ڈورا، نوکا ڈورا، نوکا ڈورا جس میں رقبہ کی پابندی ہے (غیر منقسم کوراپٹ ضلع میں،یعنی کوراپٹ، نورنگا پور، رائاگڈا اور ملکانگیری اضلاع میں) نمبر 63پر۔
- کونڈا ریڈی، کونڈا ریڈی نمبر 64۔
بلوں کے ایکٹ بننے کے بعد، جموں و کشمیر، آندھرا پردیش اور اوڈیشہ کے درج فہرست قبائل کی نظرثانی شدہ فہرست میں شامل برادریوں کے ممبران بھی حکومت کی موجودہ اسکیموں کے تحت درج فہرست قبائل کے لیے فوائد حاصل کر سکیں گے۔
قبائلی امور کی وزارت کی طرف سے چلائی جانے والی کچھ بڑی اسکیموں میںماقبل اور مابعد میٹرک اسکالرشپ، نیشنل اوورسیز اسکالرشپ، نیشنل فیلوشپ اور اسکالرشپ اسکیموں کے ساتھ ساتھ نیشنل شیڈول ٹرائب فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن سے رعایتی قرضے، ایس ٹی لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے ہاسٹل شامل ہیں۔ مندرجہ بالا کے علاوہ، وہ سرکاری پالیسی کے مطابق سروس میں ریزرویشن اور تعلیمی اداروں میں داخلے کے فوائد کے بھی حقدار ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
4801
(Release ID: 2004943)
Visitor Counter : 141