وزارت دفاع

بھارتی بحریہ  اور فرانسیسی بحریہ عملے کے درمیان سترہویں بات چیت

Posted On: 08 FEB 2024 12:02PM by PIB Delhi

بھارتیہ بحریہ (آئی این) اور فرانسیسی بحریہ (ایف این) عملے کے درمیان سترہویں بات چیت نئی دہلی میں 06 اور 07فروری 2024 کو منعقد  کی گئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت اے سی این ایس (ایف سی آئی)ریئر ایڈمرل نربھئے بپنا اور ریئر ایڈمرل یاں مارک دوراندو نے کی جو ایف این کے بین الاقوامی سرگرمیوں کے ڈائرکٹر ہیں۔

بات چیت میں دونوں ملکوں کی طرف سے سرگرم شرکت رہی ۔ اہم موضوعات میں کام کاج ، تربیت ، ایس ایم ای تبادلے شامل ہیں۔ دونوں ملکوں نے دونوں بحریاؤں کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی اعتراف کیا اور اس بات سے اتفاق کیا کہ سمندری علاقے میں اشتراک اور ملکر کام کرنے کے عمل میں اضافہ کیا جائے۔

عملے کی بات چیت سے الگ ریئر ایڈمرل یا ں مارک دوراندو  نے جو ایف این کے بین الاقوامی سرگرمیوں کے ڈائرکٹر ہیں،وائس ایڈمرل ترون سوبتی سے 07فروری 2024 کو ملاقات کی  جو بحری عملے کے ڈپٹی چیف بھی ہیں، انہوں نے آئی این اور ایف این کے درمیان اعلیٰ سطح کے ربط ضبط اور ملکر کام کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے 6فروری 2024 کو آئی ایف سی – آئی او آر کا بھی دورہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/GroupImageR629.jpeg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ا س۔ع ن

(U: 4634)



(Release ID: 2003894) Visitor Counter : 47