شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
صدر جمہوریہ 8 فروری 2024 کو 4 روزہ ثقافتی نمائش ‘‘ویودھتا کا امرت مہوتسو: شمال مشرقی ہندوستان کی زرخیزی کو منکشف کرنے والے ایک ثقافتی سفر’’ کا افتتاح کریں گی
مہوتسو شمال مشرقی ہندوستان کے بھرپور تنوع کو ظاہر کرے گا، روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتوں کا ایک متحرک چھتری کے نیچے امتزاج ہوگا
Posted On:
07 FEB 2024 2:35PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند ،محترمہ دروپدی مرمو 8 فروری 2024 کو صبح 11.15 بجے امرت ایان ، راشٹرپتی بھون، نئی دہلی میں 4 روزہ ثقافتی نمائش ‘‘ویودھتا کا امرت مہوتسو: شمال مشرقی ہندوستان کی زخیزی منکشف کرنے والی ایک ثقافتی اوڈیسی’’کا افتتاح کریں گی۔ اس موقع پر شمال مشرقی خطے کی ترقی ، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر بھی موجود رہیں گے۔ راشٹرپتی بھون کے احاطے کے اندر امرت ادیان میں یہ تقریب اڑان اتسو 2024 کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی جا رہی ہے۔ شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت ثقافت کی وزارت کے ساتھ شراکت میں اس تقریب کا اہتمام کر رہی ہے، اور اس تقریب کا انتظام ڈونیئر کے سی پی ایس ای ،شمال مشرقی دستکاری اور ہینڈلومز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این ای ایچ ایچ ڈی سی) کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ مہوتسو کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 8 بجے تک ہیں۔اس تقریب میں داخلہ مفت ہے۔
ویودھتا کا امرت مہوتسو کے پہلے باب کو ایک متحرک چھتری کے نیچے روایتی فنون، دستکاری اور ثقافتوں کو ملا کر شمال مشرقی ہندوستان کے بھرپور تنوع کو ظاہر کرنے کے لیے بڑے اختصارسے تیار کیا گیا ہے۔ ثقافتی موزیک کے طور پر تصور کیا گیا، یہ مہوتسو ایک جشن سے زیادہ ہے۔ اس میلے کا مقصد روایتی دستکاری، ہینڈلومز، زرعی مصنوعات میں تبادلے کو فروغ دینا ہے، جو خطے کی ترقی اور نمو کے لیے ایک محرک بننا ہے۔
اہم جھلکیوں میں یہ شامل ہیں:
- دستکاری، ہینڈلوم اور زرعی -باغبانی کی پیداوار: مہوتسو میں شمال مشرقی علاقے سے ہر ریاست کے لیے آٹھ مخصوص اسٹالز کے ذریعے 320سے زائد بنکروں، کاریگروں، کسانوں اور کاروباری افراد کی شرکت کا مشاہدہ کیا جائے گا۔ یہ ان منفرد پہلوؤں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا جو شمال مشرقی خطے کو ثقافتی زیور بناتے ہیں۔ مہوتسو کا مقصد شمال مشرقی ہندوستان کے بہترین کو شاندار، دستکاری سے تیار کردہ مصنوعات، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل اور پائیدار دستکاری کے ساتھ ایک چھت کے نیچے پیش کرنا ہے۔ شمال مشرقی ہندوستان پائیدار نامیاتی مصنوعات کا ایک سلسلہ پیش کرتا ہے، بشمول اعلیٰ قسم کی نامیاتی چائے، بانس کی مصنوعات، مصالحے، جڑی بوٹیوں کی ادویات، ہاتھ سے بنے ہوئے کپڑے، نامیاتی انناس، شہد، اور چاول کی روایتی اقسام۔ خطے کے دستکاری کی اکثریت خام مال کا استعمال کرتی ہے جیسے کہ گنا، بانس، لکڑی، ٹیراکوٹا، کاؤنا، ہائیسنتھ، بیل میٹل اور پیتل۔ یہ تقریب ماحول دوست طریقوں، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، اور روایتی کاشتکاری کے طریقوں سے خطے کی وابستگی کی عکاسی کرنے کا ایک موقع ہوگا۔
- براہ راست مظاہرہ : 20سے زائداسٹیشنز ہوں گے جن میں عوام کے لیے براہ راست مظاہرے ہوں گے تاکہ وہ مہارت، ہنر ، دستکاری اور مہارت کا مشاہدہ کریں جو شمال مشرقی خطے سے زیورات کی تیاری جیسے ماجولی ماسک بنانے، ٹوکری کی بنائی، لوٹس سلک ایکسٹریکشن ،نیٹل فائبربنائی ، لائن لوم بنائی ، خشک گل سازی ، قبائلی زیوارت سازی ،تھنگ کا پینٹنگ، براس میٹل کارونگ ،ووڈکارونگ –آسام سے متعلق ہیں۔
- ثقافتی نمائش: مہوتسو روایتی رقص، مسحور کن پرفارمنس، اور خطے کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش کے ذریعے ایک پرکشش سفر کا وعدہ بھی کرتا ہے۔ آٹھوں ریاستوں کے سے زائد فنکار اپنی شاندار پرفارمنس سے مہوتسو کی شان بڑھائیں گے۔ مہوتسو میں روایتی رقص جیسے میگھالیہ کا وانگلا ڈانس، ناگالینڈ کا منگونتا ڈانس، میزورم کا بمبو ڈانس، آسام کا بیہو ڈانس پیش کیا جائے گا۔ یہ متنوع ہنر اور فنکارانہ بالادستی کا مشاہدہ کرنے کا موقع ہوگا ،جو شمال مشرقی خطہ پیش کرتا ہے۔ مزید برآں، شمال مشرق سے متعدد جی آئی مصنوعات پر توجہ مرکوز کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا شاندار فیشن شو غیر چیلنج شدہ اسٹائلسٹک جینیئس کو فروغ دے گا جو کہ شمال مشرقی علاقے کی تنوع سے متفرع ہے۔
- کھانے کے اسٹال: مہوتسو متنوع ذائقوں کی متحرک ٹیپسٹری اور شمال مشرقی ہندوستان کے پاک زمین کے منظرنامے کی منفرد روایات کو بھی منائے گا۔ کھانے پینے کےا سٹال اس بھرپور کھانوں کی شاندار نمائندگی کریں گے۔ آسام کے لذیذ آسام لکسا سے لے کر منی پور کے ایرومبا تک، کھانے کے اسٹال علاقے کے الگ ذائقوں اور دیسی جڑی بوٹیوں اور مسالوں کے ذریعے ایک دلچسپ سفر پیش کرتے ہیں۔ شمال مشرقی ہندوستان کے کھانے پینے کے اسٹالوں کا تنوع نہ صرف ذائقہ کی کلیوں کو طمانیت بخشے گا بلکہ زائرین کے لیے اس خطے کی بھرپور ثقافتی ٹیپسٹری کو اس کے پکوان کی لذتوں کے ذریعے دریافت کرنے اور اس کی تعریف کرنے کا ایک منفرد موقع بھی فراہم کرے گا۔
- دیگر سرگرمیاں: کڈز ایکٹیویٹی زون اور یوتھ انگیجمنٹ زون جیسی پرکشش سرگرمیوں کی بہتات ہوگی، جو نہ صرف ملک کے نوجوان ذہنوں کو ایسی نئی سرگرمیوں میں مشغول ہونے کا موقع فراہم کرے گی جو پہلے کبھی نہیں ہوئی، بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ، شمال مشرق کی تاریخی اور ثقافتی زرخیزی کے بارے میں جاننے کے لئے ایک موقع فراہم کرے گی۔
***********
)ش ح۔اک۔ ع آ(
U. No.4573
(Release ID: 2003566)