نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

نائب صدر جمہوریہ نے صنعت کے لیڈروں سے تعلیمی اداروں کی دست گیری  اور لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سی ایس آر فنڈز سے دل کھول کر تعاون پیش کرنے کی اپیل کی


امنگوں سے پُر بنیں، اب ہمارے پاس ایک ماحولیاتی نظام ہے جہاں آپ اپنی پوری صلاحیت کا ادراک کر سکتے ہیں - نائب صدرطالبات سے  

نائب صدرنے طالبات سے کہا،‘‘آپ وکست بھارت @2047 بنانے کے لیے میراتھن ریس میں بنیادی شرکاء  ہیں’’

لڑکیاں ہندوستان کی ترقی کافیصلہ  کر رہی ہیں - نائب صدر

ہم ‘امرت کال’ میں ہیں، یہ امید اور امکانات کا وقت ہے - نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے آج اندرا پرستھ کالج برائے خواتین کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کیا

Posted On: 07 FEB 2024 12:19PM by PIB Delhi

نائب صدر، جناب جگدیپ دھنکھڑ نے آج کارپوریٹ اور صنعت کے لیڈروں سے اپیل کی کہ وہ ملک کے تعلیمی اداروں، خاص طور پر لڑکیوں کی تعلیم سے وابستہ اداروں  کی دل کھول کردست گیری کریں ۔

اندرا پرستھ کالج برائے خواتین کی صد سالہ تقریبات میں طلباء سے خطاب کرتے ہوئے، نائب صدر نے تعلیمی اداروں کے لئے  سی ایس آر فنڈز میں تعاون پیش کرنے کی دعوت دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اس معاملے پر صنعتی برادری کے ساتھ بات چیت کرنے میں خوشی ہوگی۔

  طلباء کو جمہوریت میں سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز کے طور پر بیان کرتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے وہاں موجود لڑکیوں کو امنگ سے پر بننے کی تلقین کی، اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ ایک ماحولیاتی نظام پہلے ہی تشکیل پا چکا ہے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کا پوری طرح سے فائدہ اٹھا سکیں اور اپنی پوری صلاحیتوں کا ادراک کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘یہ آپ کے لیے بڑا سوچنے کا وقت ہے، آپ کے لیے جس طرح سے آپ سوچنا چاہتے ہیں سوچنے کا وقت ہے’’۔

نائب صدر نے مزید کہا کہ موثر حکمرانی کے نتیجے میں خواتین کےتفویض اختیارنے ہماری لڑکیوں کو بھارت@2047 کی میراتھن میں اہم  شرکاءہونے کے قابل بنایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا، ‘‘آپ بھارت کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے ہمارے مارچ کی مؤثر قیادت کریں گی ۔آپ   ہندوستان کو دنیا کی اقوام  میں چوٹی  پرلے جائیں گی ۔ 

تعلیم کو سب سے زیادہ اثر انگیز تبدیلی کا طریقہ کار  بتاتے ہوئے،جناب دھنکھڑ نے کہا کہ تعلیم ہی وہ تبدیلی ہے جو سماج میں برابری لا سکتی ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم ایک انقلاب ہے، لڑکیوں کی تعلیم ایک دور بدلنے والی ہے۔

جناب دھنکھڑ نے زور دے کر کہا کہ‘امرت کال’ امید اور بے پناہ امکانات کا وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا‘‘ہندوستان پہلے سے ہی ایک عالمی معیشت ہے اور سرمایہ کاری اور مواقع کے لیے پسندیدہ مقام ہے، ہماری ترقی بے مثال ہے، دنیا ہماری طرف دیکھ رہی ہے’’۔

  اپنے خطاب میں نائب صدر جمہوریہ نے طلباءسے اپیل کی  کہ وہ کبھی بھی ناکامی سے خوفزدہ نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کا خوف ترقی کا قاتل ہے، ناکامی کا خوف اختراع کا قاتل ہے، ہر ناکامی کوترقی کے زینے  کے طور پر لینا ہوگا۔

 ‘ناری شکتی وندن ادھینیم’، ‘بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ’ اور ایل پی جی کنکشن کی تقسیم جیسے حالیہ اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب دھنکھڑ نے کہا، ‘‘ہمارے پاس اس صدی میں ایک فیصلہ کن لمحہ ہے۔ لڑکیاں ہندوستان کی ترقی کافیصلہ کررہی  ہیں!

نائب صدر جمہوریہ نے وہاں موجود طلباء سے اپیل کی کہ وہ قابل فخر ہندوستانی بنیں، بھارت کا احترام کریں اور قوم کے غیر معمولی عروج پر یقین رکھیں۔ انہوں نے معاشی قوم پرستی کی پیروی کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیااورکہاکہ ‘سودیشی’ کے خیال پر عمل کریں اور‘ووکل فارلوکل’ بنیں۔

  اس موقع پر دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر یوگیش سنگھ، گورننگ باڈی، کالج کے چیئرپرسن جناب آلوک بی شری رام، فیکلٹی ممبران، طلباء اور دیگر معززین موجود تھے۔

نائب صدر کے خطاب کا متن پڑھنے کے لیے کلک کریں (https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=2003378)

***********

 

)ش ح۔ اک۔ ع آ(

U. No.4561

 



(Release ID: 2003498) Visitor Counter : 60