وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ عالمی دفاعی شو 2024 میں شرکت کے لیے ریاض کے دورے پر


جناب بھٹ نے متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیےسعودی وزیر دفاع اور معاون وزیر دفاع سے بات چیت کی

Posted On: 07 FEB 2024 10:40AM by PIB Delhi

ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتے ہوئے دفاعی تعلقات کی عکاسی کرتے ہوئے،دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ جاری ورلڈ ڈیفنس شو ( ڈبلیو ڈی ایس) 2024 کے لئے ہندوستانی وفد کے سربراہ کی حیثیت سے ریاض کے دورے پر ہیں۔ یہ پانچ روزہ شو، جس کا آغاز 04 فروری 2024 کو ہوا ہے۔ دفاعی ٹکنالوجی میں تازہ ترین پیشرفت کی نمائش کر رہا ہے اور یہ حصہ لینے والی کمپنیوں کے درمیان بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کر رہا ہے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے، دفاع کے وزیرمملکت نے 08 فروری 2024 کو اختتام پذیر ہونے والے متاثر کن پروگرام کی میزبانی کے لیے سعودی عرب کی قیادت کو مبارکباد پیش کی۔

06 فروری 2024 کو، دفاع کے وزیرمملکت نے شو کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کے ساتھ ایک ملاقات کی۔ انہوں نے دوطرفہ دفاعی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا۔ جناب اجے بھٹ نے سعودی عرب کے معاون وزیر دفاع ڈاکٹر خالد البیاری کے ساتھ بھی بات چیت کی،اورمعاون وزیر کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور کثیر جہتی دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ مذکورہ بات چیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کی راہیں دریافت کرنے  مرکوز تھی، جس میں مشترکہ تربیتی مشقوں کے دائرہ کار میں اضافہ، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ہنر کا تبادلہ شامل ہے۔

اس کے علاوہ، دفاع کے وزیرمملکت نے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز(جی اے ایم آئی) کے گورنر احمد عبدالعزیز ال اوہالی سے ملاقات کی۔ انہوں نے دفاعی پیداوار، تحقیق اور ترقی کے مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے آگے بڑھنے کے طورطریقوں، بالخصوص ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ڈبلیوڈی ایس 2024 کے موقع پر سعودی عرب کی ملٹری انڈسٹریز (ایس اے یم آئی) کے پویلین کا بھی دورہ کیا۔

طرفین نےتمام بات چیت میں ابھرتے ہوئے سیکورٹی کے منظر نامے کے بارے میں گہری تفہیم کا اشتراک کیا اور علاقائی سلامتی کے تحفظ میں مضبوط شراکت داری کے باہمی فوائد کو تسلیم کرتے ہوئے متعدد شعبوں میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو بڑھانے کا عزم کیا۔ جناب اجے بھٹ نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ بھارت-سعودی عرب شراکت داری مضبوط سے مضبوط تر ہوتی رہے گی، اوریہ علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

دفاع کے وزیرمملکت نے اس دفاعی شو میں شرکت کرنے والی ہندوستانی دفاعی کمپنیوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی اور انہیں ان کی متاثر کن جدید ٹیکنالوجیز اور اختراعی حل کے لیے مبارکباد دی۔ ہندوستانی دفاعی کمپنیوں کی شرکت سے نہ صرف سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا بلکہ دیرپا شراکت داری قائم کرکے دونوں ممالک میں دفاعی صنعت کو مزید ترقی حاصل ہو گی۔

جناب اجے بھٹ ڈبلیو ڈی ایس 2024 کے موقع پرمیونیشینز انڈیا لمیٹڈ اور اس کے مقامی شراکت داروں کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کےگواہ بھی بنے۔ انہوں نے سعودی عرب میں ہندوستانی اور سعودی کاروباری شخصیات کے ساتھ ایک بزنس نیٹ ورکنگ پروگرام میں بھی شرکت کی۔

ہندوستان کا ‘آتم نر بھر بھارت’ اور سعودی عرب کا ‘وژن 2030’ ایسے قومی پروگرام ہیں جو دونوں فریقوں کے لیے باہمی طور پرسود مند ہو سکتے ہیں۔یہ دونوں ہی اقدامات تکنیکی ترقی، مقامی صلاحیتوں اور علم کے اشتراک کو ترجیح دیتے ہیں۔ جیسا کہ طرفین نےاس کے تعلق سے روشنی ڈالی ہے، ان شعبوں میں تعاون کے بے پناہ امکانات موجود ہیں بالخصوص دفاعی ٹیکنالوجی کی مشترکہ ترقی اور مشترکہ پیداوار میں۔ مذکورہ دورے نے دوطرفہ تعلقات کی موروثی مضبوطی کی تصدیق کی ہے، تعاون کے لیے نئی راہیں کھولی ہیں اور محفوظ اور خوشحال مستقبل کے لیے مشترکہ عزم کو مستحکم کیا ہے۔

*****

ش ح۔ش م۔ف ر

 (U: 4552)


(Release ID: 2003359) Visitor Counter : 108