امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ مودی حکومت ناقابل دراندازی سرحدوں کی تعمیر کے لیے عہد بستہ ہے


مودی حکومت نے پوری 1643 کلومیٹر طویل ہند میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے

بہتر نگرانی میں مددکے لیے سرحد کے ساتھ ایک گشتی ٹریک بھی بنایا جائے گا

 سرحد کی کل لمبائی میں سے موریہ، منی پور میں 10 کلومیٹر کے حصے پر پہلے ہی باڑ لگائی جا چکی ہے

ہائبرڈ سرویلنس سسٹم (ایچ ایس ایس) کے ذریعے باڑ لگانے کے دو پائلٹ پروجیکٹوں پر کام جاری ہے، ان منصوبوں سے اروناچل پردیش میں ایک ایک کلومیٹر باڑ لگائی جائے گی اور منی پور میں تقریبا 20 کلومیٹر پر محیط منی پور باڑ کے کام کو بھی منظوری دے دی گئی ہے، اور جلد ہی کام شروع ہو جائے گا

Posted On: 06 FEB 2024 6:41PM by PIB Delhi

 مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ مودی حکومت ناقابل دراندازی سرحدوں کی تعمیر کے لیے عہد بستہ ہے۔

’ایکس‘ کی اپنی پوسٹ میں وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’حکومت نے پوری 1643 کلومیٹر طویل بھارت-میانمار سرحد پر باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ بہتر نگرانی کی سہولت کے لیے سرحد کے ساتھ ایک گشتی ٹریک بھی بنایا جائے گا۔‘‘

وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سرحد کی کل لمبائی میں سے منی پور کے موریہ میں 10 کلومیٹر کے حصے پر پہلے ہی باڑ لگا دی گئی ہے۔ مزید برآں ہائبرڈ سرویلنس سسٹم (ایچ ایس ایس) کے ذریعے باڑ لگانے کے دو پائلٹ منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ اروناچل پردیش اور منی پور میں ایک ایک کلومیٹر کے حصے پر باڑ لگائی جائے گی۔ اس کے علاوہ منی پور میں تقریبا 20 کلومیٹر پر محیط باڑ کے کام کو بھی منظوری دے دی گئی ہے اور یہ کام جلد ہی شروع ہوجائے گا۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4516

 



(Release ID: 2003258) Visitor Counter : 51