سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بزرگ خواتین کو بااختیار بنانا

Posted On: 06 FEB 2024 2:33PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کا محکمہ بزرگ شہریوں کے لیے مربوط پروگرام (آئی پی ایس آر سی) کو نافذ کر رہا ہے، جو اٹل وایو ابھیودے یوجنا (اے وی وائی اے وائی) کی اسکیم کا ایک جزو ہے۔ اس کے تحت غیر سرکاری/رضاکارانہ تنظیموں کو بزرگ شہریوں کے گھروں (اولڈ ایج ہومز)، مسلسل نگہداشت کے گھر وغیرہ چلانے اور ان  کی دیکھ بھال کے لیے گرانٹ ان ایڈ فراہم کی جاتی ہے۔ تمام جنسوں کے نادار بزرگ شہریوں کو وقار کے ساتھ بڑھاپہ گزارنے کو یقینی بنانے کے لیے، پناہ، غذائیت، طبی اور تفریح جیسی سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت، خاص طور پر بزرگ خواتین کے لیے ،بزرگ شہریوں کے گھروں کو گرانٹ ان ایڈ بھی فراہم کی جاتی ہے۔ فی الحال آئی پی ایس آر سی کے تحت کل 604 بزرگ شہریوں کے گھروں کی مدد کی جا رہی ہے، جن میں سے 25 ،بزرگ خواتین کے لیے بزرگ شہریوں کے گھر ہیں۔

محکمہ ،بزرگ شہریوں کے لیے ، ریاستی ایکشن پلان کو بھی نافذ کر رہا ہے، جس کے تحت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درج ذیل کے لیے امداد فراہم کی جاتی ہے:

  1. بزرگ شہریوں کے لیے تربیت یافتہ جراثیمی نگہداشت کرنے والوں کے ایک گروپ کی تشکیل؛
  2. بزرگ شہریوں کے لیے موتیا کی سرجری کے لیے خصوصی مہم کا انعقاد؛
  3. بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے، ریاست کی مخصوص سرگرمیاں، جن میں بیداری پیدا کرنا اور حساس بنانا شامل ہے، خاص طور پر جو غریب ہیں۔

یہ معلومات سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے وزیر مملکت جناب اے نارائن سوامی نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔

*****

U.No.4493

(ش ح –ا ع  - ر ا) 


(Release ID: 2003117) Visitor Counter : 62