سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں این ایچ -913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے لدا-سرلی سیکشن کی تعمیر کے لیے 2,248.94 کروڑ روپے کی منظوری دی

Posted On: 06 FEB 2024 3:17PM by PIB Delhi

سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے اروناچل پردیش میں قومی شاہراہ -913 (فرنٹیئر ہائی وے) کے لدا-سرلی سیکشن کی تعمیر کے لیے،جو 1، 2، 3، اور 6 میں 105.59 کلومیٹر تک محیط ہیں ،ای پی سی  موڈ پر 2,248.94 کروڑ روپے کے فنڈ کو منظوری دی ہے۔

ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں، جناب  گڈکری  نے کہا کہ یہ اہم پروجیکٹ، جو سیکورٹی فورسز کے لیے ایک تیز مواصلاتی نیٹ ورک فراہم کرنے کے لیے وقف ہے، اقتصادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تیار ہے، متحرک سرحدی علاقوں کی طرف باز منتقلی کے عمل  کو فروغ دے گا۔ اس کے علاوہ ، اس نے ضروری سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ قائم کیا، اہم دریا کے طاسوں کو جوڑنے اور ریاست میں متعدد ہائیڈرو پاور پروجیکٹوں کی ترقی میں سہولت فراہم کی۔

جناب گڈکری نے کہا کہ یہ گرین فیلڈ روڈ سیاحت کے لیے وعدہ کرتا ہے، اپر اروناچل کے کم آبادی والے علاقوں کو پورا کرتا ہے، اور مستقبل میں ٹریفک میں اضافے کی توقع رکھتا ہے۔

*****

ش ح۔ا م ۔ ج

Uno-4500

 


(Release ID: 2003048) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Assamese , Telugu