الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

این ای جی ڈی نے الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کی  سائبر  سرکشت بھارت پہل کے تحت چیف انفارمیشن سیکورٹی آفیسرز کے لیے گہری غوطہ خوری کے   42 ویں تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا

Posted On: 06 FEB 2024 1:51PM by PIB Delhi

الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کی ’سائبر سرکشت بھارت‘ پہل کو سائبر کرائم کے بارے میں بیداری پھیلانے اور تمام سرکاری محکموں میں چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز (سی آئی ایس اوز) اور فرنٹ لائن آئی ٹی  اہلکاروں کی صلاحیت سازی کے مشن کے ساتھ تصور کیا گیا تھا، جس کا مقصد سائبر کرائم کے بڑھتے ہوئے خطرے سے نمٹنے کے لیے مناسب حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانا اور تنظیموں کو اپنے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کا دفاع کرنے اور سائبر حملوں سے نمٹنے کے لیے مستقبل کے واسطے  تیار ہونے کے قابل بنانا  تھا۔

نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) نے اپنی صلاحیت سازی اسکیم کے تحت 5 سے 9 فروری 2024 تک 42 ویں سی آئی ایس او ڈیپ ڈائیو ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا جس میں آندھرا پردیش، بہار، کیرالہ، کرناٹک، تمل ناڈو، تلنگانہ، اتر پردیش ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور نئی دہلی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن، نئی دہلی کے شرکاء شامل تھے۔

پروگرام کے افتتاحی اجلاس میں الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  کے ایڈیشنل سکریٹری   جناب بھونیش کمار،  ؛ ڈی جی -آئی آئی پی اے جناب ایس این ترپاٹھی اور الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹکنالوجی کی وزارت  ، این ای جی ڈی اور آئی آئی پی اے کے دیگر سینئر عہدیداروں  نے شرکت کی۔  بڑھتے ہوئے سائبر حملوں کے موجودہ منظر نامے میں سائبر سیکورٹی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے، جناب بھونیش کمار نے ڈیجیٹل دور میں سی آئی ایس اوز کے اہم رول پر روشنی ڈالی اور دو مراحل پر زور دیا جس میں سی آئی ایس اوز اہم رول ادا کرتے ہیں یعنی خطرات کو کم کرتے ہیں اور کارروائی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام سی آئی ایس اوز کے لیے  سرٹ- ان  رہنما خطوط کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔

اس پروگرام کا مقصد بیداری پھیلانا، صلاحیت سازی کے ساتھ ساتھ سرکاری محکموں کو ایک سائبر  موافق  ایکو سسٹم  تیار کرنے کے لیے اقدامات کرنے کے قابل بنانا ہے۔ پروگرام کی کوشش سائبر سیفٹی اور سیکورٹی کے بارے میں شرکاء کو حساس بنانا ہے، اس طرح شہریوں کو مختلف سرکاری خدمات کی مربوط ترسیل کے لیے ڈیجیٹل انڈیا پروگرام کی سہولت فراہم کرنا ہے۔ یہ پروگرام سائبر سیکیورٹی کے بارے میں جامع معلومات اور علم بھی فراہم کرتا ہے تاکہ سرکاری محکموں کو ان کی سائبر صحت، حفاظت اور سکیورٹیکا خیال رکھنے کے قابل بنایا جاسکے۔

جون 2018 سے لے کر فروری 2024 تک، این ای جی ڈی نے 1574 سے زیادہ سی آئی ایس اوز اور فرنٹ لائن آئی ٹی  عہدیداروں کے لیے سی آئی ایس او کے گہرے غوطے کے تربیتی پروگراموں کے 42 بیچوں کا مؤثر طریقے سے اہتمام  کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔  ا گ۔ ن ا۔

U-4488



(Release ID: 2003032) Visitor Counter : 53