شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شمال مشرقی خطے کی ترقی کے محکمہ نے‘شمال- مشرق سمیلن’ کا اہتمام کیا


شمال مشرقی سمیلن عظیم پیش رفت کے مواقع، شمال مشرقی خطے کی لامحدود صلاحیت اور بھرپور ثقافتی تنوع کو ظاہر کرنے کا ایک شاندار موقع ہے: جناب جی کشن ریڈی

یہ زور خطے کی ترقی اور پورے ملک کے لیے جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عزم مصمم کی نشاندہی کرتا ہے خاص طور پر اشٹ لکشمی علاقائی ترقی کے لیے موثر حکمرانی اور اقدامات کی ستائش کرتا ہے: جناب بی ایل ورما

وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ’ایک بھارت شریشٹھہ بھارت‘ کے وژن کے ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہی ہے: جناب کرن رجیجو

وزراء نے دوارکا میں شمال مشرقی ثقافتی اور سماجی ادارے کا سنگ بنیاد رکھااور جے این یو، نئی دہلی میں بارک ہاسٹل کا افتتاح کیا

Posted On: 05 FEB 2024 1:35PM by PIB Delhi

4 فروری 2024 کو نئی دہلی کے ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں شمال مشرقی سمیلن کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں شمال مشرقی علاقہ کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے شرکت کی۔ ارضیاتی سائنسز کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو، شمال مشرقی خطہ کی ترقی اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر پرتیما بھومک اور خارجہ امور اور تعلیم کے مرکزی وزیر مملکت جناب راج کمار رنجن سنگھ نے بھی  اس تقریب میں شرکت کی اور شمال مشرق کے ارکان پارلیمنٹ اور شمال مشرقی ریاستوں کے ایم ایل ایز نے بھی اس میں موجود تھے۔ اس تقریب میں شمال مشرق میں مختلف کیڈر کے افسران اور شمال مشرق کے مختلف کیڈر کے افسران کی موجودگی دیکھی گئی۔ اس اجتماع میں 1000 سامعین نے شرکت کی، جن میں دہلی کے مختلف اداروں میں  زیر تعلیم شمال مشرق کے  طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد شامل تھی۔ خواتین کو بااختیار بنانے میں اپنی مؤثر کوششوں کے لیے پدم شری ایوارڈیافتہ محترمہ سنگ کھومی بولچھوک کی موجودگی نے اس موقع پر ایک قابل ذکر جہت کا اضافہ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001N0SW.jpg

کارروائی کا آغاز وزراء کے ذریعہ بابا صاحب امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کرنے سے ہوا۔ وزراء نے ورچوئل طور پر دوارکا میں نارتھ ایسٹرن کلچرل اینڈ سوشل انسٹی ٹیوٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور جے این یو، نئی دہلی میں بارک ہاسٹل کا افتتاح کیا۔ دوارکا میں شمال مشرقی ثقافتی اور سماجی ادارہ، 116.38 کروڑ روپے کے بجٹ کے سات، متنوع سہولیات پیش کرے گا۔بشمول ایک آڈیٹوریم، ایک لائبریری اورریڈنگ روم جو شمال مشرقی خطے سے متعلق مواد پر مرکوز ہے، ایک آرٹ گیلری جو اس خطے کی نمائش کرتی ہے، ایک نمائش ہال، تحقیقی مرکز، سیل آؤٹ لیٹس اور ایک گیسٹ ہاؤس۔ اس مرکز میں ریاستی ہینڈلوم ڈسپلے، فوڈ کورٹ اور نمائش کی جگہوں جیسی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔ جے این یو نئی دہلی میں شمال مشرقی طلباء کے لیے بارک ہاسٹل کی تعمیر، جس کی تخمینہ لاگت 28.675 کروڑ روپے ، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے لیے 214 کمروں کے ساتھ ساتھ جدید سہولیات بھی شامل ہیں، سے توقع کی جاتی ہے کہ شمال مشرقی طلبہ کی ایک بڑی تعداد کے لیے ہاسٹل کی سہولیات میں اضافہ ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026P4B.jpg

سمیلن سے خطاب کرتے ہوئے، شمال مشرقی خطہ کی ترقی، ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے کہا کہ شمال مشرقی سمیلن شمال مشرقی خطے کی لامحدود صلاحیتوں اور بھرپور ثقافتی تنوع کو پیش کرنے کے عظیم مواقع کو ظاہر کرنے کا ایک شاندار موقع ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان 10 سالوں میں، ہندوستانی حکومت نے شمال مشرق کی ترقی پر 5 لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے ہیں جس میں ترقیاتی پروجیکٹس پورے خطے کے تمام شعبوں میں مکمل ترقی کے ذریعے پھیلے ہوئے ہیں۔ اس خطے نے لوگوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ جدید ترین کینسر ہسپتالوں کے قیام کا مشاہدہ کیا ہے۔ اس سے وہ سفر کی پریشانی سے بچ سکیں گے اور اعلیٰ ترین سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے پچھلی دہائی میں کامیابیوں کو ظاہر کیا، جس میں شمال مشرق میں تعلیم، صحت کی دیکھ بھال، زراعت، اور روزگار پیدا کرنے میں اہم سرمایہ کاری شامل ہے۔ کلیدی منصوبوں میں تعلیمی اداروں سے لے کر صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات، کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے، اور بین الاقوامی کنیکٹیویٹی پروجیکٹ جیسے کالادان ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ اور سہ فریقی ہائی وے پروجیکٹ شامل ہیں، جو علاقائی تعاون کی علامت ہیں۔

شمال مشرقی سمیلن میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی نے نہ صرف ملک کی ترقی میں شمال مشرق کے اہم کردار کو تسلیم کیا ہے بلکہ ملک کی ترقی میں شمال مشرق کے اہم رول پر زور دیا ہے، جس نے جامع قومی خوشحالی کےلئے منزلیں طے کی ہیں۔ یہ زور خطے کی ترقی اور پورے ملک کے لیے جامع ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک عزم  مصمم کی نشاندہی کرتا ہے، خاص طور پر اشٹ لکشمی علاقائی ترقی کے لیے موثر حکمرانی اور اقدامات کی ستائش کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003KFS1.jpg

ارضیاتی سائنس کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ شمال مشرق کے لوگوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ہم جے این یو میں شمال مشرقی  طلباء کے لیے بارک ہاسٹل کے اہم آغاز اور نئی دہلی کے دوارکا میں شمال مشرقی ثقافتی اور سماجی ادارہ  کا سنگ بنیاد رکھے جانے کا مشاہدہ کرتے ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی دور اندیش قیادت میں حکومت ’ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے وژن پر ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھا رہی ہے۔ وزراء کی کونسل زمینی اسکیموں کی پیشرفت کی نگرانی کے لیے خطے کا ماہانہ دورہ کرتی ہے۔ انہوں نے امن اور شمال مشرقی ترقی کے درمیان اہم ربط پر زور دیا اور نوجوانوں کے اہم کردار پر روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ خطے میں حقیقی ترقی صرف لوگوں کی قیادت میں ترقی کے ذریعے ہی ہو سکتی ہے اور انہوں نے علاقے میں پائیدار امن کی اہم ضرورت پربھی  زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0048IZ1.jpg

 

سمیلن میں خصوصی ویڈیوز پیش کیے گئے جن میں شمال مشرقی خطے کے لیے روڈ میپ اور ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کو دکھایا گیا ۔ اس تقریب میں گزشتہ دہائی کے دوران شمال مشرقی خطے میں درج ذیل کامیابیوں کو اجاگر کرنے والی ویڈیوز بھی پیش کی گئیں۔

  • تعلیم میں 21,151 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری، 843 اسکولوں کا قیام، 25,64,628 اساتذہ کی تربیت اور ابتدائی  تعلیم کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو اہم کامیابیوں کے طور پر اجاگر کیا گیا۔
  • ایمس آسام، آئی آئی ایم سی میزورم، اور منی پور میں ہندوستان کی پہلی نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی جیسے اداروں کے ذریعے اعلیٰ تعلیم کی پیش رفت دکھائی گئی۔
  • صحت کی دیکھ بھال کی کامیابیوں میں 31,794 کروڑ روپے خرچ  کیا جانا ، پہلے ایمس کا افتتاح، 19 ریاستی کینسر انسٹی ٹیوٹ کے لیے منظوری، اور 387 صحت مراکز میں آیوش سہولیات کا انضمام شامل ہیں۔
  • زرعی سنگ میلوں میں سکم میں نامیاتی کاشتکاری کے لیے 1.55 لاکھ ہیکٹر کا استعمال، پی ایم کے ایس وائی کے تحت 1,432 کروڑ روپے کی منظوری، اور ون دھن وکاس یوجنا کا آغاز شامل ہے۔
  • نوجوانوں/کھیلوں اور ہنر کی ترقی کی کامیابیوں میں نیشنل اسپورٹس یونیورسٹی، 203 کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبے، اور 207 کھلاڑیوں کو تسلیم کیا جانا شامل ہیں۔
  • نئی ایمپلائمنٹ جنریشن کی کوششوں کے نتیجے میں 3,49,291 نوکریاں ہوئیں اور 100 کروڑ روپے کے ساتھ شمال مشرقی وینچر فنڈ کا آغاز ہوا۔
  • بجلی، توانائی، پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی کامیابیوں میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کے لیے 37,092 کروڑ روپے کی منظوری، 77.41 لاکھ گھرانوں کو بجلی فراہم کرنا، اور شمال مشرقی گیس گرڈ پروجیکٹ شامل ہیں۔
  • گڈ گورننس کی پیشرفت میں وزیر اعظم کے دوروں، "nesetu.mdoner.gov.in" پورٹل کا آغاز، اور 'فیلڈ ٹیکنیکل سپورٹ یونٹس' کی تعیناتی شامل ہے۔
  • سیاحت کے اقدامات میں سودیش درشن اور پرشاد اسکیموں کے لیے 1502.48 کروڑ روپے کی منظوری، اور‘‘ڈیسٹی نیشن  نارتھ ایسٹ 2020’’کا آغاز شامل ہے۔
  • ایکٹ ایسٹ کے منصوبے بین الاقوامی رابطے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، جیسے کہ کالادن ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ اور سہ فریقی ہائی وے پروجیکٹ اوروہ تجارت و  سیاحت کو فروغ دیتے ہیں۔
  • اگرتلہ-اکھوڑہ ریلوے لنک اور بھارت-بنگلہ دیش فرینڈشپ پائپ لائن، جس کا 2023 میں افتتاح کیا گیا، مزید علاقائی تعاون کی علامت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0052AV0.jpg

دستکاری، ہتھ کرگھے، زرعی اور باغبانی کی مصنوعات اور اسٹارٹ اپس کی نمائش کرنے والی ایک دکھانے نمائش کا بھی وزراء نے دورہ کیا، جنہوں نے وہاں کاریگروں اور صنعت کاروں کے ساتھ بات چیت کی۔

تقریب کا اختتام ایک شاندار ثقافتی پرفارمنس کے ساتھ ہوا جس میں متنوع روایتی رقص پیش کیے گئے۔ آج کے اقدامات مشترکہ طور پر شمال مشرق کی بے مثال صلاحیتوں کو کھولنے کے لیے حکومت ہند کی کوششوں کو آگے بڑھاتے ہیں۔ بیان کردہ کامیابیاں محض سنگ میل نہیں ہیں بلکہ خطے کے زیادہ  روشن اور زیادہ خوشحال مستقبل کے لیے حکومت کے عزم کا ثبوت ہیں۔

****

ش ح۔ا ک ۔ ج

Uno-4420


(Release ID: 2002588) Visitor Counter : 76