شہری ہوابازی کی وزارت

خواتین کو 2023 میں 294 کمرشیل پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے، جو کل جاری کیے گئے کمرشیل پائلٹ لائسنسز (سی پی ایل) کا 18 فیصد ہے


خواتین کو 2022 کے مقابلے میں 2023 میں 22 فیصد سے زیادہ کمرشیل پائلٹ لائسنسز جاری کیے گئے

Posted On: 05 FEB 2024 2:43PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیرمملکت ریٹائرڈ جنرل ڈاکٹر وی کے سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستان میں خواتین پائلٹس کے اندراج میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2023 میںخواتین کو 294 کمرشیل پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے، جو کل جاری کیے گئے کمرشیل پائلٹ لائسنسز (سی پی ایل) کا 18 فیصد ہے۔2023 میں 1622 کمرشیل پائلٹ لائسنسز جاری کیے گئےان میں سے 294 کمرشیل پائلٹ لائسنس خواتین کو جاری کیے گئے جو جاری کیے گئے کل کمرشیل پائلٹ کا 18 فیصد ہے۔

خواتین کو 2022 کے مقابلے میں 2023 میں 22 فیصد سے زیادہ کمرشیل پائلٹ لائسنسز جاری کیے گئے۔ 2022 میں 240 کمرشیل پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے تھے جب کہ 2023 میں 294 کمرشیل پائلٹ لائسنس جاری کیے گئے۔

فی الحال مختلف بھارتی شیڈول اور غیر شیڈول آپریٹرس کے ساتھ برسرروزگار خواتین پائلٹ کی کل تعداد ہوائی جہاز کے عملے کی تعدادکا 14 فیصد ہے۔

شہری ہوابازی کی وزارت اور اس سے منسلک اداروں نے خواتین اورمرد پائلٹس دونوں کی تعداد میں اضافہ کرنے کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے ہیں۔ان میں پہلے مرحلے میں بیلاگاوی، جل گاؤں، کھجوراؤ، کالا براگی اور لیلاباڑی نام کے 5 ہوائی اڈوں پر 9 نئے فلائی ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) کے لیے ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کے لیے لیٹرس دیا جاناشامل ہے اور دوسرے مرحلے میں 5 ہوائی اڈوں بھاؤنگر، ہبلی،کٹپا، کشن گڑھ اور سلیم میں 6 مزید فلائنگ ٹریننگ آرگنائزیشن (ایف ٹی او) شامل ہیں، جنہیں ایرپورٹ اتھارٹی آف انڈیا کی جانب سے لیٹر جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ ہوابازی بین الاقوامی میں خواتین –انڈیا چیپٹر شہری ہوابازی کی وزارت، صنعت کی وزارت اور سرکردہ خواتین کی ہوابازی کے پیشہ ور افراد کے اشتراک سے ملک بھر میں بیداری کے بہت سے پروگرام انجام دیے جاتے ہیں، جس میں کم آمدنی والے کنبوں کی نوجوان لڑکیوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

 

*****

ش ح ۔ ح ا  ۔ ج ا

U. No.4424

 



(Release ID: 2002585) Visitor Counter : 41