شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم (آر سی ایس )اڑان اسکیم کے تحت 519 راستوں پر پروازیں شروع کردی گئی ہیں


اسکیم کے تحت 2 آبی ایروڈرومس اور 9 ہیلی کاپٹر سمیت 76 ہوائی اڈوں کو فعال کردیا گیا ہے

Posted On: 05 FEB 2024 2:44PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ریٹائرڈ جنرل وی کے سنگھ  نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتایا کہ علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم آر سی ایس اڑے دیش کا عام ناگرک (یو ڈی اے این) کے شروع ہونے کے بعد سے کل 519 راستوں پر پروازیں شروع کردی  گئی ہیں۔

فی الحال اڑان اسکیم کے تحت 2 آبی ایروڈرومس اور 9ہیلی کاپٹر سمیت 76 ہوائی اڈوں کو فعال کردیا گیا ہے۔آر سی ایس پروازیں شروع کرنے کے لیے چارہوائی اڈے تیار ہیں۔9 ہوائی اڈوں/ ہیلی پوٹس کے ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیاہے اور اس سلسلے میں لائسنس کے لیے پیش رفت جاری ہے۔اڑان اسکیم کے تحت 17 ہوائی اڈوں/ ہیلی پوڈس کے ترقیاتی کام کاج جاری ہیں اور اس سلسلے میں پیش رفت مسلسل آگے بڑھ رہی ہے۔باقی ہوائی اڈوں کے ترقیاتی کام منصوبہ بندی کے مرحلے میں ہیں۔

فی الحال 2آبی ایروڈرومس سمیت 18 ہوائی اڈوں کو مختلف وجوہات کی بنا پر عارضی طور سے غیر فعال کیا ہوا ہے۔ان وجوہات میں جیٹ ایرویز، زوم ایر، ٹرولیٹ، دکن ایر، ایراڈیسہ جیسی کچھ ایرلائن کو بند کردیا گیا ہے۔ اس کی وجہ زیادہ رکھ رکھاؤ کی لاگت ،تربیت یافتہ پائلٹ کی کم دستیابی، ملک میں ایم آر او سہولیات کی کمی شامل ہیں۔تین سال کے وی جی ایف مدت کی تکمیل کی وجہ سے طیارے کے قلت، کچھ کل پرزوں اورانجن کے علاوہ کم پی ایل ایف کی قلت کی وجہ بھی اس میں شامل ہے۔

*****

ش ح ۔ ح ٓا  ۔ ج ا

U. No.4423


(Release ID: 2002578) Visitor Counter : 73