ریلوے کی وزارت
نیشنل پولیس میموریل میں آر پی ایف کے ذریعہ منعقدہ ایک ماہ طویل تقریب کی افتتاحی تقریب
• این پی ایمہر ہفتے کے آخر میں پولیس شہداء اور ان کے خاندان کے افراد کے اعزاز میں اظہار تشکر اور تعظیم کے لیے ایک پروقار تقریب کااہتمام کرے گا
• فروری میں، تمام ہفتے کے آخر ی دنوں کے دوران این پی ایم میں آر پی ایف تقریب کا انعقاد کرے گا
Posted On:
04 FEB 2024 2:42PM by PIB Delhi
نیشنل پولیس میموریل (این پی ایم) دہلی تمام سی پی او/سی اے پی ایف /ریاستی پولیس کےان پولیس اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملک کی کوشش ہے جنہوں نے قومی سلامتی کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہ میموریل ہمارے ان پولیس اہلکاروں کے لیے ایکیادگار کے طور پر قائم کیا گیا ہے، جو امن و امان کو برقرار رکھتے ہوئے، قومی اثاثوں کی حفاظت کرتے ہوئے، آفات اور دیگر ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے سرحد اور اندرونی علاقوں میں دہشت گردی، عسکریت پسندی اور جرائم کا مقابلہ کرتے ہیں۔
این پی ایم ہر ہفتے کے آخر میں پولیس شہداء اور ان کے خاندان کے افراد کو خراج تحسین پیش کرنے اور ان کی تعظیم کے لیے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کرے گا۔ ایک ماہ تک اس تقریب کے انعقاد کی ذمہ داری روٹیشن پر ایک مرکزی پولیس فورس کو سونپی گئی ہے۔ اس تقریب کا انعقاد ریلوے پروٹیکشن فورس فروری 2024 کے مہینے میں کرے گی۔
آر پی ایف ، وزارتریلوے کے تحت یونین کی ایک مسلح فورس نے زندگیاں بچانے، ضرورت مندوں کی مدد کرنے اور انسانی اسمگلنگ اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے مشن پر کام کیا ہے۔ 2023 کے دوران فورس نے 3719 جانیں بچائی ہیں،11794مصیبت زدہ بچوں اور 3492 بالغوں کو مصیبت سے نجات دلائی ہے، 1048 متاثرین کو انسانیاسمگلروں کے چنگل سے بچایا ہے اور 257 انسانی سمگلروں اور 922 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ یہ فورس "سیوا ہی سنکلپ" کے مقصد کے ساتھ کام کرتی ہے۔
یہ فورس ریلوے املاک کی حفاظت کے لیے مکمل طور پر ذمہ دار ہونے سے ریلوے مسافروں کے لیے محافظ بن گئی ہے۔ آر پی ایف کی غیر متزلزل لگن کے اعتراف میں،آر پی ایف اہلکاروں کو بہادری کے لیے صدرجمہوریہ کے 3پولیس میڈل، 19 پولیس میڈلبرائے بہادری، 94 صدارتی تمغے برائے امتیازی خدمات، اور 942 تمغے برائے امتیازی خدمات سے نوازا گیا ہے۔
ایک ماہ تک جاری رہنے والےپروگرام کے موزوں آغاز کے طور پر، ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے 3 فروری 2024 کو نیشنل پولیس میموریل میں پولیس میموریل پر گلہائے عقیدت پیش کرنے ، بینڈ ڈسپلے اورریٹریٹ جیسی مختلف سرگرمیوں کی نمائش کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ نئی دہلی میںجناب سنجے کمار مشرا، آئی جی-کم-پی سی ایس سی/آر پی ایف جنوب مشرقی ریلوے اس پروقار تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
شہداء مشکل حالات میں غیر معمولی ہمت اور بہادری کی علامت کے طور پر کام کرتے ہیں۔ آر پی ایف کے پاس شہادت کی ایک بھرپور میراث ہے، اس کے عملے اور افسران نے ہندوستانی ریلوے اور اس کے مسافروں کی حفاظت کے لیے باغیوں، ملک دشمن عناصر اور مجرموں سے لڑتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ 1000 سے زیادہ آر پی ایف/آر پی ایس ایف اہلکاروں نے اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے سب سے بڑی قربانی دی ہے۔
قربانیوں کے اعتراف میں ملک کے مختلف حصوں سے شہداء کے اہل خانہ کو نیشنل پولیس میموریل میں مدعو کیا گیا۔ اہلکاروں کے اہل خانہ کے ساتھ انہوں نے نیشنل پولیس میموریل پر پھولوں کی چادر چڑھا کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور احاطے میں میوزیم کا دورہ کیا۔ تقریب کے دوران مہمان خصوصی نے شہداء کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا، جس کے بعد دلفریب بینڈ ڈسپلے بھی ہوا۔
فروری 2024 کے ہر ہفتہ اور اتوار کو این پی ایم میںآر پی ایف کی جانب سے تقریب کا انعقاد جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ت ع(
4396
(Release ID: 2002381)
Visitor Counter : 91