ریلوے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی ریلوے نے جنوری 2024 تک 1297.38 میٹرک ٹن فریٹ لوڈنگ درج کی


گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فریٹ لوڈنگ میں 53.92 ملین ٹن کا اضافہ ہوا

 ریلوے نے اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران فریٹ لوڈنگ سے 140623.4 کروڑ روپے کمائے

 گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں فریٹ آمدنی میں 5235.30 کروڑ روپے کا اضافہ ہوا

 ریلوے نے جنوری 2024 میں 142.70 ملین ٹن فریٹ لوڈنگ درج کی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے لیے فریٹ لوڈنگ کے مقابلے میں 6.43 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 02 FEB 2024 3:51PM by PIB Delhi

 بھارتی ریلوے نے فریٹ ی میں نئے ریکارڈ قائم کیے

بھارتی ریلوے اپنے فریٹ کاروبار میں نئی بلندیوں کو چھو رہا ہے جیسا کہ جنوری 2024  کی شاندار کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

جنوری کے مہینے میں سال در سال کی بنیاد پر 6.5 فیصد اضافے کے ساتھ اب تک کی سب سے زیادہ لوڈنگ 142.7 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی ہے۔ بھارتی ریلوے بنیادی اقتصادی سرگرمیوں کو جلا بخشنے والے نقل و حمل کے لیے ریڑھ کی ہڈی کے طور پر کام کر رہا ہے۔

یہ ریکارڈ لوڈنگ درج کی گئی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ گنجائش میں اضافے کے کاموں کی زیادہ تعداد بھی درج کی گئی ہے۔ گزشتہ سال 25 سیکشنز میں 476 کلومیٹر طویل ٹریک شروع کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ سال 20 سیکشنز میں 308 کلومیٹر طویل ٹریک شروع کیا گیا تھا۔

یہ کارکردگی طویل مدتی  دھند کے جغرافیائی پھیلاؤ اور خراب موسمی حالات کے باوجود مکمل کی گئی ہے۔

یہ حکومت کے وسیع تر وژن کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جس کا مقصد گنجائش میں اضافہ، نئے رولنگ اسٹاک کو شامل کرنا، آپریشنل استعداد کار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کرنا اور نئے ٹریفک اسٹریمز کو بروئے کار لانے کے لیے کاروباری ترقیاتی سرگرمیوں پر توجہ دینا ہے۔

اپریل 2023 سے جنوری 2024 کے دوران مجموعی طور پر 1297.38 ملین ٹن فریٹ لوڈنگ درج کی گئی جبکہ گزشتہ سال 1243.46 ملین ٹن کی لوڈنگ ہوئی تھی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران لوڈنگ کے مقابلے میں تقریبا 53.92 ملین ٹن زیادہ ہے۔ ریلوے نے گزشتہ سال کے 135388.1 کروڑ روپے کے مقابلے میں 1406233.4 کروڑ روپے کمائے ہیں جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں تقریبا 5235.30 کروڑ روپے کی بہتری ہے۔

جنوری 2024 کے دوران 142.70 ملین ٹن کی ابتدائی فریٹ لوڈنگ درج کی گئی جبکہ 23 جنوری میں 134.07 ملین ٹن لوڈنگ ہوئی تھی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریبا 6.43 فیصد بہتری ہے۔ جنوری 2023 میں 14908.82 کروڑ روپے کے مقابلے میں جنوری 2024 میں 15514.82 کروڑ روپے کی فریٹ آمدنی حاصل کی گئی ہے ، جس سے پچھلے سال کے مقابلے میں تقریبا 4.06 فیصد کی بہتری ظاہر ہوتی ہے۔

جنوری 2024 کے دوران آئی آر نے کوئلے میں 71.45 ملین ٹن، لوہے میں 17.01 ملین ٹن، پگ آئرن اور تیار اسٹیل میں 6.07 ملین ٹن، سیمنٹ میں 7.89 ملین ٹن (ایکسکول کلنکر)، 5.52 ملین ٹن غذائی اجناس، 5.27 ملین ٹن کھاد، 4.31 ملین ٹن معدنی تیل، 6.98 ملین ٹن کنٹینرز اور 10.20 میٹرک ٹن دیگر اشیاء کی لوڈنگ درج کی۔

’’ہنگری فار کارگو‘‘منتر پر عمل کرتے ہوئے انڈین ریلوے نے کاروبار میں آسانی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ مسابقتی قیمتوں پر خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔ صارفین پر مرکوز اپروچ اور کاروباری ترقیاتی یونٹوں کے کام کو تیز پالیسی سازی سے مد ملی ہے جس سے نتیجتاً ریلوے کو یہ اہم کامیابی ملی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4343


(Release ID: 2002085) Visitor Counter : 70