زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

تحقیقی ادارہ برائے ہندوستانی سبزی ، وارانسی میں 03-05 فروری 2024 تک علاقائی کسان میلے کا انعقاد کیا جائے گا۔

Posted On: 02 FEB 2024 3:19PM by PIB Delhi

آئی سی اے آر- تحقیقی ادارہ برائے ہندوستانی سبزی ، وارانسی شہنشاہ پور کیمپس میں 03 سے 05 فروری 2024 تک تین روزہ میگا علاقائی زرعی میلے کا انعقاد کر رہا ہے۔ میلے میں  اتر پردیش کے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب سوریہ پرتاپ شاہی مہمان خصوصی کے طور پر موجود ہوں گے۔ اس موقع پر  زرعی تحقیقی کی ہندوستانی کونسل کے ڈائرکٹر جنرل ڈاکٹر ہمانشو پاٹھک کے ساتھ  آئی سی اے آر کے سینئر افسران جیسے ڈی ڈی جی (باغبانی)، ڈاکٹر سنجے کمار سنگھ، ڈی ڈی جی (ایکسٹینش)، ڈاکٹر یو ایس گوتم، اے ڈی جی، آئی سی اے آر، ڈاکٹر سدھاکر پانڈے بھی  موجود رہیں گے۔

آئی آئی وی آر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر تشار کانتی بہیرا نے بتایا کہ یہ میلہ جدید زرعی طریقوں، زراعت، مویشی پروری، ماہی پروری، سبزیوں کی جدید کاشت، پولی ہاؤس، ہائی ٹیک نرسری، نامیاتی زراعت، پروسیسنگ وغیرہ کے ذریعے انسانی صحت اور کسانوں کی خوشحالی پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ ویلیو ایڈیشن، زرعی میکانائزیشن، ڈرون، کیڑوں اور بیماریوں کے انتظام جیسے موضوعات پر تکنیکی سیشن منعقد کیے جائیں گے جس میں ملک بھر کے زرعی ماہرین کسانوں سے بات چیت کریں گے۔

یہ میلہ سبزیوں میں اختراعات کے فروغ کی انجمن ، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ، ریاستی حکومت، سرکاری اور نجی اداروں کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ میلے میں سب سے زیادہ توجہ کا مرکز سبزیوں کی نمائش اور مختلف تنظیموں کی جانب سے زرعی مصنوعات/عملیات کی نمائش اور فروخت ہے۔ ریاستی اور مرکزی حکومت، یونیورسٹیوں، آئی سی اے آر اداروں، زرعی کاروباری اداروں اور مختلف کمپنیوں کے کئی دیگر معززین اور 6 مختلف ریاستوں کے 5 ہزار سے زیادہ کسان اس  تین روزہ میلے میں حصہ لے رہے ہیں۔

ڈاکٹر بہیرا نے کہا کہ 2022-23 میں ملک میں 330 ملین ٹن غذائی اجناس اور 350 ملین ٹن باغبانی کی  مصنوعات کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔ آج ہمارا ملک نہ صرف خوراک کی پیداوار میں خود کفیل ہے بلکہ زرعی مصنوعات کو بیرونی ممالک کو بھی برآمد کر رہا ہے۔ اس کامیابی کی کہانی میں کسانوں، پالیسی سازوں، سائنسدانوں اور بہت سے  متعلقہ فریقوں کی اہم شراکتیں شامل ہیں۔ مستقبل میں خوراک اور غذائی سلامتی کے لیے زراعت سے موسمیاتی تبدیلی، ذخیرہ اندوزی، مارکیٹنگ، پروسیسنگ اور خود روزگار جیسے مسائل پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ویجیٹیبل ریسرچ ( آئی آئی وی آر ) 1999 میں وارانسی میں ملک میں منظم سبزیوں کی تحقیق کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ یہ ہندوستان کا واحد ادارہ ہے جو سبزیوں کی تحقیق کے لیے مکمل طور پر وقف ہے جہاں سبزیوں کی نئی بہتر اقسام، ان کی کاشت کی ٹیکنالوجی اور کیڑوں اور بیماریوں کے موثر کنٹرول کے لیے تحقیقی کام کیا جا رہا ہے۔ اب تک انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے سبزیوں کی 76 کھلی پولینیٹڈ اور 12 ہائبرڈ اقسام تیار کی جا چکی ہیں۔ اس کے ساتھ سبزیوں کی بہتر اقسام کے بیج بھی تیار کیے جا رہے ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کی تیار کردہ ٹیکنالوجیز فرنٹ لائن مظاہروں، کسان سیمیناروں، تربیت، کسان میلوں وغیرہ کے ذریعے کسانوں تک پہنچائی جاتی ہیں۔ یہ کسان میلہ اس سمت میں ایک بامعنی کوشش ہے۔ ڈاکٹر بہیرا نے ادارے کے قریب واقع علاقے کے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ میلے میں منعقد ہونے والے مختلف سیشنز کے ذریعے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور جدید زراعت کے بارے میں معلومات حاصل کریں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔  ا ک۔ ن ا۔

U- 4308



(Release ID: 2001926) Visitor Counter : 44


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu