وزارت دفاع
ہندستانی فضائیہ 17 فروری 2024 کو وایوشکتی -24فوجی مشق کرے گی
Posted On:
02 FEB 2024 3:12PM by PIB Delhi
ہندوستانی فضائیہ 17 فروری 2024 کو جیسلمیر کے قریب پوکھران ایئر ٹو گراؤنڈ رینج میں فوجی مشق وایو شکتی 24 کا انعقاد کرے گی۔ فوجی مشق وایو شکتی کا آخری ایڈیشن 16 فروری 2019 کو منعقد ہوا تھا۔ ہمیشہ کی طرح، پہلے کی گئی وایو شکتی، دن اور رات کے دوران ہندستانی فضائیہ کی جارحانہ اور دفاعی صلاحیتوں کا ایک شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔ اس مشق میں ہندوستانی فوج کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس سال فوجی مشق میں ملک میں ہی تیار کیا گیا طیارہ تیجس، پراچند اور دھرو 121 طیارے حصہ لیں گے۔اس کے علاوہ اس مشق میں حصہ لینے والے جنگی یاروں میں رافیل، میراج 2000، سکھوئی 30 ایم کے آئی، جیگوار، ہاک، سی 130 جے، چنوک، اپاچی اور ایم آئی 17 شامل ہیں۔ ملک میں ہی تیار کئے گئے سطح سے فضائی ہتھیاروں کے نظام آکاش اور ثمر بھی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔ان ہتھیاروں کے نظام میں گھس پیٹھ کرنے والے طیاروں کو گرانے اور ان کا پتہ لگانے کی صلاحیت ہے ۔ فوجی مشق وایو شکتی کے دوران ایک سے زیادہ فضائی اڈوں سے کام کرتے ہوئے طویل فاصلے تک، درستگی کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ روایتی ہتھیاروں کو درست طریقے سے، وقت پر اور تباہ کن اثر کے ساتھ ہتھیار پہنچانے کی بھارتی فضائیہ کی صلاحیت کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ہندستانی فضائیہ (آئی اے ایف)کی نقل و حمل اور ہیلی کاپٹر کے بیڑوں کی طرف سے خصوصی کارروائیاں، جن میں گرود اور ہندوستانی فوج کے ایلیمنٹس شامل ہیں، نمائش کے لیے پیش کی جائیں گی۔
ش ح۔ ح ا ۔ ج
Uno-4309
(Release ID: 2001869)
Visitor Counter : 113