وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

کابینہ نے بھارت اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری معاہدے پر دستخط اور توثیق کو منظوری دی

Posted On: 01 FEB 2024 11:39AM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے آج جمہوریہ ہند کی حکومت اور متحدہ عرب امارات کی حکومت کے درمیان دوطرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط اور توثیق کے لیے اپنی منظوری دے دی ہے۔

توقع ہے کہ اس معاہدے سے سرمایہ کاروں، خاص طور پر بڑے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری آئے گی، جس کے نتیجے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور سمندر پار براہ راست سرمایہ کاری (او ڈی آئی) کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور اس سے روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر مثبت اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

توقع ہے کہ اس معاہدے سے بھارت میں سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا اور گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ، درآمدی انحصار میں کمی، برآمدات میں اضافہ وغیرہ کے ذریعہ آتم نربھر بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 4220


(Release ID: 2001251) Visitor Counter : 91