نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این اے ڈی اے  انڈیا نے اینٹی ڈوپنگ اور غذائیت پر قومی سطح کے سیمینار کا انعقاد کیا

Posted On: 31 JAN 2024 6:48PM by PIB Delhi

نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی آف انڈیا (این اے ڈی اے  انڈیا) نے فزیکل ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (پی ای ایف آئی) اور ایچ ایل ایم گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے ساتھ مل کر اینٹی ڈوپنگ اور نیوٹریشن پر ایک روزہ قومی سطح کے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد طلباء اور عملے کو علم اور آلات سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ڈوپنگ کا مقابلہ کیا جا سکے اور مناسب غذائیت کے ذریعہ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ نیشنل اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، انڈیا  کے ڈائرکٹر جنرل اور سی ای او مہمان خصوصی  جناب آشیش بھارگو اور مہمان اعزازی ڈاکٹر اے کے بنسل، ڈروناچاریہ ایوارڈ یافتہ، تجربہ کار ہاکی کوچ ڈاکٹر بھوتوش شنکھدھر، چیف میڈیکل آفیسر، گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہسپتال (ایم ایم جی)، غازی آباد کی موجودگی نے تقریب کی رونق بڑھائی  اور کلیدی خطبہ دیا۔

سیمینار میں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے 300 سے زائد شرکاء نے شرکت کی جن میں فزیکل ایجوکیشن کے طلباء، نرسنگ طلباء اور ایتھلیٹ اسپورٹ اہلکار شامل تھے۔ جناب  جے سنگھ، اسسٹنٹ پروجیکٹ آفیسر، این اے ڈی اے  انڈیا اور محترمہ اپرنا ٹنڈن جین، رجسٹرڈ ڈائیٹشین، فوسٹیک فوڈ سیفٹی ٹرینر - ہیلتھ سپلیمنٹس اینڈ نیوٹراسیوٹیکل، نے شرکاء سے خطاب کیا اور صاف ستھرے  کھیلوں اور غذائیت کے بارے میں اپنی ماہرانہ بصیرت کا اشتراک کیا۔ مستقبل کی نسل کو اینٹی ڈوپنگ کے بارے میں مستند معلومات سے آراستہ کرکے، این اے ڈی اے  انڈیا کھیلوں کی سالمیت کی حفاظت اور ہندوستان کو روشن مستقبل کی طرف لے جانے کی کوشش کرتا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ 

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4211


(Release ID: 2000978) Visitor Counter : 98