وزارت سیاحت
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستان کی وراثتی سیاحت کے تئیں دنیا کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے
‘‘پران پرتشٹھا’’ کے 5 دن کے دوران 13 لاکھ عقیدت مندوں نے ایودھیا دھام کا دورہ کیا ہے
گزشتہ ایک سال میں 8.5 کروڑ لوگوں نے کاشی کا دورہ کیا
پانچ کروڑ سے زیادہ لوگوں نے مہاکال کا دورہ کیا
انیس لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کیدار دھام کا دورہ کیا
شمال مشرق میں سیاحوں کی آمد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے؛ انڈمان نکوبار اور لکشدیپ جزائر کے بارے میں بہت زیادہ جوش و خروش پایا جاتاہے: صدرجمہوریہ ہند
Posted On:
31 JAN 2024 3:01PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج یہاں پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا۔ صدر جمہوریہ نے اپنے خطاب میں حکومت ہند کی طرف سے گزشتہ 10 برسوں کے دوران ملک بھر میں سیاحت کے شعبے، مقدس مقامات اور تاریخی مقامات کی ترقی کے لیے کی گئی کامیابیوں اور مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔
اپنے خطاب میں، صدر جمہوریہ نے کہاکہ "سیاحت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے والا ایک بڑا شعبہ ہے ۔ گزشتہ 10 سالوں میں میری حکومت نے سیاحت کے میدان میں بے مثال کام کئے ہیں۔ ہندوستان میں گھریلو سیاحوں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہندوستان آنے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ سیاحت کے شعبے میں ترقی، ہندوستان کی بڑھتی ہوئی ساکھ کی وجہ سے ہے۔ آج دنیا ہندوستان کو دریافت کرنا اور اس کے بارے میں جاننا چاہتی ہے۔ اس کے علاوہ بہترین کنکٹی وٹی کی وجہ سے سیاحت کا دائرہ بھی بڑھا ہے۔ مختلف مقامات پر ہوائی اڈوں کی تعمیر بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ اب شمال مشرق میں ریکارڈ تعدادمیں سیاحوں کی آمد ہو رہی ہے۔ اب انڈمان نکوبار اور لکشدیپ جزائر کے بارے میں جوش و خروش میں اضافہ ہوا ہے۔
"حکومت نے پورے ملک میں مقدس مقامات اور تاریخی مقامات کی ترقی پر زور دیا ہے۔ اس سے اب ہندوستان میں یاترا آسان ہو گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ہندوستان میں وراثتی سیاحت کی طرف دنیا کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پچھلے ایک سال میں 8.5 کروڑ لوگوں نے کاشی کا دورہ کیا ہے۔ 5 کروڑ سے زیادہ لوگوں نے مہاکال کا دورہ کیا ہے۔ 19 لاکھ سے زیادہ لوگوں نے کیدار دھام کا دورہ کیا۔ "پران پرتشٹھا" کے 5 دن میں ہی 13 لاکھ عقیدت مندوں نے ایودھیا دھام کا دورہ کیا ہے۔ صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان کے مشرق – مغرب – شمال - جنوب ہر حصے واقع مقدس مقامات پر سہولیات کی بے مثال توسیع ہوئی ہے۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ "حکومت ، بھارت کو میٹنگوں اور نمائشوں سے متعلق شعبوں کے لیے ایک ترجیحی مقام بنانا چاہتی ہے۔ اس کے لیے بھارت منڈپم، یشوبھومی جیسی سہولیات قائم کی گئی ہیں۔ مستقبل قریب میں سیاحت روزگار فراہم کرنے والا ایک بڑا ذریعہ بن جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۰۰۰۰۰۰۰۰
(ش ح- وا - ق ر)
(31-01-2024)
U-4197
(Release ID: 2000849)
Visitor Counter : 99