کامرس اور صنعت کی وزارتہ
صنعت اور اندرونِ ملک تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) نے مقامی ای کامرس کی ترقی، کاریگروں اور کسانوں کو فروغ دینے کے لیے ملک بھر میں ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ سمپرک‘ تقریبات کا اہتمام کیا
مرکز اور مقامی فروخت کنندگان کے درمیان تعاون کو آسان بنانے، مقامی صنعتوں کو بحال کرنے کے لیے 15 ریاستوں میں ’ او ڈی او پی سمپرک ‘ ورکشاپس کا انعقاد کیا
ڈی پی آئی آئی ٹی علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے لیے او ڈی او پی پہل کو فروغ دیتا ہے
Posted On:
31 JAN 2024 1:42PM by PIB Delhi
صنعت اور اندرونِ ملک تجارت کے فروغ کے محکمے ( ڈی پی آئی آئی ٹی ) اپنے ’ون ڈسٹرکٹ ون پروڈکٹ سمپرک‘ اقدام کے تحت ، ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کر رہا ہے۔ یہ تقریبات ، اس پہل کے بارے میں بیداری پیدا کرتی ہیں اور ملک بھر کے مختلف اضلاع سے ابھرنے والی کامیابی کی کہانیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگی کرتے ہوئے ، یہ اقدامات ’آتم نربھرتا‘ یا ’خود انحصاری‘ اور مقامی صنعتوں کے احیاء کی مثالیں پیش کرتے ہیں۔ یہ ورکشاپس متوازن علاقائی ترقی کو فروغ دینے کے عزم پر زور دیتے ہوئے ، اضلاع، ریاستوں اور مرکز کے درمیان باہمی تعاون کی کوششوں کو اجاگر کرتی ہیں ۔
اتر پردیش، اتراکھنڈ، راجستھان، گجرات، پنجاب، مغربی بنگال، بہار، جھارکھنڈ، جموں و کشمیر، چھتیس گڑھ، سکم، ناگا لینڈ، گوا، مہاراشٹر، اور میگھالیہ جیسی 15 ریاستوں میں منعقد ہونے والی ورکشاپس نے انگریزی، ہندی اور علاقائی زبانوں سمیت متعدد زبانوں میں مقامی اور قومی اخبارات کے ذریعے او ڈی او پی کی کامیابی کی کہانیوں کو نمایاں کیا ہے۔ او ڈی او پی سمپرک کا ٹھوس اثر ورکشاپس میں فروخت کنندگان کے ساتھ براہ راست تعاملات کے ذریعے ظاہر ہوتا ہے، جہاں مارکیٹ کے رابطوں میں نشاندہی کی گئی خامیوں نے ڈی پی آئی آئی ٹی کی جانب سے فعال اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ ان اقدامات میں ای کامرس آن بورڈنگ کے لیے مدد فراہم کرنا، او ڈی او پی پالیسیاں بنانے کے لیے ریاستوں کے ساتھ تعاون کرنا، پیکیجنگ کی حکمت عملیوں کو بڑھانا اور گھریلو اور عالمی پروموشنز کو فروغ دینے کے لیے مرکزی سطح پر فروخت کنندگان کے درمیان رابطوں کو آسان بنانا شامل ہے۔
ان تقریبات کے ایک حصے کے طور پر بہت سے کاریگروں اور کسانوں کو حکومت کے او ڈی او پی اقدام کے بارے میں بیداری پیدا کی جاتی ہے۔ ان تقریبات میں، شرکاء ایک ثقافتی نمائش میں بھی حصہ لیتے ہیں، ایک لائیو ڈسپلے کے ذریعے ہر ریاست کی معروف مصنوعات کی وسعت کا تجربہ کرتے ہیں ، جو کہ مقامی پیشکشوں کی متنوع رینج کو نمایاں کرتی ہیں ۔ ورکشاپس ، متعدد مقاصد کو پورا کرتی ہیں، ریاستی اور مرکزی اسکیموں پر تبادلہ خیال کرنے، شکوک و شبہات اور چیلنجوں کو دور کرنے، مصنوعات کی نمائش اور کاریگروں اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے والے اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے۔
پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی ) اور ریاستی حکومتوں کے تعاون سے ڈی پی آئی آئی ٹی کے ذریعہ شروع کیا گیا او ڈی او پی سمپرک، مختلف متعلقہ فریقین سمیت سرکاری عہدیداروں، او ڈی او پی فروخت کنندگان، میڈیا کے نمائندوں اور اہم شراکت داروں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے والے ایک مخصوص پلیٹ فارم کے طور پر ابھرا ہے۔ یہ تقریبات حالیہ وقت کی باریکیوں ، چیلنجوں سے نمٹنے اور مقامی صنعتوں کو درپیش مواقع کی تلاش کے لیے ایک متحرک جگہ فراہم کرتی ہیں، جو فوری ترقی اور فروغ میں تعاون دیتے ہیں ۔
ریاستوں کے پاس بنیادی مصنوعات کے طور پر ہر ضلع سے ایک پروڈکٹ ہوتا ہے۔ جن اضلاع میں ایک سے زیادہ مصنوعات کی نشاندہی کی گئی ہے، ان کی ثانوی یا تیسری مصنوعات کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے۔ یہ مصنوعات زراعت، مینوفیکچرنگ، ہینڈلوم اور ٹیکسٹائل، دستکاری، خوراک کو ڈبہ بند کرنے ، سمندر سے متعلق مصنوعات اور خدمات سمیت مختلف شعبوں کے تحت آتی ہیں۔
جیسا کہ او ڈی او پی سمپرک کا ارتقاء جاری ہے، ورکشاپس نہ صرف کامیابی کی کہانیوں کو اجاگر کرنے میں بلکہ چیلنجوں سے نمٹنے اور ملک بھر میں او ڈی او پی اقدامات کے لیے مزید سب کی شمولیت والے اور فروغ پانے والے ماحولیاتی نظام کی راہ ہموار کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ ح ا ۔ ع ا )
U.No. 4193
(Release ID: 2000847)
Visitor Counter : 92