ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
انڈیا گیٹ، نئی دہلی پر 9 اور 10 فروری کو لائف کے موضوعات پر نمائش کے ساتھ سرگرمیاں منعقد ہوں گی
اس تقریب کا اہتمام ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر (ڈبلیو ڈبلیو ایف) انڈیا نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے تعاون سے کیا ہے
Posted On:
31 JAN 2024 1:06PM by PIB Delhi
انڈیا گیٹ،نئی دہلی پر 9 اور 10 فروری 2024 کو لائف (لائف اسٹائل فار انوائرمنٹ) کے موضوعات پر ماحول دوست سرگرمیوں کی ایک قومی نمائش اور پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔لائف ہندوستان کے زیر قیادت ایک عالمی تحریک ہے جو افراد کو اپنی روزمرہ کی زندگی میں آسان لیکن موثر ماحول دوست اقدامات کرنے پر راغب کرتی ہے۔ اس تقریب میں اس بات پر روشنی ڈالی جائے گی کہ نوجوان کس طرح طرز عمل میں تبدیلی کی ترغیب دے سکتے ہیں جو ماحولیات کے حوالے سے باشعور طرز زندگی کو پیش نظررکھتےہوئے انفرادی اور اجتماعی عمل کی طرف لے جاتا ہے۔
لائف کے موضوعات توانائی اور پانی کا تحفظ، فضلہ کو کم کرنا، پائیدار فوڈ سسٹم اور صحت مند طرز زندگی کو اپنانا، اور پلاسٹک کو ایک بار استعمال نہ کرنا ہیں۔ لائف کے تحت کی جانے والی کارروائیوں کی کچھ مثالیں مختصر سفر کے لیے سائیکلوں کا استعمال، فعال استعمال میں نہ ہونے پر چلنے والے نلکوں کو بند کرنا، مقامی طور پر دستیاب خوراک کا استعمال، قدرتی یا نامیاتی مصنوعات کا استعمال، درخت لگانا، فضلہ کو کم کرنا، اور گھر میں گیلے اور خشک فضلے کو الگ کرنا شامل ہیں۔
تقریب کی سرگرمیوں میں ایک سائیکل ریلی شامل ہوگی، جو کہ ماحول دوست اور صحت مند نقل و حمل کے طریقوں کی آسانی اور اہمیت کی علامت ہے۔ یہ ریلی انڈیا گیٹ کے آس پاس خوبصورت راستے سے گزرے گی۔ شرکاء کو سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ شرکاء اپنی سائیکلیں بھی لا سکتے ہیں۔ اس کے بعد ایک پرجوش ثقافتی شو پیش کیا جائے گا، جس میں فکر انگیز نکڑ ناٹک پیش کیے جائیں گے جس کا مقصد لوگوں کو ماحول کے تحفظ اور ماحولیاتی ذمہ دارانہ رویے کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کرنا ہے۔
فنکارانہ مزاج رکھنے والوں کے لیے، موقع پر ہی چہرہ پینٹنگ اور پوسٹر بنانے کا مقابلہ منعقد کیا جائے گا، جس میں شرکاء کو رنگارنگ اور تخلیقی انداز میں اپنے ماحولیاتی پیغامات کی تشہیر کے لیے اظہار خیال کاموقع فراہم کیا جائے گا۔ مختلف لائف موضوعات پر کس طرح عمل کیا جا سکتا ہے، اس میں اس پر تفصیل سے روشنی ڈالنے والے نمائشی ماڈلز بھی ہوں گے۔ اور ‘ایکو فیشن شو’ کو دیکھنے کا موقع نہ گنوائیں ، جو کہ پائیدار اور ماحول سے متعلق لباس پرتھیٹرکے اسٹیج پر پیش کیا جانے والا ایک پروگرام ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ فیشن اسٹائلش اور ماحول دوست، دونوں طرح کا ہوسکتا ہے۔
ثقافتی تقریبات کے دوران مہمانوں کو ہماری قوم کی بھرپور ثقافت کی متحرک منظرنامے میں محو ہوجانے کا موقع ملے گا،جس میں اس بات کا جشن منایا جائے گا کہ فطرت اور معاشرہ ہم آہنگی کے ساتھ کیسے رہ سکتے ہیں، اور ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔
روزانہ کی سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
9 فروری
- سائیکل ریلی
- ثقافتی تقریبات
- نکڑ ناٹک/اسٹریٹ پلے
- 'ایکو فیشن' شو
10 فروری
- موقع پر چہرہ پینٹنگ مقابلہ
- موقع پر پوسٹر بنانے کا مقابلہ
- ماحول دوست طرز عمل کا مظاہرہ ماڈل
- فوٹوگرافی کی نمائش
سرگرمیوں، مقابلہ اور داخلہ کے قواعد کی تفصیلات کے لیے براہ کرم https://forms.gle/xo3kdmKAtJL1a4PB8 پر جائیں ۔انسٹی ٹیوشنز/اسکولز جو اپنے طلباء کو مقابلوں میں شرکت کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ بھی اس فارم کو استعمال کر سکتے ہیں۔ پروگرام سب کے لیے کھلا ہے، اور داخلہ مفت ہے۔
اس تقریب کا انعقاد ورلڈ وائیڈ فنڈ فار نیچر(ڈبلیو ڈبلیو ایف) انڈیا کے ذریعہ کیا جا رہا ہے، جو حکومت ہند کی وزارت ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے ماحولیاتی معلومات، بیداری، صلاحیت سازی اور روزی روٹی پروگرام (ای آئی اے سی پی) کے تحت ایک ریسورس پارٹنر ہے۔
*******
ش ح۔ س ب ۔ف ر
(U: 4189)
(Release ID: 2000804)
Visitor Counter : 121