نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت

این اے ڈی اے انڈیا نے ’’مبنی بر انصاف کھیل کود کا تحفظ:واڈا کی ممنوعہ اشیاء کے خلاف موقف‘‘ کے موضوع پر این سی ای آرٹی کے ساتھ ایک براہِ راست سیشن کا اہتمام کیا

Posted On: 30 JAN 2024 6:16PM by PIB Delhi

بھارت کی قومی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (این اے ڈی اے انڈیا) اور قومی کونسل برائے تعلیمی تحقیق  و تربیت (این سی ای آرٹی)  نے مشترکہ طور پر ’’مبنی بر انصاف کھیل کود کا تحفظ:واڈا کی ممنوعہ اشیاء کے خلاف موقف‘‘ کے موضوع پر ایک براہِ راست سیشن کا اہتمام کیا۔

اس سیشن کا مقصد کھیل کود میں ممنوعہ اشیاء کے نقصاندہ اثرات کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور ایتھلیٹس کے درمیان انصاف اور دیانت داری پر مبنی کھیل کود کی ثقافت کو فروغ دینا ہے۔ اس اجلاس میں ایتھلیٹس ، کوچ حضرات، ماہرین تعلیم اور کھیلوں سے دلچسپی رکھنے والے افراد سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔ اسپیکر حضرات کے مقتدر پینل میں ڈاکٹر کرنل رانا کے چنگپا اور ڈاکٹر ملیکا شرما شامل تھے جنہوں نے کھیلوں میں ڈوپنگ کے باعث پیدا ہونے والی چنوتیوں سے متعلق اپنا علم اور تجربات ساجھا کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DZYP.jpg

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4171



(Release ID: 2000699) Visitor Counter : 46