امور داخلہ کی وزارت

حکومت نے ’اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی)‘ کو یو اے پی اے کے تحت مزید 5 برسوں کی مدت کے لیے ایک ’غیر قانونی تنظیم‘ قرار دیا

Posted On: 29 JAN 2024 4:42PM by PIB Delhi

حکومت نے آج ’اسٹوڈنٹس اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی)‘ کو غیر قانونی سرگرمیاں(روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کے سیکشن 3(1) کے تحت مزید پانچ برس کی مدت کے لیے ایک ’غیر قانونی تنظیم‘ قرا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن نمبر ایس او 564 (ای) کے ذریعہ سیمی پر پچھلی پابندی مؤرخہ 31 جنوری 2019  کو لگائی گئی تھی۔

سیمی دہشت گردی کو فروغ دینے، ملک میں امن اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں مسلسل ملوث رہی ہے جو کہ بھارت کی خودمختاری، سلامتی اور سالمیت کے خلاف ہے۔

سیمی اور اس کے ارکان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ 1967 سمیت قانون کی مختلف دفعات کے تحت متعدد مجرمانہ مقدمات درج کیے گئے ہیں ۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:4127



(Release ID: 2000412) Visitor Counter : 63