ریلوے کی وزارت
بھارتیہ ریلوے نےیکم اپریل 2023 سے 31 دسمبر 2023 کے دوران 9 مہینوں میں اب تک کے سب سے زیادہ اہم اخراجات کو بروئے کار لانے کامشاہدہ کیا ہے
دسمبر 2023 تک اہم اخراجات کے75 فیصدکوبروئے کارلایا گیا ہے
اہم اخراجات کو بروئے کارلانےکاعمل گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے تقریباً33 فیصد زیادہ ہے
Posted On:
29 JAN 2024 11:23AM by PIB Delhi
بھارتیہ ریلوے نے اس مالی سال کے پہلے نو مہینوں میں دسمبر 2023 تک تقریبا 75فیصداہم اخراجات (اب تک کا سب سے زیادہ)کو بروئے کارلانے کامشاہدہ کیا ہے۔ بھارتیہ ریلوے نے دسمبر 2023 تک 1,95,929.97 کروڑ روپے کے بقدراخراجات کئے ہیں جو اس مالی سال کے دوران ریلوے کے کل اہم اخراجات کاتقریبا 75 فیصد (2.62 لاکھ کروڑ روپے) کے بقدر ہیں۔
دسمبر 2022 میں اسی مدت کے دوران،بھارتیہ ریلوے نے 1,46,248.73 کروڑ روپے کے بقدر اہم اخراجات کو بروئے کار لانےکامشاہدہ کیا تھا ۔ اس سال، گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے اہم اخراجات کو بروئے کارلائے جانے میں تقریبا33 فیصداضافہ درج کیا گیا ہے۔
یہ سرمایہ کاری، نئی ریل پٹریاں بچھانے،ریلوےلائن کو دوگنا کرنے ، گیج میں تبدیلی کرنے اور مسافروں کےلئے سہولیات کو بڑھانے جیسے بنیادی ڈھانچے کے مختلف النوع پروجکٹوں میں کی گئی ہے۔ ریلوے میں مسافروں کی حفاظت سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔مسافروں کی حفاظت سے متعلق کاموں میں اضافہ کرنے میں خاطر خواہ رقم کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔
*******
ش ح۔ ع م ۔ف ر
(U: 4116)
(Release ID: 2000320)
Visitor Counter : 94