تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ 30 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں زراعت اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) اور ریاستوں اور مركزی خطوں کے رجسٹرار کوآپریٹو سوسائٹیز (آر سی ایسیز)کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کریں گے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں تعاون کی وزارت "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور کروڑوں کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم

ریاستوں اور مرکزی خطوں کے اے آر ڈی بیز اور آر سی ایسیز دفاتر کا کمپیوٹرائزیشن تعاون کی وزارت کی جانب سے اُٹھایا جانے والا ایک اہم قدم ہے

یہ پروجیکٹ پورے کوآپریٹو ایکو سسٹم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لا کر کوآپریٹو سیکٹر کو جدید بنائے گا اور اس كی کارکردگی بڑھائے گا

تیرہ  ریاستوں اور مرکزی خطوں میں اے آر ڈی بی کی 1851 یونٹوں کو ایک مشترکہ قومی سافٹ ویئر کے ذریعے کمپیوٹرائز اور نابارڈ سے منسلک کیا جائے گا

یہ بہتر کارکردگی، جوابدہی، شفافیت كو یقینی بنانے كیساتھ  آر سی ایس دفاتر میں قومی ڈیٹا بیس کے ساتھ ربط کو بھی یقینی بنائے گا

Posted On: 28 JAN 2024 3:47PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور تعاون کے مركزی وزیر جناب امت شاہ 30 جنوری 2024 کو نئی دہلی میں زراعت اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز) اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز (آر سی ایسیز) کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا آغاز کریں گے۔ اس پروگرام کا اہتمام تعاون كی وزارت نے نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این سی ڈی سی) کے تعاون سے کیا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت اور وزیر داخلہ اور وزیر تعاون جناب امیت شاہ کی رہنمائی میں تعاون کی وزارت "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور کروڑوں کسانوں کو خوشحال بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اے آر ڈی بی اور آر سی ایس دفاتر کا کمپیوٹرائزیشن وزیر اعظم مودی کے "سہکار سے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی سمت میں تعاون کی وزارت کے کئی اہم اقدامات میں سے ایک ہے۔ تعاون کی وزارت کے زیراہتمام یہ پروجیکٹ، کوآپریٹو سیکٹر کو جدید بنانے اور پورے کوآپریٹو ماحولیاتی نظام کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر لا کر کارکردگی کو بڑھانے کے لیے مودی حکومت کے عزم كا مظہر ہے۔

زرعی اور دیہی ترقیاتی بینکوں (اے آر ڈی بیز)کے کمپیوٹرائزیشن پروجیکٹ کا مقصد 13 ریاستوں اور مركزی خطوں میں واقع اے آر ڈی بیز کی 1851 یونٹوں کو کمپیوٹرائز کرنا اور انہیں ایک مشترکہ قومی سافٹ ویئر کے ذریعے نابارڈ سے جوڑنا ہے۔ تعاون کی وزارت کے اس اقدام سے اے آر ڈی بی میں کامن اکاؤنٹنگ سسٹم (سی ای ایس) اور مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم (ایم آئی ایس) کے ذریعے کاروباری طریقہ کار کو معیاری بنا کر آپریشنل کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت میں اضافہ ہوگا۔ علاوہ ازیں اس اقدام کا مقصد لین دین کے اخراجات کو کم کرنا، کسانوں کو قرض کی تقسیم میں سہولت فراہم کرنا اور اسکیموں کی بہتر نگرانی كے ساتھ ساتھ  تشخیص کے لیے حقیقی وقت میں ڈیٹا تک رسائی کو قابل بنانا ہے۔ اس سے نچلی سطح پر پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایسیز) کے ذریعے قرض اور متعلقہ خدمات کے لیے اے آر ڈی بیز سے جڑے چھوٹے اور معمولی کسانوں کو فائدہ پہنچے گا۔

تعاون کی وزارت کی دوسری بڑی پہل کا مقصد تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں رجسٹرار آف کوآپریٹو سوسائٹیز  کے دفاتر کا کمپیوٹرائزیشن ہے، آر سی ایس کے دفاتر کو کاغذ کے بغیر کام کرنے کی ترغیب دینا اور آئی ٹی پر مبنی ورک فلو کو نافذ کرنا ہے۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے کوآپریٹو ایکٹ اور ضوابط۔ اس کے ساتھ ساتھ، اس کے اہداف میں آر سی ایس دفاتر میں بہتر کارکردگی، جوابدہی اور شفافیت، تجزیات اور ایم آءی ایس کا قیام اور قومی ڈیٹا بیس کے ساتھ ربط کو یقینی بنانا بھی شامل ہے۔

تعاون کی وزارت کے اہم اقدامات کے ایک حصے کے طور پر، ملک بھر میں پرائمری ایگریکلچرل کریڈٹ سوسائٹیز (پی اے سی ایسیز) کو ایک مشترکہ قومی سافٹ ویئر کے ذریعے کمپیوٹرائزڈ اور نابارڈ سے منسلک کیا جا رہا ہے۔ پی اے سی ایسیز کو کامن سروس سینٹرز (سی ایس سیز) کے طور پر آن بورڈ لے کر ڈیجیٹل خدمات شروع کرنے کے قابل بھی بنایا جا رہا ہے۔ اب تک 50,000 سے زیادہ پی اے سی ایسیز کو سی ایس سیز کے طور پر آن بورڈ کیا جا چکا ہے اور 30,000 سے زیادہ نے خدمات فراہم کرنا شروع کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت تعاون نے ایک نیا نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس قائم کیا ہے جس میں 8 لاکھ سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیز کا ڈیٹا موجود ہے اور اس ڈیٹا بیس کو جلد ہی لانچ کرکے تمام اسٹیک ہولڈرز کے لیے دستیاب کرایا جائے گا۔

منگل كو منعقد ہونے والی اس تقریب میں 1200 سے زیادہ شرکاء شرکت کریں گے۔ ان میں تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے سینئر حکام، کوآپریٹو محکموں کے سکریٹریز اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے رجسٹرار، تمام ریاستی کوآپریٹو ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ بینکوں کے صدور، پرائمری کوآپریٹو ایگریکلچر اور رورل ڈیولپمینٹ بینكوں اوراے آر ڈی بی كے  کے نمائندے شامل ہیں۔

*******

U.No:4100

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2000211) Visitor Counter : 91