وزارت اطلاعات ونشریات

مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے یوم جمہوریہ کے موقع پر 450 سے زیادہ خصوصی  طور پر مدعو افراد کو مبارکباد پیش کی

Posted On: 26 JAN 2024 8:30PM by PIB Delhi

اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ ٹھاکر نے آج کرتویہ پتھ پر 75ویں یوم جمہوریہ کی پریڈ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے 450 سے زیادہ خصوصی طور پر مدعو افراد سے ملاقات کی۔ ملک کے طول و عرض سے آنے والے ان مدعوئین کو بھی جناب ٹھاکر نے مرکزی وزیر جناب بھوپیندر یادو کی موجودگی میں ملک کی تعمیر میں ان کی اہم شراکت کے لیے مبارکباد پیش کی۔

مدعو کیے گئے افراد نے، جن میں پدم ایوارڈ حاصل کرنے والے بھی شامل ہیں، ماحولیات، روایتی فن اور ثقافت کے تحفظ، معاشرے کے نچلے طبقے کی بہتری کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

مدعوئین کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جناب ٹھاکر نے کہا کہ ان میں سے کچھ لوگ تو کبھی دہلی نہیں آئے تھے، لیکن آج انہیں وزیر اعظم کے خصوصی مہمانوں کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے مزید کہا کہ ان مدعو ئین کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنی من کی بات میں ان کا تذکرہ کیا تھا اور انہیں دعوت دینا مختلف سوچ کے عمل کی نمائش ہے جو حکومت کی سوچ کو مضبوط کرتی ہے۔

مہمانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ ان کا کام اور ان کا تعاون آج خود ان کی پہچان بن گیا ہے۔ انہوں نے کوئی ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے کام نہیں کیا، بلکہ ہندوستان کو آگے لے جانے کے لیے اپنا تعاون پیش کیا ہے۔ وزیر موصوف نے امید ظاہر کی کہ یہ پہچان ان لوگوں کو اپنے شعبوں میں مزید بہتری لانے کی ترغیب دے گی۔

جناب بھوپیندر یادو نے اس اعتراف میں اپنی آواز کو شامل کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کی تشکیل میں ہندوستان کے عام لوگوں کے تعاون اور ملک کی تعمیر میں ان کے تعاون کا اعتراف کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013XPT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002E6PQ.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ت ع  (

4073



(Release ID: 1999976) Visitor Counter : 43