جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی (ایریدا) نے ویجیلنس جریدہ 'پہل' جاری کیا

Posted On: 26 JAN 2024 3:04PM by PIB Delhi

قابلِ تجدید توانائی كے فروغ كی ہندوستانی ایجنسی (ایریدا)نے جو نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے انتظامی کنٹرول کے تحت حکومت ہند کا ایك ادارہ ہے، جریدہ 'پہل' کی رونمائی کی ہے جو اس کے ویجیلنس ڈپارٹمنٹ کا اپنا بصیرت انگیز جریدہ ہے۔ جریدے کی رونمائی ایریدا کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب پردیپ کمار داس نے آج  25 جنوری 2024 کو کی۔ یہ تقریب نئی دہلی میں ایریدا کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوئی جس میں چیف ویجیلنس افسر جناب اجے کمار ساہنی اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ یہ اقدام شفافیت، جوابدہی اور ایریدا کے ذریعے قابل تجدید توانائی کے اقدامات کے فروغ کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

رونمائی کے دوران سی ایم ڈی جناب پردیپ کمار داس نے  اس اقدام کے لیے اپنے جوش و خروش کا اظہار کیا اور 'پہل' میں  ملازمین اور بچوں کی شراکت کے ممکنہ اثرات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بچوں میں ان کے تعاون جیسے مضامین اور نظموں کے ذریعے بیداری کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا اور كہا كہ یہ بیداری قابل تجدید توانائی کی ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

جناب داس نے مزید کہا كہ"ہم سمجھتے ہیں کہ ویجیلنس جرنل میں ہمارے ملازمین اور ان کے بچوں کی فعال شراکت کی حوصلہ افزائی کرنے سے نہ صرف بیداری بڑھے گی بلکہ قابل تجدید توانائی کے فروغ پر زیادہ گہرا اثر پڑے گا"۔

******

U.No:4062

ش ح۔رف۔ س ا



(Release ID: 1999878) Visitor Counter : 64


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil