امور داخلہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

صدر جمہوریہ نے جیون رکشا پدک سیریز ایوارڈ 2023 کو منظوری دی

Posted On: 25 JAN 2024 12:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند نے 31 افراد کو جیون رکشا پدک سیریز ایوارڈ 2023 سے نوازنے کی منظوری دی ہے جس میں 03 کو سرووتم جیون رکشا پدک، 07 کو اتم جیون رکشا پدک اور 21 افراد کو جیون رکشا پدک کی منظوری شامل ہیں۔ تین ایوارڈ یافتہ افراد بعد از مرگ ہیں۔ تفصیلات درج ذیل ہیں:-

 

سرووتم جیون رکشا پدک

 

  1. ماسٹر انتھونی وانماویہ (بعد از مرگ)، میزورم
  2. محترمہ میلوڈی لالریمروتی (بعد از مرگ)، میزورم
  3. جناب سورج آر (بعد از مرگ)، سنٹرل ریزرو پولیس فورس

 

اتم جیون رکشا پدک

 

  1. جناب ساحل بھیسو لاڈ، گوا
  2. محترمہ کاجل کماری، جھارکھنڈ
  3. جناب نوین کمار ڈی، تلنگانہ
  4. جناب ونود کمار، بارڈر روڈ آرگنائزیشن
  5. حولدار شیرا رام، وزارت دفاع
  6. جناب مکیش کمار، نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس
  7. جناب نریش کمار، نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی

 

جیون رکشا پدک

 

  1. جناب ایم ایس انیل کمار، انڈمان اور نکوبار جزائر
  2. جناب جیتم پرمیشور راؤ، آندھرا پردیش
  3. جناب سمرجیت بسوماتری، آسام
  4. جناب سدیش کمار، چندی گڑھ
  5. جناب جسٹن جارج، کیرالہ
  6. جناب ولسن، کیرالہ
  7. جناب پدما تھینلیس، لداخ
  8. جناب محمد افضل، لداخ
  9. محترمہ ادیکا راجا رام پاٹل، مہاراشٹر
  10. محترمہ پرینکا بھرت کالے، مہاراشٹر
  11. محترمہ سونالی سنیل بلودے، مہاراشٹر
  12. جناب ماریا مائیکل اے، تمل ناڈو
  13. جناب ایس وجے کمار، تمل ناڈو
  14. جناب نریش جوشی، اتراکھنڈ
  15. جناب ارجن ملک، بارڈر روڈ آرگنائزیشن
  16. جناب امت کمار سنگھ، بارڈر سیکورٹی فورس
  17. جناب شیر سنگھ، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس
  18. جناب سونو شرما، سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس
  19. جناب عبدالحمید، وزارت دفاع
  20. جناب سنیل کمار مشرا، وزارت دفاع
  21. جناب ششی کانت کمار، وزارت ریلوے

 

جیون رکشا پدک سیریز کے ایوارڈز کسی شخص کی جان بچانے کے لیے انسانی نوعیت کے شاندار کاموں کے لیے دیے جاتے ہیں۔ یہ ایوارڈ تین زمروں میں دیا جاتا ہے، سرووتم جیون رکشا پدک، اتم جیون رکشا پدک، اور جیون رکشا پدک۔ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد ان ایوارڈز کے اہل ہیں۔ یہ اعزازات بعد از مرگ بھی دیے جاتے ہیں۔

یہ اعزازی ایوارڈ (میڈل، مرکزی وزیر داخلہ کے دستخط شدہ سرٹیفکیٹ اور یکمشت مالیاتی الاؤنس) ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو متعلقہ مرکزی وزارتوں/ تنظیموں/ ریاستی حکومتوں کی طرف سے مقررہ وقت پر پیش کیا جاتا ہے جس سے ایوارڈ یافتہ کا تعلق ہے۔

********

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 4015


(Release ID: 1999528) Visitor Counter : 116