وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

یووا سنگم (مرحلہ چہارم) میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز


ہندوستان بھر میں 2870 سے زیادہ نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل میں 69 دوروں میں حصہ لیا

Posted On: 25 JAN 2024 12:05PM by PIB Delhi

تعلیم کی وزارت نے ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) کے تحت یووا سنگم کے چوتھے مرحلہ کے لیے رجسٹریشن پورٹل کا آج آغاز کیا۔ یووا سنگم ہندوستان کی مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے درمیان عوام سے عوام کے رابطے کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت ہند کی جانب سے ایک پہل ہے۔ 18سے30 سال کی عمر کے گروپ میں دلچسپی رکھنے والے نوجوان، خاص طور پر طلباء، این ایس ایس/ این وائی کے ایس رضاکار، ملازمت یافتہ/خود اپنا روزگار کرنے والے افراد، وغیرہ اس منفرد اقدام کے آنے والے مرحلے میں حصہ لینے کے لیے  یوا سنگم پورٹل کے ذریعے اپنا اندراج کر سکتے ہیں جو  2023 میں شروع کیا گیا تھا۔ اندراج 04 فروری 2024 تک کیے جاسکتے ہیں۔

تفصیلی معلومات: https://ebsb.aicte-india.org/ پر دستیاب ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WAT9.jpg

سردار ولبھ بھائی پٹیل کے یوم پیدائش کی یاد میں 31 اکتوبر 2015 کو منعقدہ راشٹریہ ایکتا دیوس کے دوران وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے مختلف خطوں کے لوگوں کے درمیان ایک پائیدار اور منظم ثقافتی رابطے کا تصور پیش کیا تھا۔ اس خیال کو آگے بڑھانے کے لیے، 31 اکتوبر 2016 کو ای بی ایس بی کا آغاز کیا گیا تھا۔

 ای بی ایس بی کے تحت شروع کیا گیا یووا سنگم، تجرباتی طور پر سیکھنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اور ہندوستان کے بھرپور تنوع کے علم کو حاصل کرتے ہوئے قومی تعلیمی پالیسی(این ای پی) 2020 کے کلیدی موضوعات سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ایک جاری ثقافتی تبادلہ ہے جس میں تنوع کا جشن منایا جاتا ہے جس میں شرکاء کو زندگی کے متنوع پہلوؤں، قدرتی زمینی خطوں، ترقی کے نشانات، حالیہ حصولیابیوں، اور میزبان ریاست میں نوجوانوں کو آپس میں جڑنے کا ایک عمیق تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ یووا سنگم کے چوتھے مرحلے  کے لیے ہندوستان بھر میں 22 ممتاز اداروں کی نشاندہی کی گئی ہے جس کے دوران ان ریاستوں/مرکزکےزیر انتظام علاقوں کے شرکاء، بالترتیب ریاست/مرکز کے زیر انتظام علاقہ کے نوڈل ایچ ای آئی کی قیادت میں، اپنی جوڑی والی ریاستوں/مرکزکے زیر انتظام علاقوں کا دورہ کریں گے۔

یووا سنگم حکومت ہند کی ایک پہل ہے جس کے تحت  نوجوانوں کے لیے تعلیمی اور ثقافتی دوروں کے انعقاد پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ان میں کیمپس اور کیمپس سے باہر کے طلبہ کے  ایک ریاست / مرکزکے زیر انتظام علاقے سے دوسری ریاست /مرکز کے زیر انتظام علاقے تک کے دورے شامل ہیں۔ ان دوروں کے دوران، پریٹن (سیاحت)، پرمپرا (روایات)، پرگتی (ترقی)، پارسپر سمپرک (عوام سے عوام کا رابطہ)، اور پرودیوگیکی (ٹیکنالوجی) جیسے پانچ وسیع شعبوں کے تحت کثیر جہتی مظاہرے کا دورہ کرنے والے وفد مشاہدہ  کرتےہیں۔ مختلف ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے نوجوان 5-7 دن (سفر کے دنوں کو چھوڑ کر) اپنے جوڑی دار ہم منصب سے ملیں گے جس کے دوران انہیں ریاست کے مختلف پہلوؤں کا ایک عمیق تجربہ اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ بات چیت اور گہرائی سے مشغول ہونے کا موقع ملے گا۔

ای بی ایس بی کی شرکت کرنے والی وزارت/محکمہ/ایجنسی، جو ‘مکمل طور پر  حکومت’ کے نقطہ نظر کو نمایاں کرتی ہے، اس میں وزارت داخلہ، ثقافت، سیاحت، نوجوانوں کے اُمور اور کھیل، اطلاعات و نشریات، شمال مشرقی علاقے کی ترقی کا محکمہ (ڈونر) اور ریلوے کا محکمہ شامل ہے۔ اس پروگرام کے نفاذ کے لیے ہر حصہ لینے والے متعلقہ فریق  کاایک الگ کردار اور ذمہ داریاں ہیں۔ مندوبین کا انتخاب اور یووا سنگم کے دوروں کی انجام دہی نوڈل ہائر ایجوکیشن انسٹی ٹیوٹ (ایچ ای آئیز) کے ذریعے کی جاتی ہے، جو اس پروگرام کی پہل کرتے ہیں۔

یووا سنگم کے پچھلے مراحل میں تین مرحلوں میں زبردست شرکت دیکھی گئی ۔جس میں بالترتیب 16767، 21380 اور 29151 رجسٹریشن درج کیے گئے۔ یووا سنگم کا انعقاد کاشی تمل سنگمم (کے ٹی ایس) کے ماڈل پر باہمی تعاون سے کیا گیا ہے اور ہندوستان کے کونے کونے سے اسے زبردست پذیرائی ملی ہے  اور خاطر خواہ تعداد میں نوجوانوں  نے اس میں شرکت کی ہے۔ہندوستان بھر میں 2870 سے زیادہ نوجوانوں نے یووا سنگم کے مختلف مراحل میں 69 دوروں میں حصہ لیا ہے۔ جولائی 2023 میں دہلی میں منعقد ہونے والی این ای پی کی تقریبات اور اکھل بھارتیہ شکشا سماگم، آزادی کا امرت مہوتسو کی تقریبات، میری ماٹی میرا دیش مہم اور قومی تعمیر سے متعلق دیگر مختلف سرگرمیوں میں یووا سنگم کے مندوبین کے ساتھ اس نے قوم کے نوجوانوں میں رضاکارانہ جذبے کو ابھارا ہے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع م۔ع ن

(U: 4006)


(Release ID: 1999475) Visitor Counter : 108